1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ ۔ھامی ٹسولیکل پر 12 برس کیلیے کھیل کے دروازے بند، 3 ڈومیسٹک پلیئرز بھی شامل

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏10 اگست 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں فکسنگ کا طوفان چار کرکٹرز کے کیریئر بہالے گیا، ٹیسٹ پلیئر تھامی ٹسولیکل پر 12 برس کیلیے کھیل کے دروازے بند کردیے گئے، تین ڈومیسٹک کھلاڑی بھی پکڑ میں آگئے، پروٹیز بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ سزائیں معلومات چھپانے پر دی گئیں، کوئی میچ فکس نہیں کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے گذشتہ برس ٹی 20 ٹورنامنٹ کے حوالے سے ہونے والی فکسنگ تحقیقات کے نتیجے میں چار کھلاڑیوں پر 7 سے 12 برس تک کی پابندی عائد کردی ہے۔
    ان میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر تھامی ٹسولیکل سمیت جین سیمیس، پومیلیلیا میٹ شکوے اور ایتھی مبھالاتی شامل ہیں۔ ٹسولیکل پر 12 برس کی پابندی عائد کی گئی ہے، ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ برس فکسنگ کے لیے ہونے والے رابطے سے کرکٹ حکام کو مطلع نہیں کیا تھا، 35 سالہ ٹسولیکل نے بیک اپ وکٹ کیپر کے طورپر 2003 میں انگلینڈ کا دورہ کیا جبکہ 2004 میں تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جن میں سے دو بھارت اور ایک انگلینڈ کے خلاف تھا۔ وہ 2012 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دورے کے دوران بھی ٹیم کے ہمراہ تھے جبکہ 2013 میں پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے یو اے ای کا بھی سفر کیا تھا مگر مزید کوئی میچ نہیں کھیلا۔
    کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو لورگاٹ کا کہنا ہے کہ طویل تحقیقات کے بعد ان چار کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، اگرچہ ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ حقیقت میں کوئی میچ فکس ہوا ہو لیکن ان کھلاڑیوں کے درمیان فکسنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، جس سے انھوں نے حکام کو آگاہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ لائنز کے سابق بولر میٹ شکوے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انھوں نے میچ فکس کرنے کی خاطر مالی فائدہ حاصل کیا، ان پر 10 برس کی پابندی عائد کی گئی، ٹائٹنز سے ماضی میں جڑے رہنے والے بولر ایتھی پر بھی اتنی ہی پابندی عائد کی گئی جبکہ سیمس پر 7 برس کیلیے کھیل کے دروازے بند ہوئے۔
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کرپشن محض حکمران ہی نہیں کرتے ، معاشرے کا ہر طبقہ اپنی اپنی استطاعت اور پہنچ کے مطابق اپنا حصہ وصول کرتا ہے ۔ ۔ ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ۔۔کرپشن کوئی بھی کرے بہت بڑا جرم ہے۔اور اس کی سزا کرپشن کرنے والے کو ملنی چاھیے لیکن حکمرانوں کی کرپشن کھربوں میں ہوتی ہے جو ملک کی معیشت تباہ کر دیتی ہے ۔
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جیسے عوام ویسے حکمران ۔ ۔ ۔ اگر ہم لوگ جیب میں حرام کا پیسہ ڈال کر حلال گوشت تلاش کرتے رہیں تو یہ ہماری نادانی ہی ہے ۔ ۔ ۔ حرام کی کمائی سے خریدا ہوا حلال گوشت بھی حرام ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ ہم خود بدعنوان ہوتے ہیں اور ہمیں تلاش ایمان دار حکمرانوں کی ہوتی ہے ، یہ کیسے ممکن ہے ۔ ۔ ۔ اور اگر کبھی ایسا ہو گیا تھا اور واقعی کوئی ایماندار حکمران آ گیا تو ستر فیصد آبادی تو جیلوں میں ہوگی ۔ ۔ ۔ جب تک ہم لوگ بحیثیت قوم ایماندار نہ ہونگے ہمیں ایماندار حکمرانوں کی خواہش بھی نہیں کرنی چاہیے ورنہ یہ حرام پیسے سے حلال گوشت خریدنے جیسے بات ہے ۔ ۔ ۔
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    حرام تو حرام ہے چاھیے کوئی حرام کی کمائی کرے چاھیے حرام قرار چیزوں کو کھائے یا وہ فعل کرے جو حرام ہیں
     
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    تو پھر حرام و حلال میں تمیز نہ کرنے والی عوام ۔ ۔ ۔ حلال حکمرانی کے باتیں کیوں کرتی ہے ؟
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس لئے تو ہمارے اوپر ایسے حکمران مسلط ہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں