1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کسی بھی دشت، کسی بھی نگر چلا جاتا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداحمد, ‏9 اپریل 2009۔

  1. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    غزل

    کسی بھی دشت، کسی بھی نگر چلا جاتا
    میں اپنے ساتھ ہی رہتا جدھر چلا جاتا

    وہ جس منڈیر پہ چھوڑ آیا اپنی آنکھیں میں
    چراغ ہوتا تو لو بھول کر چلا جاتا

    اگر میں کھڑکیا ں، دروازے بند کر لیتا
    تو گھر کا بھید سرِ راہ گزر چلا جاتا

    مرا مکاں مری غفلت سے بچ گیا ورنہ
    کوئی چرا کے مرے بام و در چلا جاتا

    تھکن بہت تھی مگر سایہء شجر میں جمال
    میں بیٹھتا تو مرا ہم سفر چلا جاتا

    جمال احسانی
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    احمد بھائ بہت خوب واہ :a165: :dilphool:
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب احمد بھائی۔۔۔بہت عمدہ انتخاب۔۔۔شکریہ شیئر کرنے کے لیئے۔۔۔۔۔
     
  4. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کسی بھی دشت، کسی بھی نگر چلا جاتا
    میں اپنے ساتھ ہی رہتا جدھر چلا جاتا

    سلام عرض ہے۔
    بہت خوب انتخاب ۔ :a165:
     
  5. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    حسن رضا صاحب، مبارز صاحب اور نیلو صاحبہ،

    انتخاب آپ کو اچھا لگا، مجھے اچھا لگا۔
     
  6. نادیہ رضا
    آف لائن

    نادیہ رضا مہمان

    محمد احمد جی بہت خوب :a165:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ احمد بھائی ۔
    ہمیشہ کی طرح یہ انتخاب بھی بہت عمدہ ہے۔
    بہت سی داد قبول فرمائیے۔


    اگر آپ کرم نوازی فرماتے ہوےئ ہمیں مستقل بنیادوں پر اپنی پسند کی شاعری سے مستفیض فرمانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو تجویز ہے کہ ۔۔ آپ اپنی پسند کی شاعری کی ایک مستقل لڑی بنا لیں۔ جیسی کئی دیگر صارفین نے بنائی ہوئی ہیں۔
    تاکہ ہمیں آپ کی پسندیدہ شاعری ایک ہی لڑی میں‌ " مجموعے کے طور پر " پڑھنے کو ملتی رہے۔

    والسلام
     
  8. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    انتخاب کی پسندیدگی کا بے حد شکریہ نادیہ رضا صاحبہ!
     
  9. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3

    نعیم بھائی،

    وعلیکم السلام،

    آپ کی توجہ اور محبت کے لئے بے حد ممنون ہوں۔

    آپ کی تجویز کے حوالے سے کہنا چاہوں گا کہ مجھے ایسا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں‌ہے، لیکن میں اپنے پسندیدہ کلام پر اپنی پسند کا ٹیگ نہیں لگانا چاہتا، بلکہ میری خواہش ہے کہ باقی تمام احباب بھی "منتخب کلام" کو اپنی اپنی پسند کے پٹاروں میں بند کرنے کے بجائے الگ الگ پیش کریں تاکہ ہمیں سرچ میں کسی خاص شاعر کا کلام ڈھونڈنے میں آسانی ہو اور یہ تلاش ہمیں ہماری مطلوبہ لڑیاں ایک ساتھ فراہم کردے۔ اس سے ہم ایک یا چند بڑی لڑیوں میں اپنی مطلوبہ غزل، نظم یا شاعر کا کلام ڈھونڈنے سے بچ جائیں گے۔ ہو سکے تو بعد میں کلام کو شعرا اور صنفِ شعر کے حوالے مختلف فورمز میں تقسیم کیا جاسکے۔

    مزید بہتری کے لئے کلام کے ساتھ "ٹیگز" بھی لگائے جاسکتے ہیں۔

    اُمید ہے آپ میرا مطمحِ نظر سمجھ گئے ہوں گے اور میری گذارشات میں سے کوئی بات آپ کو ناگوار نہیں گزرے گی۔

    مخلص
    محمد احمد

     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ احمد بھائی ۔
    خدانخواستہ ناگوار گذرنے والی بھلا کیا بات ہے۔ ہمیں تو اچھی شاعری پڑھنا اور بانٹنا ہے۔ بھلے جیسے بھی ہو۔

    تلاش کا کوئی مسئلہ نہیں۔ اگر ایک ہی موضوع کے تحت بھی پیغام لکھتے وقت اسکا عنوان لکھ دیا جائے تو تلاش میں آسکتا ہے۔

    لیکن اگر آپ کی خوشی الگ الگ موضوعات کے تحت لکھنے میں ہے تو آپ جاری رکھیں۔
    میں تو ایک عام صارف ہوں اور اسی ناطے ایک سابقہ سسٹم کے تحت آپ کی خدمت میں تجویز پیش کی تھی ۔ جسے منظور یا مسترد کرنا آپ کا حق ہے۔

    دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

    والسلام
     
  11. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    وعلیکم السلام نعیم بھائی

    آپ کی توجہ، محبت اور کشادہ دلی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔

    اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے (آمین)
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    احمد جی بہت خوب بہت اچھا کلام ھے :mashallah:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں