1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کلیاں اور شگوفے‘

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقراء, ‏31 جولائی 2007۔

  1. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کچھ مجازی خدا کے بارے میں


    میرا دوست ‘ف‘ کہتا ہے کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ ‘‘اس دنیا کا سب سے پہلا مہذب جانور کون سا ہے؟ تو میں کہوں گا خاوند۔۔‘‘
    میں نے پوچھا۔۔‘‘دوسرا مہذب جانور؟‘‘
    جواب ملا۔۔‘‘دوسرا خاوند۔۔‘‘
    گھر میں بیوی کا زیادہ تر وقت فرنیچر اور خاوند کو جاڑنے پونچھنے اور ان کو ان کے مقام پر رکھنے میں گزرتا ہے۔۔
    خاوند اچھا عاشق بھی ہو سکتا ہے۔۔بشرطیکہ بیوی کو پتا نہ چلے۔۔بیوی خوبصورت نہ ہو تو خاوند دائیں بائیں دیکھنے لگتا ہے اور اگر خوبصورت ہو تو چاروں طرف دیکھنے لگتا ہے۔۔
    ‘‘ف‘‘ کہتا ہے۔۔‘‘میری بیوی تو روپے پیسے کو ہاتھ کا میل سمجھتی ہے۔۔‘‘
    میں نے کہا۔۔‘‘اس میں پریشانی والی کون سی بات ہے؟‘‘
    کہنے لگا۔۔‘‘پریشانی یہ ہے کہ وہ انتہائی صفائی پسند ہے۔۔‘‘
    ابتدائی عمر میں بیوی ہو تو بندہ آدھا رہ جاتا ہے۔۔آخری عمر میں بیوی نہ ہو تو بندہ آدھا رہ جاتا ہے۔۔مرد دنیا میں دو بار یتیم ہوتا ہے۔۔ایک بار جب اس کی ماں فوت ہوتی ہے‘ دوسری بار اس وقت جب اس کے بچوں کی ماں فوت ہوتی ہے۔۔

    (یونس بٹ کی کتاب‘‘شیطانیاں‘‘سے ماخوز)
     
  2. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جنت و جہنم کا تخیل

    ‘غم اور مسرت دونوں جذبے ذاتی ہیں۔۔ہر شخص مختلف چیزوں میں خوشی ڈھونڈتا ہے۔۔اپنا اپنا ظرف ہے۔۔جیسے جنت و جہنم کا تخیل۔۔ایک بچے کے لیے بہشت کا تخیل کچھ اور ہو گا اور بوڑھے کے لیے کچھ۔۔دہقان کا نظریہ جہنم‘ فلسفی کے نظریے سے مختلف ہو گا اور پھر دل کی گہرائیوں کو کون پہنچ سکتا ہے۔۔مکمل قبضہ ہو جانے پر بھی زندگی کا ایک حصہ ایسا رہ جاتا ہے جس میں کسی کا دخل نہیں ہوتا۔۔وہاں کوئی قدم نہیں رکھ سکتا۔۔‘‘

    (شفیق الرحمٰن‘پچھتاوے)
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    واہ واہ ۔ بہت زبردست اقراء۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر :201:
     
  4. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بہت شکریہ نور ۔۔۔ :)

    لیکن کیا کسی اور کو مزہ نہیں آیا ۔۔۔ :cry: :(
     
  5. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    فراڈ

    گداگروں کے متعلق یہ فرض کر لینا درست نہ ہوگا کہ سب ہی فراڈ ہوتے ہیں۔۔بعض کی مجبوریاں پیدائشی ہوتی ہیں۔۔ابھی کل ہی ایک معصوم لڑکا‘ معصوم صورت بنائے گلے میں تختی لٹکائے آیا۔۔تختی پر لکھا تھا کہ میں گونگا اور بہرہ ہوں۔۔
    ‘‘واہ مولا میری مدد کیجئے۔۔‘‘ہم نے ایک روپیہ دیا اور چمکار کر کہا۔۔
    ‘‘بر خوردار کب سے گونگے اور بہرے ہو؟ ‘‘
    بولا۔۔‘‘جی پیدائشی ہوں۔۔‘‘

    (ابن انشاء کی ‘‘خمار گندم‘‘ سے اقتباس)
     
  6. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    اقراء بہت خوب، اچھا انتخاب ہے ۔
     
  7. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شکریہ افضل صاحب ۔۔۔ :)
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :176: :201: اچھا انتخاب ہے :87:
     
  9. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اقراء! آپ نے اچھا سلسلہ شروع کِیا ہے، اور بہت اچھا انتخاب ارسال کر رہی ہیں۔

    مجھے بہت پسند آیا۔ بہت خوب۔ :)
     
  10. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اچھے “ ٹوٹے “ ہیں۔ بہت مزیدار !!! :lol:
     
  11. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔۔
    مجھے خوشی ہوگی اگر اپ لوگ بھی کچھ شیئر کریں گے ۔۔ :)
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    دائرہ
    دائرہ ایک ایسی شکل ہے جس کا کوئی کونا نہیں۔ ایک دائرہ اسلام کا دائرہ ہے ، پہلے پہل اسمیں لوگ داخل کیے جاتے تھے آجکل صرف خارج کیے جاتے ہیں۔
    [align=left:11bl5ysj](اقتباس از اردو کی آخری کتاب، ابنِ انشاء)[/align:11bl5ysj]
     
  13. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بہت خوب واصف حسین ۔۔ :)
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دلائل​


    جارج برنارڈ شا ایک سیاسی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ سٹیج پر گنجائش سے زیادہ لوگ چڑھ جانے کی وجہ سے سٹیج لرز رہا تھا۔ جارج برنارڈشا بلند آواز میں پورے جوش اور ولولے سے تقریر کررہے تھے کہ اچانک کڑاک کی آواز کے ساتھ سٹیج ٹوٹ گیا اور جارج برنارڈشا دھڑام سے نیچے گر گئے

    اپنے حواس قائم رکھتے ہوئے سکون سے اٹھے اور مسکراتے ہوئے بولے

    “حاضرین ! آپ نے میرے دلائل کا وزن ملاحظہ فرمایا ؟ “

    [align=left:22q4bzyc]اقتباس “انجمن بیزارانِ سیاست“ ڈاکٹر یونس بٹ[/align:22q4bzyc]
     
  15. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :176: :201: اچھا انتخاب ہے :87:[/quote:bru9kexr]

    کیا آپ کو معلوم ھے کہ ھر سال پاکستاں سے صرف گداگروں کی ایک اچھی خاصی تعداد عمرے کے ویزوں پر سعودی عرب آتی ھے، اور ھر ایک گداگر تقریباً 75 ہزار روپے ایجنٹ کو دے کر عمرے کا ویزا حاصل کرتا ھے، اور حج کے بعد ان کی واپسی ھوتی ھے، اور اپنے ویزے اور کرائے پر خرچ کی ھوئی رقم کو چار گنا کرکے اپنے وطن واپس لوٹتے ھیں،!!!!!

    یہ بھی کتنے محب وطن لوگ ھیں کتنا اپنے مال کو چار گنا کرکے فارن ایکسچینج اپنے ملک میں لاتے ھیں،!!!!!
     
  16. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ہاہاہا۔۔۔ بہت خوب ۔۔ زبردست ۔۔ :D :D
     
  17. اقراء
    آف لائن

    اقراء ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ہمارے ایک شاعر دوست جو زمانہ طالبعلمی میں ایک جماعت سے وابستہ تھے۔ ایک بار کسی خاتون کے ساتھ سینما ہال میں دیکھے گئے چنانچہ رپورٹ ہونے پر ان کی پیشی ہائی کمان کے سامنے ہوئی۔

    “ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز آپ ایک خاتون کے ساتھ فلم دیکھتے ہوئے پائے گئے۔“

    ہمارے اس دوست نے اس کے جواب میں صفائی پیش کی اور کہا “ جناب، ہماری ایک عزیزہ دوسرے شہر سے آئی ہوئی تھیں۔ وہ فلم دیکھنا چاہتی تھیں، چنانچہ گھر والوں کی ہدایت پر میں انہیں فلم دکھانے چلا گیا۔“

    یہ سن کر کہا گیا، “ یہ تو ٹھیک ہے مگر جماعت کا نظم بھی کوئی چیز ہے۔“

    اس پر ہمارے دوست نے کہا “ نظم اپنی جگہ مگر غزل بھی آخر کوئی چیز ہے۔“

    (عطا الحق قاسمی کی “ جرم ظریفی “ سے اقتباس
    )
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    راولپنڈی میں وکلاء اپنے پرانے ساتھی اور حالیہ دشمن نعیم آلو بخارا پر چڑھ دوڑے۔ آلو بخارا صاحب پر ان دنوں پاکستان کی کسی بھی عدالت میں داخلے پر سختی سے پابندی ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس تیار کرنے میں آلو بخارا کا اہم ہاتھ تھا۔ سینئر وکیل اور ممتاز ٹی وی میزبان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی آ پہنچے۔ ان کا خیال تھا کہ راولپنڈی کی اس سنسان کورٹ میں مجھے کوئی نہیں دیکھ سکے گا لیکن یہ ان کی بھیانک غلطی تھی۔ نتیجتاً گاڑی سے اترتے ہی انہیں "ہاتھوں ہاتھ" بلکہ "گھونسوں گھونس" لیا گیا۔ ان پر ہر جانب سے جونیئر اور سینئر لاتیں اور تھپڑ پڑنا شروع ہوگئے۔ نعیم کے خصوصی پولیس محافظ اپنی جان بچانے کی غرض سے کبھی کے میدانِ کارزار سے روانہ ہو چکے تھے جس کے باعث تمام صعوبتیں آلو بخاراکو سہنا پڑیں۔ ان پر سڑے ہوئے ٹماٹر اور کوّے کے انڈے پھینکے گئے۔ بے تحاشہ درگت کی وجہ سے ان کے کپڑے پھٹ گئے تو وکلاء یہ دیکھ کر حیران گئے کہ ان کی بنیان پر بھی جملے "ریفرنس درست تھا!" لکھے ہوئے تھے۔ یہ دیکھ کر ہانپتے ہوئے وکلاء ایک مرتبہ پھر مسٹر آلو بخارا پر سوار ہوگئے اور لاتوں اور مکوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :201: بہت اچھے بھئی بہت اچھے :201:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں