1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کلام بیدم شاہ وارثی رحمت اللہ علیہ

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از جیلانی, ‏24 اکتوبر 2011۔

  1. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    کلام حضرت بیدم شاہ ورثی رحمت اللہ علیہ

    ادا پر تری دل ہے آنے کے قابل
    مری جان ہے تجھ پہ جانے کے قابل
    انہیں کو چنا چن کے بجلی نے پھونکا
    وہ تنکے جو تھے آشیانے کے قابل
    ترے مصحف رخ کو اللہ رکھے
    یہ قرآں ہے ایمان لانے کے قابل
    ہوا رازِ دل سب پہ ظاہر تو اب کیا
    چھپاتے تھے جب تھا چھپانے کے قابل
    جبیں مدتوں سے لیے پھر رہی ہے
    جو سجدے ہیں اس آستانے کے قابل
    جگر ہو کہ دل ناوکِ ناز جاناں
    یہ دونوں ہیں تیرے نشانے کے قابل
    میں بیدم اسی بات پر مٹ رہا ہوں
    کہ وہ مجھ کو سمجھے مٹانے کے قابل
     
  2. انیلہ محمود
    آف لائن

    انیلہ محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2011
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کلام بیدم شاہ وارثی رحمت اللہ علیہ

    واہ بہت خوب جناب ، بیدم شاہ وارثی کا کلام بہت عمدہ ہے
    وہ بڑے زود گو اور اعلٰی پائے کے شاعر تھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں