1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کسی نے نام لیا یا کہ ذکرِ حور آیا - شور

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏2 مئی 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (شور)

    کسی نے نام لیا یا کہ ذکرِ حور آیا
    تو سُن کےحُسن پر اپنے اُنہیں غرور آیا

    الہٰی جان لے پر دل کو تو سلامت رکھ
    یہ کام میرے بُرے وقت میں ضرور آیا

    تمہارے کوچہ میں خلق اس قدر ہے کیوں بیتاب
    ضرور مجھ سا کوئی وہاں پہ ناصبور آیا

    یہ سچ کہا ہے کہ ہوتی ہے دل کو دل سے راہ
    ذر ا سی تم نے اگر پی ، مجھے سرور آیا

    بنے بنائے وہ پھر مجھ سے ہیں بگڑ بیٹھے
    الہٰی کام میں کیوں میرے یہ فتور آیا

    نہیں سمجھتے وہ اپنا سا حسن میں ثانی
    ہوئے وہ جامہ سے باہر جو نام حور آیا

    خدا ہی سمجھے گا اس ضعف و ناتوانی سے
    کبھی میں پاس کبھی کارواں سے دور آیا

    کریں ہزار خطا اُس نے دشمنوں کی معاف
    مگر نظر میں نہ اُس کے میں بے قصور آیا

    اُسی کا عکس میرے دل میں بھی پڑا آکر
    کہ جس تجلی کا موسٰی کے ہاتھ نور آیا

    بہت دنوں سے میں مشتا ق تھا تجلی کا
    جو چمکی برق تو سمجھاکہ کوہ طور آیا

    جہاں ہے ذوقِ سخن ذکر ہے سخنور کا
    تو شور تیرا بھی وہاں نام بالضرور آیا
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: کسی نے نام لیا یا کہ ذکرِ حور آیا - شور

    واہ مبارز جی خوب اچھا شئیرنگ ھے

    گپ شپ کی لڑیوں سے کیا خفا ھیں؟
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جواب: کسی نے نام لیا یا کہ ذکرِ حور آیا - شور

    شکریہ خوشی جی۔۔ نوازش۔۔
    نہیں میں کسی سے خفا نہیں۔۔۔آپ کو ایسا کیوں لگا بھئی۔۔۔؟
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: کسی نے نام لیا یا کہ ذکرِ حور آیا - شور

    گپ شپ میں‌آئیں پھر بتاتی ہوں
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جواب: کسی نے نام لیا یا کہ ذکرِ حور آیا - شور

    اوکے ڈانٹ واٹ تو نہیں پڑے گی مجھے۔۔
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: کسی نے نام لیا یا کہ ذکرِ حور آیا - شور

    نہیں جناب ڈانٹ کس بات پہ، اب یہاں‌گپ شپ نہیں
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کسی نے نام لیا یا کہ ذکرِ حور آیا - شور

    دوست اچھی شاعری کی :dilphool: :222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں