1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کریڈٹ کارڈ فراڈ کیس

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by فیصل شیخ, Jul 12, 2009.

  1. فیصل شیخ
    Offline

    فیصل شیخ ممبر

    Joined:
    Apr 6, 2007
    Messages:
    159
    Likes Received:
    2
    کریڈٹ کارڈ فراڈ کیس،ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا کیخلاف مقدمہ درج
    کریڈٹ کارڈ فراڈ کیس میں رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، وزیر اعلی پنجاب نے بھی معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے شمائلہ رانا کو طلب کیا ہے ۔شمائلہ رانا پر لاہور کی رہائشی زائرہ ملک نے الزام لگایا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے رکن پنجاب اسمبلی نے کریڈٹ کارڈ چوری کر کے اس سے خریداری کی ہے ۔دوسری جانب جیولری شاپ سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود خاتون کے بارے میں دکاندار محمد اقبال کا موٴقف ہے کہ کریڈٹ کارڈ کی اصل مالک زائرہ ملک نے فوٹیج میں موجود خاتون کو رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا کے نام سے شناخت کیا ہے اور دعوٰ ی کیا ہے کہ ایم پی اے ہی ان کے ساتھ مقامی کلب میں موجود تھیں
    (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2009ء)
     
  2. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    ن لیگ کے آج کل برے دن آئے ہوئے ہیں
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    شریفوں کا اثر باقی ممبران پہ ہونے لگا ھے
     
  4. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    [​IMG]

    حوالہ روزنامہ جنگ
     
  5. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پتا نہیں راہبر و رہزن کی پرکھ کس طرح ہو
     
  6. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    ن لیگ کے دن آج کل برے آئے ہوئے ہیں پہلے حاجی پرویز کیس پھر چوہدری غفور کیس پھر منورگل کیس اور اب شمائلہ رانا

    لیکن یہ بھی غنیمت ہے کہ ن لیگ کاروائی کرتی ہے اور استعفے کا مطالبہ کرلیتی ہے پی پی کی طرح نہیں کہ معاملہ ہی دبا دیا
     
  7. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    چلو اچھا ہے صفائی ہورہی ہے اسی سازشی بہانے سے۔۔۔۔۔۔کہ جس کو جان و دل عزیز۔۔۔۔۔
     
  8. فیصل شیخ
    Offline

    فیصل شیخ ممبر

    Joined:
    Apr 6, 2007
    Messages:
    159
    Likes Received:
    2
    جی صحیع کہا ہے کہ ن لیگ کم از کم ایکشن تو لی رہی ہے ورنہ دوسری پارٹیاں لوٹ مار کی پالیسی پر کاربند ہیں
     
  9. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    ایکشن والی بات خوب کہی ، مجھے تو اب سب کا کوئی اعتبار ہی نہیں ، سارے ٹوپی ڈرامے ھیں
     
  10. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    خوشی جی
    مثبت تنقید بہتر ہوتی ہے اگر ن لیگ منورگل اور حاجی پرویز خان کے‌خلاف ایکشن لے سکتی ہیں ان سے استعفے لے سکتی ہیں تو باقی بھی بری الذمہ نہیں۔ اگر ن لیگ ان کے خلاف صحیح ایکشن لیتی ہے تو اس کی‌حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ناکہ تنقید برائے تنقید
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    علامہ اقبال نے برصغیر کے "سادہ لوح " مسلمانوں (بےوقوف نہیں کیونکہ اسے پاکستانی قوم اپنی توہین خیال کرتی ہے) کے لیے ایسے چالاک سیاستدانوں کے بنے ہوئے جال کو واضح کرتے ہوئے فرمایا تھا ۔

    اس جہانِ رنگ و بو کو گلستاں سمجھا ہے تو
    تو کہ اے ناداں ! قفس کو آشیاں سمجھا ہے تو

    ہماری حالت بدقسمتی سے یہی ہو چکی ہے کہ بجائے برے کو برا کہنے کے اگر وہ شخصیت، وہ پارٹی ، وہ جماعت ، کسی نہ کسی طرح ہم سے متعلق ہے، خواہ وہ تعلق زبان کا ہو، مسلک و مشرب کا ہو، شخصی پسندیدگی کا ہو یا رشتہ داری کا ہو۔۔ تو ہم برے کو برا کہنے کی بجائے اسکی برائی میں‌سے بھی کسی نہ کسی طور اسکی تعریف کاپہلو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    اللہ تعالی ہمیں خیر کو خیر اور شر کو شر کہنے والا اور حق کا ساتھ دینے والا بنا دے۔ آمین
     
  12. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    اگر کسی کارکن سے استعفی لے لینا ہی اس پارٹی کی اچھائی پہ مہر ثبت کرتا ھے تو پھر تو زیادہ تعریف ایم کیو ایم کی کرنی چاھیئے جس نے اپنے وزیر سے استعفی طلب کر ک لیا تھا بعدمیں غالبا پارٹی سے بھی نکال دیا

    میں ان لڑیوں میں‌آ کے بحث مباحثہ نہیں کرتی اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ سیاست کی مجھے سمجھ بوجھ نہیں ھے اور تنقید برائے تنقید کی عادت ہوتی مجھے تو یہ لڑیاں میرے پیغامات سے بھری نظر آتیں آپ کو ،

    جمہوریت کی بات کرتے ھیں تو اپنے اندر بھی جمہوریت کی روح روشن رکھیں
     
  13. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اس سے پہلے سیاست داں شجرہ ممنوعہ بنے ہوئے تھے اور ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی تو کجا ان کے بارے اس طرح سوچا بھی نہیں‌جاسکتا۔۔۔لیکن اب حالات بدلتے جارہے ہیں اور برف پگھلنے کا آغاز ہوچکا ہے اور ۔۔۔۔۔۔حالات یک دم تبدیل نہیں‌ہوتے ۔۔۔۔۔ برسوں وقت ان کی پرورش کرتا ہے ۔۔۔تب جاکے بڑی مشکل سے چمن میں‌کوئی دیدہ ور پیدا ہوتا ہے۔
     
  14. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    نعیم بھائی میں نے کوئی تعریف کا پہلو نہیں نکالا اور نہ ہی مسلم لیگ ن سے میری وابستگی ہے۔ میں تو یہ بتانے کی کوشش کررہا ہوں کہ اس پارٹی نے جو چند ایکشن لئے ہیں اچھے لئے ہیں۔ مجھے ایم کیو ایم، ن لیگ، پی پی سے کوئی لینا دینا نہیں میں تو تصویر کا دوسرا رخ بتارہا تھا کہ ن لیگ نے یہ بھی کیا ہے اوراگر اس نے غلطی سے کوئی اچھا قدم اٹھا لیا ہے تو ان چیزوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

    یہ میڈیا کا دور ہے۔ اس دور میں بہت سے سیاستدانوں کا کھلے عام احتساب ہورہا ہے۔ یہ میڈیا ہی ہے جو بتارہا ہے کہ فلاں شخص نے حکومت سے یہ مراعات لیں، فلاں سیاستدان پر یہ الزام لگا اور یہ اس کا ثبوت ہے۔ فلاں سیاستدان نقل کرتے پکڑا گیا۔ یہ میڈیا ہی ہے جس نے شمائلہ رانا کی ویڈیو کھلے عام دکھا دی ورنہ یہ 90 کی دہائی ہوتی تو کسی کو کیا پتہ چلتا کہ شمائلہ رانا نے کیا کیا۔آج حکومت کوئی بھی‌غلط قدم اٹھاتی ہے تو اس کا ڈھنڈورا نہ صرف ٹی وی چینلز بلکہ یوٹیوب، ایس ایم ایس، ای میل کے‌ذریعے پیٹا جاتا ہے۔ اگر یہ 90 کی دہائی ہوتی تو میں اس فورم پر بات نہ کررہا ہوتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں جو انسانی رویوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ یہ 21 ویں صدی کا میڈیا ہی ہے جس نے‌حاجی پرویز خان پر واویلا کرکے اسے سیاست سے باہر نکالا، جس نے زرداری، کائرہ کی عیاشیوں کے پول بمعہ تصاویر، ویڈیوز کھولے۔

    جب پاکستان بنا تھا تو کسی نے قائداعظم سے پوچھا تھا کہ کیا یہ قوم پچاس سال میں قوم بن جائے گی تو قائداعظم نے کہا تھا کہ نہیں۔ پاکستانی قوم کو ایک قوم بننے میں سو سال لگ جائیں گے۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، چین ایک ہی دن میں قوم نہیں بن گیا اسے قوم بننے میں کئی سال لگے۔ ہم موجودہ اور ماضی کی پاکستانی تاریخ سے گھبراتے ہیں لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک کی تاریخ بھی اچھی نہیں۔ یہ سچ ہے کہ جیسی عوام ہو ان پر ویسے ہی حکمران مسلط کئے جاتے ہیں۔ لیکن جب عوام کے ذہن تبدیل ہوجاتے ہیں ان میں بیداری، شعور آجاتا ہے تو اللہ تعالٰی ان کو اچھی قیادت بھی میسر کردیتا ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم قوم کو بے‌حس، بے وقوف، نادان کہہ دیتے ہیں لیکن اقبال کے اس مصرعے کو بھول جاتے ہیں۔

    ذرانم ہو تو مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

    بہرحال بحث تو بہت بڑی ہوسکتی ہے لیکن میں اتنا کہوں گا کہ پاکستانی عوام بے‌حس نہیں بے بس ہے۔ ہماری قیادت نے پچھلے دس سالوں سے عوام کو روزگار، انصاف، بنیادی حقوق نہیں دئیے لیکن ایک چیز ضروری دیدی ہے اور وہ ہے غصہ اور شدت۔ یہ غصہ ہے جس کا اظہار عوام ایس ایم ایس، ای میل، فورم کے‌ذریعے کرتی ہے۔ اب تو ان پر بھی پابندی عائد کررہی ہے تو یہ غصہ ہمارے دل میں رہ رہ کر جوالامکھی بن سکتا ہے جو کسی بڑے دھماکے کی صورت میں پھٹ سکتا ہے۔
     
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    درست فرمایا راشد بھائی ۔
    اور ہاں اوپر میں نے ایک جنرل بات کی تھی ۔ کسی کی ذات پر تنقید مقصود نہ تھا۔
    پھر بھی اگر آپ کا دل میری طرف سے برا ہوا تو معذرت قبول کیجئے۔ شکریہ :222:
     

Share This Page