1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کر کے کسی سے نیکی دنیا میں بھول جانا---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏19 مارچ 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    -----------
    کر کے کسی سے نیکی دنیا میں بھول جانا
    یہ اس طرح ہے جیسے جنّت میں گھر بنانا
    ---------
    خالق سبھی کا رب ہے دیتا وہی ہے سب کو
    غیروں کے در پہ جا کر ہرگز نہ سر جھکانا
    ------------
    کر لو یہاں تلافی گر ہو گئی خطا ہے
    ایسا کیا نہ تم نے دوزخ ہے پھر ٹھکانا
    --------------
    بخشی حیات تم نے انسانیت کو ساری
    اک آدمی کی جاں کو ایسے ہوا بچانا
    -------------
    آساں سبھی ہیں باتیں کوئی بھی خم نہیں ہے
    کرنا عمل ہے ان پر ایسے نہ بھول جانا
    ------------
    سب کا بھلا ہی چاہا ارشد نے زندگی میں
    چاہے پڑا ہے اس کو دنیا میں دکھ اٹھانا
    --------
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم انکل آپ کی مثبت سوچ اور فکری وسعت ہی آپ کا خاصہ ہے
    ہم آپ کی محبت سے بھرپور خوبصورت کلام کے لیے مشکور ہیں
    کر کے کسی سے نیکی دنیا میں بھول جانا
    یہ اس طرح ہے جیسے جنّت میں گھر بنانا

    عقلمند وہی ہے جو نیکیوں کے حُصول کی سعادت پاکر انہیں بھول جائے اور گناہ صادِر ہو جائیں تو انہیں یاد رکھے اوراپنی اِصلاح کے لیے ان پر سختی سے اپنا مُحاسَبَہ کرتا رہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں