1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کسی سیاسی رہنما نے طالبان کے خلاف طاقت کے استعمال کی بات نہیں کی

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Sep 10, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کسی سیاسی رہنما نے طالبان کے خلاف طاقت کے استعمال کی بات نہیں کی

    اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے قومی سلامتی پر آل پارٹیز کانفرنس میں قومی سیاسی قیادت نے عسکریت پسندوں اور جنگجوﺅں سے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر زور دیا گیا۔ کسی رہنما نے طالبان کے خلاف طاقت کے استعمال کے آپشن کی بات نہیں کی۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان جنہیں آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کا کریڈٹ جاتا ہے۔ کانفرنس میں آرمی چیف کی آمد پر خود ان کا استقبال کیا۔ ان کی تیار کردہ قرارداد کو کم و بیش من و عن منظور کر لیا گیا۔ قراراد تمام شرکاءکو فائلوں میں پیش کی گئی جس میں بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اختر مینگل نے بلوچستان کے مسئلہ کے حل کے لئے اپنے مطالبات شامل کرانے پر اصرار کیا جس پر کانفرنس کانفرنس کے شرکاءنے اس ایشو پر کوئٹہ میں کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دے دی۔ کانفرنس میں صرف سردار اختر مینگل نے قدرے درشت لہجے میں بلوچستان کا مسئلہ پیش کیا۔ مجموعی طور پر تقریباً 5گھنٹے تک جاری رہنے والی کانفرنس میں اے پی سی میں شرکا نے ڈرون حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
     

Share This Page