1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کلی کی آنکھ کھُل جائے چمن بیدار ہوجائے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشین بخاری, ‏7 جون 2015۔

  1. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    وہ نغمہ بُلبُلِ رنگیں نوا، اِک بار ہو جائے
    کلی کی آنکھ کھُل جائے، چمن بیدار ہوجائے

    نظر وہ ہے جواُس کون ومکاں سے پار ہوجائے
    مگر جب رُوئے تاباں پر پڑے، بیکار ہوجائے

    تبسّم کی ادا سے زندگی بیدار ہوجائے !
    نظر سے چھیڑ دے، رگ رگ مِری ہُشیار ہوجائے

    تجلّی چہرۂ زیبا کی ہو، کچھ جامِ رنگیں کی !
    زمیں سے آسماں تک عالمِ انوار ہوجائے

    تم اُس کافرکا ذوقِ بندگی اب پُوچھتے کیا ہو !
    جسے طاقِ حَرم بھی ابرُوئے خمدار ہوجائے

    سحرلائے گی کیا پیغامِ بیداری شبستاں میں
    نقابِ رُخ اُلٹ دو، خود سحر بیدار ہوجائے

    یہ اِقرارِ خُودی ہے، دعوٰئ اِیماں و دِیں کیسا
    تِرا اِقرار جب ہے، خود سے بھی اِنکار ہو جائے

    نظراُس حُسن پرٹھہرے، توآخرکِس طرح ٹھہرے !
    کبھی خود پُھول بن جائے، کبھی رُخسار ہو جائے

    کچُھ ایسا دیکھ کر چُپ ہُوں بہارِ عالمِ اِمکاں
    کوئی اِک جام پی کر جس طرح سرشار ہو جائے

    چَلا جاتا ہُوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث سے
    اگر آسانیاں ہوں، زندگی دُشوار ہو جائے
    اصغر گونڈوی
     
    واصف حسین، سید شہزاد ناصر اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت انتخاب ۔۔۔۔۔ واہ ۔۔۔
     
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    نظر وہ ہے جواُس کون ومکاں سے پار ہوجائے
    مگر جب رُوئے تاباں پر پڑے، بیکار ہوجائے

    واہ کیا بے ساختگی ہے
    بہت خوب انتخاب میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک
    شراکت کا شکریہ
    شاد و آباد رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں