1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کلام از عمار خاں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمار خاں, ‏29 ستمبر 2006۔

  1. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    السلام علیکم ساتھیو!
    میں نے شاعری بہت کم عمری سے شروع کردی تھی۔ بہت کچھ لکھا، جس کا کافی حصہ بعد میں ضائع کردیا کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ اندازہ ہوتا رہا کہ کون سی شاعری کس معیار کی ہے۔ یہاں آپ میری شاعری میں سے انتخاب کا مطالعہ کرسکتے ہیں اور اپنی آراء کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔ امید ہے بارِ خاطر نہ ہوگا۔
     
  2. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    غزل

    عجیب رنگ یہ والا حضور، دیکھتا ہوں
    جھلک رہا ہے جو رخ سے غرور، دیکھتا ہوں

    دبائے دانت میں انگلی، کھڑا ہوں میں حیراں
    سماگیا ہے جو تجھ میں فتور، دیکھتا ہوں

    تمام شہر تجھے آنکھ بھر کے دیکھتا ہے
    تمام شہر کو میں گھور گھور دیکھتا ہوں

    بھرے جہان میں عزت مِری اچھالی ہے
    ملا ہے آپ کو کتنا سرور دیکھتا ہوں

    وہ مجھ سے لاکھ بھی چُھپتا رہے مگر عمار!
    اسے میں ایک جھلک تو ضرور دیکھتا ہوں

    24 اپریل 2006ء​
     
  3. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    غزل

    مٹے جب نقش، باقی رہ گئی ہلکی سی پرچھائی
    چلو آئی تمہیں آخر ہماری یاد تو آئی

    تمہیں یہ زعم تھا دنیا سے کٹ کر رہ سکو گے تم
    محل سپنوں کا جب ٹوٹا، نئی دنیا نظر آئی

    اگر ظاہر نہ ہوں باتیں دلوں کی، ہے یہی بہتر
    کسی کے شوقِ شہرت سے کسی کو خوفِ رسوائی

    مجھے ایسا لگا کہ دل کی دھڑکن رکنے والی ہے
    پری وش نے گھڑی بھر چہرے سے چادر جو سرکائی

    جسے ڈھونڈا ملا وہ سب، مگر عمار اک حسرت
    محبت ہے کہ دنیا میں کہیں ہم نے نہیں پائی

    21 جون 2006ء​
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت خوب! عمار بھائی!

    آپ کی شاعری پڑھ کے جی خوش ہوا، مزید انتظار رہے گا۔
     
  5. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    عجیب کچھ بھی نہ تھا

    غزل​



    عجیب کچھ بھی نہ تھا، پھر بھی کچھ عجیب ہی تھا
    وہ مجھ سے دور تھا لیکن مِرے قریب ہی تھا

    خبر انوکھی نہیں یہ کہ میں مرا لیکن
    انوکھا یہ ہے کہ قاتل مِرا طبیب ہی تھا

    مجھے قبول کہ غلطی نہ تھی امیر کی کچھ
    کچل دیا جسے گاڑی نے وہ غریب ہی تھا

    جسے میں اپنا سمجھتا تھا غم دیا اس نے
    سکون جس سے ملا وہ مرا رقیب ہی تھا

    نہیں ہے غم کہ اسے پاکے کھودیا عمار!
    کہ اس سے مل کے بچھڑنا مِرا نصیب ہی تھا


    27 مارچ 2006ء
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت خوب! عمار بھائی!
     
  7. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    زبردست اور شاندار !
    بہت ہی اچھے اللہ آپ کے زور قلم اور اضافہ فرمائے
     
  8. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    عمار صاحب آپ اچھی شاعری کرتے ہیں ہماری طرف سے داد قبول کریں
     
  9. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    غزل

    اس کا چہرہ گلاب جیسا ہے
    وہ حقیقت میں خواب جیسا ہے

    گو کہ مٹی کا ہے بدن لیکن
    دیکھنے میں وہ آب جیسا ہے

    وہ جو ہے، ویسا دیکھنے میں نہیں
    ہاں وہ ایسا، سراب جیسا ہے

    اس نے نظروں سے کیا پلایا ہے
    رنگ جس کا شراب جیسا ہے

    مجھ پہ کیوں برہمی ہے یہ عمار؟
    میرا لہجہ جناب جیسا ہے​

    [align=left:2xlh1t6b]15 اپریل 2006ء[/align:2xlh1t6b]
     
  10. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    خوب روتے ہوئے مچل جانا

    غزل

    خوب روتے ہوئے مچل جانا
    ہم نے سیکھا ہے یوں بہل جانا

    مشکلوں سے بہت ملی منزل
    ساتھیوں نے اسے سہل جانا

    بے وفا! تجھ کو یہ اجازت ہے
    اب کے موسم میں تُو بدل جانا

    کوئی پروا نہیں، وہ حاسد ہے
    اس نے سیکھا ہے صرف جل جانا

    جو مجھے چھوڑ کر نہیں لوٹا
    اس کو اپنا گزشتہ کل جانا

    مجھ کو آتا ہے یہ ہنر عمار
    جو ہو ماحول اس میں ڈھل جانا​

    [align=left:32hr60mr]17 اپریل 2006ء[/align:32hr60mr]
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    واہ عمار بھائی! بہت ہی خوب!
     
  12. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب عمار صاحب
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    مجھ کو آتا ہے یہ ہنر عمار
    جو ہو ماحول اس میں ڈھل جانا

    بہت خوب
     
  14. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    اظہارِ پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارے عمار بھائی۔۔ بہت خوب۔ چھپے رستم صاحب۔
    مقطع پر غور ہو۔۔۔ جناب شاعری میں بھی اپنا شرارتی پن نہیں بھولے :wink:
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ الفاظ اور ترتیب۔ ماشاء اللہ
    بہت خوب عمار بھائی !
     
  17. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: عجیب کچھ بھی نہ تھا

    بہت خوب ! بہت اچھا شعر ہے عمار بھائی !!
     
  18. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    کچھ نہ بولوں تو ہے یہی بہتر
    اس سے زیادہ تو کچھ نہیں بہتر

    ہم نے جو کچھ کہا، غلط وہ سب
    تم نے ہر بات ہی کہی بہتر

    ہم پہ جو گزری، کیا بتائیں ہم؟
    ہم نے تنہا وہ سب سہی بہتر

    زندگی جو بھی ہے، مناسب ہے
    اس سے بڑھ کر بھی کب رہی بہتر

    تم نے عمار کو نہیں سمجھا
    اس سے یوں دل لگی نہی بہتر
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عمار بھائی ۔ اچھا کلام ہے۔
    کوشش جاری رکھیے انشاءاللہ مزید بہتری آئے گی۔
     
  20. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    خوب عمّار بھائی!
     
  21. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    اظہار پسندیدگی کا شکریہ!
     
  22. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    غزل

    خود ہی الزام دھرا، خود ہی سزا دی تم نے
    جو تمہاری تھی خطا، کیوں وہ بھلادی تم نے؟

    میری غلطی کہ کیا تم پہ بھروسہ میں نے
    میری ہر بات زمانے کو بتادی تم نے

    بس تمہارا یہی احسان بہت ہے مجھ پر
    ایک پل بھر کو مجھے دل میں جگہ دی تم نے

    داد دیتا ہوں، کیا تم نے بہت خوب کمال
    مجھ سے وابستہ ہر اک یاد بھلادی تم نے

    جاتے جاتے بھی پلٹ کر، مجھے ہنس کر دیکھا
    اک وفا کی تھی، مگر وہ بھی جتادی تم نے

    آج کہہ کر یہ غزل خوب کیا اے عمار!
    محفل دل میں بہت دھوم مچادی تم نے

    5 جنوری 2006ء
     
  23. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    عمار صاحب بہت ہی خوب
    آپ کی شاعری تو کمال ہے
     
  24. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    میری غلطی کہ کیا تم پہ بھروسہ میں نے
    میری ہر بات زمانے کو بتادی تم نے​

    بہت خوب!
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عمار بھائی ۔ بہت ہی پیاری غزل ہے
     
  26. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    قافلہ گم صم کھڑا ہے، کھوگئی منزل کہیں
    اس سے بڑھ کر بھی بھلا ہوگی کوئی مشکل کہیں؟

    آسرے ہیں ٹوٹنے کو، ناؤ ہے طوفان میں
    دیکھئے! ہاں دیکھئے! شاید ملے ساحل کہیں!

    آج کا ہر کام کل پر ٹال کر بیٹھے رہے
    آپ کے جیسا نہ پایا کوئی بھی کاہل کہیں

    غلطیاں ماضی کی بھولے، حال پر تکیہ کرے
    یوں بھی روشن ہوسکا ہے کوئی مستقبل کہیں؟

    پوچھتے ہیں اہلِ محفل حالِ دل، کیا کیجئے؟
    حال کوئی کیا کہے؟ جب کھوگیا ہو دل کہیں

    جس کے باعث زندگی خوش رنگ تھی، پُرکیف تھی
    ڈھونڈتا پھرتا ہوں، شاید پاؤں وہ محفل کہیں

    دے کے تجھ کو دھوکا اے عمار! وہ بھی خوش نہیں
    اس کی آنکھوں میں چھپی ہے درد کی جھلمل کہیں
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عمار بھائی بہت پیاری غزل ہے لیکن مقطع تو بہت ہی عمدہ ہے۔ واہ بھئی واہ
     
  28. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب عمار صاحب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں