1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کا ٹیکس میں چھوٹ کا مطالبہ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کا ٹیکس میں چھوٹ کا مطالبہ
    [​IMG]
    سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر سے متعلق اخراجات ریاست کی ذمہ داری ہے ،بورڈ کا موقف
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارکردگی اور سخت چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے کرکٹ کے فروغ کیلئے کوشاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیکسوں میں چھوٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا ہے کہ سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر سے متعلق اخراجات بورڈ کے بجائے ریاست کی ذمہ داری ہے ۔پی سی بی نے اپنی رپورٹ میں حکومت اور اس سے منسلک اداروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بورڈ بلٹ پروف بسیں،سیکیورٹی کیمرے ،واک تھرو گیٹس خود خریدتا ہے اور سیکیورٹی کے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اخراجات بھی اسے اٹھانے پڑتے ہیں جو دراصل ریاست کی ذمہ داری ہے ۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکس ادائیگی کی ذمہ دار واحد اسپورٹس باڈی کی حیثیت سے بورڈ قومی خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر اپنے وسائل استعمال کرتا ہے جسے ٹیکس کی مد میں چھوٹ مل جائے تو کرکٹ میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔رپورٹ میں سرکاری ٹی وی سمیت دیگر نجی چینلز کو بھی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹی وی پر ڈومیسٹک ایونٹس کی نامناسب کوریج ایک بڑا چیلنج اور کھیل کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرکٹ گراؤنڈز کے انفرااسٹرکچر کی بحالی میں حکومتی تعاون کا فقدان ہے کیونکہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کی لیز پنجاب حکومت نے بورڈ کو منتقل نہیں کی جبکہ حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم میونسپل کمیٹی نے سنبھال لیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ اسٹیڈیم کا کنٹرول بھی پی سی بی کے پاس نہیں اور ان گراؤنڈز کی حالت زار بہتر بنائی جائے تو یہاں میچز شیڈول کئے جا سکتے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں