1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کا فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ کو فون

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کا فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ کو فون

    وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر میکرون اور اردن کے شاہ عبداللہ سے رابطہ کرکے انھیں مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال اور کرفیو میں پھنسے مظلوم کشمیریوں کی حالتِ زار سے آگاہ کیا۔
    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

    وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے۔ کشمیری لاک ڈاؤن کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ بھارت غیر قانونی اقدامات اور نسل پرستی کے نظریے پر کاربند ہے۔

    اردن کے شاہ عبداللہ کا وزیراعظم عمران خان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ اردن کشمیر کی صورتحال پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کرے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کو افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ میکرون نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    فرانسیسی صدر میکرون کا بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تمام متنازع امور پرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔ پاکستان اور فرانس نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں