1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ کی خبریں

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏20 اکتوبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

    [​IMG]
    محمد عباس کو 10وکٹیں حاصل کرنے پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

    پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔
    [​IMG]
    ابوظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے بابراعظم 99 اور سرفراز احمد کے 81 رنز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے باعث آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 538 رنز کا ہدف ملا تاہم آسٹریلوی ٹیم صرف 164 رنز ہی بناسکی۔

    چوتھے روز آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عباس نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلن بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور آدھی ٹیم کو صرف 78 رنز پر ہی پویلین بھیج دیا جس کے بعد یاسر شاہ نے محمد عباس کے ساتھ ملکر آسٹریلیا کے 9 کھلاڑیوں کو 164 رنز پر پویلین بھیج دیا۔


    آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آسکے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی انجری کے باعث گراؤنڈ میں نہیں اترے اور ان کی جگہ محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 145 رنز ہی بناسکی اور آؤٹ ہوگئی۔
    [​IMG]

    قومی ٹیم کی جانب سے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عباس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس موقع پر محمد عباس کا کہنا تھا کہ پرفارمنس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، بیٹی کی سالگرہ تھی یہ پرفارمنس اس کے نام کرتا ہوں جب کہ میری کوشش رہی کہ اچھی بولنگ کروں اور اگر مینجمنٹ کوون ڈےمیں بھی ضرورت ہوئی تودستیاب ہوں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عباس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، محمدعباس کی بولنگ ہی جیت کی اصل وجہ بنی جب کہ پہلی اننگز میں فخرزمان کے ساتھ 147 کی پارٹنرشپ ہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، فخر زمان کا ڈیبیو بھی بہت اچھارہا انہیں بہترین بیٹنگ پرمبارکباد دیتا ہوں، اب تک جتنے بھی لڑکوں نے کھیلا سب ہی نےاچھا پرفارم کیا۔

    واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے میچ ڈرا کرکے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محمد عباس کی ڈیڈ وکٹوں پر جاندار بولنگ، 17 وکٹیں اڑا دیں
    [​IMG]
    سرفراز احمد کی سوئی ہوئی بیٹنگ فارم جاگ اٹھی،سب سے زیادہ190رنز اسکور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی

    دبئی: آسٹریلیا سے سیریز میں پاکستانی پیسر محمد عباس نے ڈیڈ وکٹوں پر جاندار بولنگ کرتے ہوئے 17 وکٹیں اڑا دیں۔

    آسٹریلیا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں محمد عباس نے10 وکٹیں لیں، دبئی میں انھوں نے 7 شکار کیے تھے، وہ مجموعی طور پر 17 وکٹیں لے کر سیریز کے کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے، عباس کی بہترین بولنگ ابوظبی میں 95رنز کے عوض10وکٹیں رہیں۔

    اننگز میں بہترین کاوش اسی میچ کی پہلی اننگز میں33 رنز کے عوض 5 شکار تھی، دبئی میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر بلال آصف 9 وکٹیں لے کر دوسرے کامیاب بولر بنے، یاسرشاہ نے ابوظبی میں جادو جگاتے ہوئے 8 وکٹیں اڑائیں۔

    بیٹنگ میں کپتان سرفراز احمد کی سوئی ہوئی بیٹنگ فارم جاگ اٹھی، انھوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 190رنز بنائے، حارث سہیل 166، اسد شفیق 165، فخر زمان 160 اور محمد حفیظ 153رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث اور حفیظ نے سنچریاں بنائیں، سرفراز، فخر اور بابر اعظم نروس نائنٹیز کاشکار ہوئے، بابر نے مجموعی طور پر 131رنز اپنے نام درج کرائے، اظہرعلی 101رنز بناکر نمایاں رہے، امام الحق 124رنز 62 کی اوسط سے بنانے میں کامیاب رہے۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویلڈنگ کا کام کرکے شرم محسوس نہیں کی، محمد عباس
    [​IMG]
    قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی، محمد عباس فوٹو : فائل

    لاہور : ابو ظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اپنی بولنگ سے تگنی کا ناچ نچانے والے بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ کبھی اس بات کو کہنے میں شرم محسوس نہیں کی کہ میں نے ویلڈنگ کا کام کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو محمد عباس سیالکوٹ پہنچ گئے۔ پیسر کا استقبال کرنے کے لئے بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ کبھی اس بات کو کہنے میں شرم محسوس نہیں کی کہ میں نے ویلڈنگ کا کام کیا۔ جس سطح پر بھی کھیلنے کا موقع ملا ہمیشہ سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ بالآخر مسلسل محنت کا پھل مل گیا۔ اپنے ملک کے لیے پرفارم کرنے پر بہت خوش ہوں۔مستقبل کے لیے ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد عباس نے بتایا کہ مختلف ملکوں کی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ہوتی رہی ہے لیکن صرف اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی پر احمد شہزاد کو شوکاز نوٹس جاری
    [​IMG]
    احمد شہزاد کو شوکاز نوٹس پی سی بی نے جاری کیا،فوٹو: فائل

    لاہور: ڈوپ ٹیسٹ میں معطل کرکٹر احمد شہزاد کو کلب میچ کھیلنے پر پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

    اوپنر کو پچیس اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر احمد شہزاد کو چار ماہ کے لئے کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کیا ہوا ہے یہ پابندی دس نومبر کو ختم ہونی ہے۔

    کرکٹ میں بیڈ بوائے امیج رکھنے کے حوالے سے مشہور احمد شہزاد نے اپنے کلب مسلم جم خانہ کی طرف سے چوری چھپے سات میچز میں شرکت کی ، رولز کے مطابق معطلی پیریڈ میں صرف ٹریننگ کی اجازت ہوتی ہے، کلب میچ یا کھیل سے متعلق کسی دوسری سرگرمی میں شرکت ممنوع ہوتی ہے۔

    احمد شہزاد پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی کرکے مزید مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ پی سی بی نے پانچ اکتوبر کو احمد شہزاد پر پابندی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹا نمبر پاکستان کی دسترس میں آنے لگا
    [​IMG]
    سری لنکا سے صرف 2 پوائنٹس کا فرق باقی،آسٹریلیا تیسری پوزیشن سے محروم۔ فوٹو: اے ایف پی

    دبئی: ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹا نمبر پاکستان کی دسترس میں آنے لگا جب کہ ابوظبی میں کامیابی کے بعد سری لنکا سے صرف2 پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا ہے۔

    آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کے باوجود ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقرار رہی، البتہ7 رینکنگ پوائنٹس ملنے سے وہ ترقی پانے کے قریب آگئی، گرین کیپس کے پوائنٹس اب88 سے بڑھ کر 95 ہوگئے ہیں۔

    چھٹے نمبر پر موجود سری لنکاکے پوائنٹس 97 ہیں، لہذا ان میں اب صرف 2 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے، سیریز میں ناکامی نے آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن سے محروم کردیا، کینگروز 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، انھوں نے شروعات تیسری پوزیشن اور106 پوائنٹس کے ساتھ کی اور دوسرے نمبر پر فائز جنوبی افریقہ سے اعشاریائی خسارے کا سامنا تھا، البتہ اب پوائنٹس کم ہوکر 102 رہ گئے۔

    نیوزی لینڈ کے بھی اتنے ہی پوائنٹس ہیں لیکن وہ اعشاریائی سبقت ملنے کی وجہ سے سردست چوتھی پوزیشن پر ہے، انگلینڈ ترقی ملنے پر تیسرے درجے پر فائز ہوگیا،ویسٹ انڈیز 76 پوائنٹس لے کر آٹھویں اور بنگلہ دیش 67 پوائنٹس کے ہمراہ نویں نمبر پر براجمان ہے جب کہ ٹاپ 10 کی آخری شریک زمبابوین سائیڈ محض 2 پوائنٹس لے سکی ہے۔
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل فور کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغاز
    [​IMG]
    تین چیئرمین باکسز کی بھی تیاری کا عمل جاری ہے، فوٹو: فائل

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ فور کے میچز کی میزبانی کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

    اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں تیاریاں جاری ہیں، ہوسپیٹیلیٹی باکسز کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ کے گیارہ باکسز کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ۔

    [​IMG]


    تین چیئرمین باکسز کی بھی تیاری کا عمل جاری ہے ۔ وی آئی پی انکلوژر ز فضل محمود ، جاوید میاں دار اورعمران خان میں ٹوٹی کرسیوں کی جگہ نئی کرسیاں لگائی جارہی ہیں۔ ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

    لاہور میں پی ایس ایل کے چار میچز کا امکان ہے۔ پاکستان سپرلیگ کے لئے کھلاڑیوں کے چناؤ کی ڈرافٹنگ تقریب بیس نومبر کو اسلام آباد میں ہورہی ہے۔

    [​IMG]

    پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں ہوگی۔پی سی بی کے ڈائریکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پہلے بھی لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہوچکے ہیں اس بار مزید بہتر انتظامات کیے جائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ پورا۔ پی ایس ایل ایڈیشن یہاں پر ہو۔

    ھارون رشید نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،حالات بھی بہت بہتر ہوچکے ہیں اس مرتبہ کوشش ہے کہ زیادہ غیر ملکی کرکٹرز یہاں آکر پی ایس ایل میچز کھیلیں۔
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ٹی ٹوئنٹی: آسڑیلیا کی پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر
    [​IMG]
    ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 89 رنز پر ڈھیر کرکے میچ جیت لیا۔

    شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان نے 156 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم آسٹریلوی ٹیم شدید دباؤ میں نظر آئی اور پہلے ہی اوور میں 2 بلے باز آؤٹ ہو گئے۔

    عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو پہلے اوور میں آؤٹ کیا۔

    فہیم اشرف کی شاندار باؤلنگ کے آگے 2 آسٹریلوی بلے باز ٹھہر نہ سکے اور چوتھے اوور میں پویلین کی جانب لوٹنا پڑا۔

    اس کے بعد پانچویں اوور میں عماد وسیم نے الیکس کیری کو کیچ آؤٹ کردیا۔

    قبل ازیں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

    فخر زماں اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے مجموعی طورپر 32 رنز بنائے تھے۔

    آسڑیلوی کھلاڑی اسٹین لیک کی گیند پر فخرزمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

    محمد حفیظ اور بابراعظم کی جوڑی 73 رنز بناسکی تاہم 105کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہو گئے۔

    دوسری وکٹ گرنے بعد کوئی بھی بلے باز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا اور 6 کھلاڑی مجموی طورپر 28 رنز ہی بنا سکے۔

    آصف علی نے 2 رنز، حسین طلعت نے 9 رنز اور شاداب خان ایک ہی رنز بنا سکے۔

    علاوہ ازیں کپتان سرفراز،عماد وسیم اور فہیم بغیر اسکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    آخری وکٹ پر حسن علی نے قدرے جارحانہ بیٹنگ کی اور ایک چھکا اور 2 چوکے لگا کر مجموعی طور پر 17 رنز بنائے۔
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لگاتار 10ویں ٹی20 سیریز میں فتح
    پاکستان نے باؤلرز خصوصاً عماد وسیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے، بابر اعظم نے 45 اور محمد حفیظ نے 40رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بلی اسٹین لیک نے دو اور نیتھن کاؤلر نائیل نے تین وکٹیں لیں۔

    ہدف کے تعاقب میں عماد وسیم کی عمدہ باؤلنگ کے سبب آسٹریلین ٹیم ابتدائی اوورز میں کھل کر بیٹنگ نہ کر سکی اور وکٹیں گنواتی رہی۔

    اختتامی اوورز میں گلین میکسویل کی جارحانہ بیٹنگ کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی، میکسویل نے 52رنز بنائے۔

    اس میچ میں 11 رنز سے فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز بھی اپنے نام کر لی جو اس کی لگاتار 10ویں ٹی20 سیریز میں فتح ہے۔

    عماد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    [​IMG]
    دوسرے ٹی20 میچ میں کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلیبن کرکٹرز جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    بابر اعظم 45رنز بنا کر ایک مرتبہ پھر پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز رہے لیکن انہوں نے 44گیندوں کا سامنا کیا— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    آسٹریلین فیلڈر ڈی آر سی شارٹ پاکستانی بلے باز محمد حفیظ کی جانب سے مارے گئے چھکے کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    محمد حفیظ نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 40رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    پاکستانی بلے باز حسن علی کا کیچ لینے کے بعد آسٹریلین فیلڈر مچل مارش کا ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    آسٹریلیا کی جانب سے بلی اسٹین لیک نے دو اور نیتھن کاؤلر نائیل نے تین وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    پاکستانی فیلڈر شاداب خان آسٹریلین بلے باز کرس لن کا کیچ لیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 37گیندوں پر دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    محمد حفیظ نے اپنے واحد اوور کی تیسری ہی گیند پر ایلکس کیری کی اننگز کا خاتمہ کردیا— فوٹو: اے ایف پی

    [​IMG]
    قومی ٹیم کے کھلاڑی وکٹ لینے پر عماد وسیم کو سراہا رہے ہیں، انہیں عمدہ باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا— فوٹو: اےایف پی
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محسن خان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر
    [​IMG]

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز شامل ہیں جب کہ ہارون رشید، مدثر نذر اور ذاکر خان اپنے اپنے شعبوں کی طرف سے کمیٹی ممبران کی معاونت کریں گے۔

    اس بات کا فیصلہ پی سی بی سربراہ احسان مانی کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کے کردار اور ترجیحات کا بھی تعین کیا گیا۔
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بابر اعظم تیسری بار ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ایک بلے باز
    [​IMG]
    بابر اعظم شاٹ لگاتے ہوئے — فائل فوٹو

    آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم تیسری بار اس فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے۔

    بابر اعظم نے کینگروز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کُل 163 رنز بنائے اور آسٹریلوی کپتان آرون فِنچ کو عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

    رینکنگ میں تیسری بار پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بابر اعظم نے 844 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں، رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود آرون فنچ کے 839 جبکہ بھارت کے لوکیش راہول 812 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے دوسرے اوپنر فخر زمان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بابر اعظم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے تھے۔

    ان کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور بابر اعظم نے تین میچز میں 109 رنز بنائے تھے۔

    بعد ازاں اپریل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا جس میں بابر اعظم نے 165 رنز بنائے تھے۔

    باؤلنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ایک سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے عماد وسیم نے آسٹریلیا کے خلاف زبردست پرفارمنس دکھائی اور دسویں نمبر پر آگئے۔

    ٹیم رینکنگ میں 136 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔
     
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ٹی 20 سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کو کلین سویپ کردیا
    [​IMG]
    قومی ٹیم نے لگاتار دس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔ فائل فوٹو

    دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔

    شاہینوں نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے بدلے میں آسٹریلوی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں لیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 40 گیندوں پر نصف سینچری بنائی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 39 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کے مچل مارش نے ایک اوور میں 6 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے اوپنر فخر زمان اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری کو کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب آسٹریلوی باؤلر بلی اسٹین لیک کی جگہ میچ میں آف اسپنر نتھن لیون کو کھلایا گیا ہے۔

    اسکواڈ:
    پاکستان: سرفراز احمد (کیپٹن)، صاحبزادہ فرحان، محمد حفیظ، بابر اعظم، آصف علی، شعیب ملک، شاداب خان، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف۔

    آسٹریلیا: آرون فنچ (کیپٹن)، الیکس کیری، مچل مارش، نتھن کولٹر نائیل، کرس لن، گلین میکس ویل، بین مک ڈرموٹ، ڈی آرسی شورت، بلی اسٹین لیک، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زامپا۔
     
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ثنا میر عالمی نمبر ایک بننے والی پہلی پاکستانی باؤلر بن گئیں
    [​IMG]
    ثنا میر سے قبل کسی بھی پاکستانی وومن باؤلر نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا— فائل فوٹو

    پاکستان کی ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور تجربہ کار فاسٹ باؤلرثنا میر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں عالمی نمبر باؤلر بن گئی ہیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی باؤلر بن گئی ہیں۔

    2017 سے 2020تک جاری رہنے والی آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں ثنا میر شاندار فارم میں ہیں اور اب تک 9 میچوں میں 12.75 کی اوسط سے 24وکٹیں لے چکی ہیں۔

    [​IMG]

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ثنا میر 663 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر موجود ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کی میگن شٹ کے مقابلے میں ان کے تین پوائنٹس زیادہ ہیں۔

    [​IMG]



    یہ اعزاز حاصل کرنے پر ثنا میر کو حکومت پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔

    قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے سب سے پہلے ثنا میر کو مبارکباد دی۔


    تاہم ثنا میر کی 24وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے باوجود پاکستان آٹھ ملکی چیمپیئن شپ میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
     
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
    [​IMG]
    قومی ٹیم اپنا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلے گی—فوٹو: اے ایف پی

    لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کا اعلان کیا اور آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 31 اکتوبر (بدھ) سے ابوظہبی میں ہوگا۔

    سیریز کا دوسرا میچ 2 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 4 نومبر کو دبئی انٹرنینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    کیویز کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اوپنر فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی،حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مسعود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی بہتری کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے کلین سوئپ کیا تھا۔

    3 میچوں کی اس سیریز میں پاکستان نے نہ صرف کلین سوئپ کیا بلکہ لگاتار 10ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح بھی اپنے نام کی تھی اور اگر نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستان اسی تسلسل کو برقرار رکھتا ہے تو یہ قومی ٹیم کےلیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان نے لگاتار 11ویں ٹی20 سیریز جیت لی
    [​IMG]
    قومی ٹیم کے کھلاڑی وکٹ لینے پر شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی20 میچ میں شکست دے کر لگاتار 11ویں ٹی20 سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے اوپنرز نے درست ثابت کردکھایا۔

    اوپنرز گلین فلپس اور کولن منرو نے اپنی ٹیم کو لگاتار دوسرے میچ میں پاور پلے کے دوران ہی 50رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس میں فلپس کا حصہ صرف 5رنز کا رہا۔
    [​IMG]


    اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب شاہین شاہ آفریدی نے فلپس کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ اگلے اوور میں محمد حفیظ نے 44رنز بنانے والے منرو کی اہم وکٹ حاصل کی۔

    اسکور 67تک پہنچا ہی تھا کہ عماد وسیم نے کولن ڈی گرینڈ ہوم کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا جبکہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں روس ٹیلر بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔
    [​IMG]

    83رنز پر 4وکٹیں گرنے کے بعد کپتان کین ولیمسن کا ساتھ دینے کوری اینڈرسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42رنز کی شراکت قائم کی لیکن شاہین آفریدی نے ولیمسن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کردیا، ولیمسن نے 37رنز بنائے۔

    دوسرے اینڈ سے اینڈرسن نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 25گیندوں پر دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 44رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی یقینی بنائی۔
    [​IMG]

    نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔
    [​IMG]

    ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور بابراعظم نے قومی ٹیم کو 4.4اوورز میں 40رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن کین ولیمسن کے عمدہ کیچ کے سبب جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے فخر 15گیندوں پر 24رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
    [​IMG]
    [​IMG]

    اس کے بعد بابر کا ساتھ دینے آصف علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 56رنز جوڑ کر ہدف کی جانب پیش قدمی جاری رکھی، بابر 41گیندوں پر 40رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]


    آصف کے آؤٹ ہونے کے بعد حفیظ نے جارحانہ انداز اپنا کر میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ دیا اور شعیب ملک کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 34رنز جوڑے۔

    شعیب ملک میچ کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے لیکن محمد حفیظ نے چوکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، انہوں نے 21گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 34رنز کی اننگز کھیلی۔
    [​IMG]

    میچ میں 6وکٹوں میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز بھی اپنے نام کر لی جو اس کی لگاتار 11ویں ٹی20 سیریز میں فتح ہے۔

    4 اوورز میں 20رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
     
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ بھی پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش
    [​IMG]
    —فوٹو: اے ایف پی

    دبئی: ٹی20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرکے مجموعی طورپر 167 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل 9ویں فتح ہے جبکہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ افغانستان کے پاس ہے جس نے 11 مسلسل میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے سوا مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھا سکا، جو 60 رنز بناکر کیوی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔

    پاکستان کے باؤلر فہیم اشرف نے دوسرے ہی اوور میں کیوی اوپننگ بلے باز کولن منرو کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کولن ڈی گرینڈ ہوم تھے جنہیں عثمان خان شنواری نے رن آؤٹ کیا۔

    کیویز کی تیسری وکٹ 96 رنز کے مجموعی اسکور پر ولیم سن کی گری جو 60 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے۔

    عماد وسیم کی جانب سے بہترین باؤلنگ پیش کی گئی اور انہوں نے 2 کیویز کھلاڑیوں مارک چیپمین اور سیفرٹ کو پویلین لوٹا دیا۔

    شاداب خان کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ انہوں نے راس ٹیلر کا بھی صرف 7 رنز پر شکار کردیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخرزمان نے کیا اور مجموعی طور پر 29 رنز بنائے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

    دونوں کی شراکت داری سے مجموعی طور پر 94 رنز کا اصافہ ہوا تاہم بابراعظم نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی گرینڈہوم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے اور پویلین کی طرف لوٹ گئے۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے فارمیٹ میں کئی نئے عالمی ریکارڈز قائم کیے تھے۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ہی عالمی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے لگاتار 11ویں ٹی 20 سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
     
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان پہلے ایک روزہ میچ میں ناکام
    نیوزی لینڈ نے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

    کین ولیم سن نے ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت ہوا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مشکلات سے واپسی کرتے ہوئے روس ٹیلر اور لیتھام کی بہترین اننگز کے بعد ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی کی 24 اور 20 رنز کی مختصر اننگز کے باعث 266 رنز بنائے تھے، پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 4,4 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں تیسرے اوور میں ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچا جب ٹرینٹ بولٹ نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے فخرزمان، بابراعظم اور محمد حفیظ کو مسلسل 3 گیندوں پر آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 219 رنز بنا کر آوٹ ہوئی، ٹرینٹ بولٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    [​IMG]
    ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان کے تین بلے بازوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی—فوٹو:اے ایف پی

    [​IMG]
    نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری تاہم ٹیلر اور لیتھام نے ٹیم کو سنبھالا—فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

    [​IMG]
    سرفراز نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر

    [​IMG]
    شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر

    [​IMG]
    نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نے 80 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

    [​IMG]
    شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کی تاہم وہ ہیٹ ٹرک کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

    [​IMG]
    نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کی جانب سے غیرمستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا گیا—فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

    [​IMG]
    روس ٹیلر نے کیوی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچاتے ہوئے معقول پوزیشن دلادی—فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

    [​IMG]
    پاکستان کے نوجوان باؤلرز نے نیوزی لینڈ کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا—فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

    [​IMG]
    شاداب خان اور شاہین آفریدی کے علاوہ عماد وسیم نے بھی ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

    [​IMG]
    ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان کے تین بلے بازوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی—فوٹو:اے ایف پی

    [​IMG]
    شعیب ملک نے امام الحق کے ساتھ چوتھی وکٹ میں 63 رنز کا اضافہ کیا—فوٹو:اے ایف پی

    [​IMG]
    عماد وسیم اور سرفراز نے ساتویں وکٹ میں ٹیم کو کامیابی کی طرف واپسی لانے کی بھرپور کوشش کی—فوٹو:اے ایف پی

    [​IMG]
    —باؤلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاداب خان صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی
     
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  22. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے بے نتیجہ ختم، سیریز برابر
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے بارش کے باعث ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا جس کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ دبئی میں کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہوگیا، پاکستان کے 280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ بارش کے باعث اپنی اننگز مکمل نہ کرسکی، موسلا دھار بارش کے باعث جب میچ روکا گیا تب کیوی ٹیم نے چھ عشاریہ پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے تھے، ووکر 18 اور نکولس 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ اوپنر کولن منرو بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
    قبل ازیں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا توپاکستان کی جانب سے فخرزمان اور محمد حفیظ نے ٹیم کو 64 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم محمد حفیظ صرف 19 رنز ہی بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ فخر زمان نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔
    تیسری وکٹ پر حارث سہیل نے بابر اعظم کے ہمراہ 104 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کرکے مجموعے کو 206 تک پہنچایا، حارث سہیل 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک نے 18 رنز کی باری کھیلی۔
    بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے اور آخری اوورز میں چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی نے 9، فہیم اشرف نے 5، حسن علی نے 2 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہینری، بولٹ اور گرینڈ ہومے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یاسر جیسا لیگ اسپن کا اسپیل آج تک نہیں دیکھا، مکی آرتھر
    [​IMG]
    یاسر شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی باؤلنگ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں لیگ اسپن باؤلنگ کا ایسا شاندار اسپیل کیا جو کسی نے آج تک نہیں دیکھا ہو گا۔

    پاکستانی اسپنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیتے ہوئے مجموعی طور پر 184رنز کے عوض 14وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت پاکستان نے میچ میں مہمان ٹیم کو اننگز اور 16رنز سے شکست دی۔

    مکی آرتھر نے یاسر شاہ کو میچ ونر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ ذہنی طور پر بہت پرسکون ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم میں کتنی اہمیت رکھتے ہیں، انہوں نے ردھم حاصل کر لیا ہے اور بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ خصوصاً یاسر شاہ کا پہلی اننگز کا اسپیل بہت ہی شاندار تھا اور میرے خیال میں یاسر کا آدھے گھنٹہ کا جو اسپیل کرایا وہ آپ نے ٹیسٹ کرکٹ میں آج تک نہیں دیکھا ہو گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 418 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 50 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد 40 رنز کے اضافے سے پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی جس کے ذمے دار یاسر شاہ تھے جنہوں نے صرف 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔


    [​IMG]

    انہوں نے کپتان سرفراز احمد پر ہونے والی تنقید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز بہت زیادہ محنت کرتے ہیں، ان کا اصل کام وکٹ کیپنگ ہے اور وہ یہ کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

    مکی آرتھر نے کپتان کے ساتھ اختلافات کی باتوں پر بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے یہ سن کر بہت تکلیف ہوتی ہے کہ میرے اور سیفی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں کیونکہ ہمارے درمیان ایسا کبھی بھی نہیں ہوا۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر نے پہلی اور دوسری گیند کھیلنے والے ہمارے بلے بازوں کو چند ایسی گیندیں کرائیں جن سے نمٹنا اور کھیلنا بہت مشکل تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اننگز کی ابتدا میں ہی اس طرح کی باؤلنگ کھیلنا مشکل ہوتا ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کتنے اچھے باؤلر ہیں اور وہ ان کنڈیشنز کا بہت اچھے سے استعمال کر رہے ہیں۔
     
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یاسر شاہ نے 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، تیز ترین 200 وکٹیں

    [​IMG]
    یاسر شاہ 200 وکٹیں لینے کے بعد گیند کو بوسہ دے رہے ہیں — فوٹو، اسکرین شاٹ

    پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپینر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ماضی کے تمام ریکارڈ پاش پاش کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کردی اور تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں کیوی بلے باز ولیم سمر ویلے کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے یہ سنگِ میل عبور کیا۔

    ان سے قبل آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپینر کلیری گریمیٹ نے 82 سال قبل 1936 میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    کلیری گریمیٹ نے اپنے 36ویں میچ میں 2 سو وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا تھا جبکہ یاسر شاہ نے 3 میچ قبل ہی اپنے 33ویں میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں روی چندر ایشون تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے یہ کارمانہ 37ویں میچ میں انجام دیا تھا۔


    پاکستان کے وقار یونس اور آسٹریلیا کے ڈیننس للی اس فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 38،38 میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔

    وقت کے اعتبار سے بات کی جائے تو یاسر شاہ تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر ہوں گے کیونکہ انہوں نے یہ سنگِ میل 4 سال اور 42 دن میں عبور کیا ہے جبکہ انگلینڈ کے عظیم آل راؤنڈر سر این بوتھم نے 4 سال 30 دن میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کرلی تھیں۔

    یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹوں لینے والوں میں یاسر شاہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جہاں انہوں نے 17 ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    تیز ترین 100وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ انگلیش کے جیارج لومین کے پاس ہے جنہوں نے 1896 میں 16ٹیسٹ میچوں میں 100وکٹیں مکمل کی تھیں۔

    یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14وکٹیں لے سابق کپتان اور موجود وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا 36سال پرانا قومی ریکارڈ برابر کردیا جنہوں نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 116رنز کے عوض 14وکٹیں لی تھیں۔
     
  25. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کا 84واں یوم پیدائش، گوگل کا ڈوڈل
    [​IMG]
    حنیف محمد کا گوگل ڈوڈل — فوٹو، اسکرین شاٹ

    گوگل نے پاکستان کے عظیم بلے باز (مرحوم) حنیف محمد کو 84ویں یومِ پیدائش پر ان کی خدمات کے سلسلے میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گوگل ڈوڈل بنایا۔

    گوگل کی جانب سے بنائے گئے ڈوڈل میں حنیف محمد روایتی انداز میں بیٹنگ کرتے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ اس پر ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 337 رنز بھی درج ہے۔

    [​IMG]
    لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار تصاویر — فائل فوٹوز


    پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتوحات دلوانے والے حنیف محمد پاکستان بننے سے قبل 21 دسمبر 1934 کو ریاست گجرات کے شہر جوناگڑھ میں پیدا ہوئے اور 11 اگست 2016 کو کراچی میں 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

    حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے تقریباً 44 کی اوسط سے 3 ہزار 9 سو 15 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کرکٹ کے عظیم بلے باز اپنے پستہ قد اور شاندار بیٹنگ مہارت کی وجہ سے 'لٹل ماسٹر' کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، اور یہی لقب بعد میں بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بھی دیا گیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اولین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی حنیف محمد کے پاس ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1958 میں برج ٹاؤن میں اسکور کی۔

    خیال رہے کہ یہ وہی ٹیسٹ میچ ہے جس میں حنیف محمد نے کرکٹ کی تاریخ کی طویل ترین بیٹنگ کرکے نہ صرف پاکستان کے لیے میچ بچایا تھا بلکہ 970 منٹ تک کریز پر رہنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنایا تھا جو اب بھی ان ہی کے پاس ہے۔

    حنیف محمد نے میچ کی چوتھی اننگز میں تقریباً 3 دن بیٹنگ کرکے 337 رنز اسکور کیے تھے جو اب تک کسی بھی پاکستانی کا ٹیسٹ میچ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اور حنیف محمد کے بیٹے شعیب محمد کہتے ہیں کہ ان کے والد کو پاکستان میں وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے۔

    ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی نے ہائی پرفارمنس اکیڈمی سے حنیف محمد کا نام تک ہٹادیا جس پر ان کے بیٹے شعیب محمد بھی بورڈ اور حکام سے نالاں نظر آئے۔
     
  26. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 54 رنز کے اندر ہی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    نیولینڈز کے مقام پر کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔

    جنوبی افریقہ کی پہلے 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کروانے کی حکمت عملی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

    ریکارڈ ساز فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے ایک رن بنانے والے فخر زمان کو 9، ٹیم میں واپس آنے والے ورون فلینڈر نے 8 رنز بنانے والے امام الحق کو 13 اور گزشتہ میچ کے بہترین کھلاڑی ڈوان اولیفیر نے 2 رنز بنانے والے اظہر علی کو 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اسد شفیق نے 20 رنز اسکور کیے تاہم ٹیم کے مجموعی اسکور 51 پر وہ بھی پویلین کی طرف چلتے دکھائی دیے۔

    پاکستان کے لیے مختصر دورانیے کی کرکٹ میں بیٹنگ لائن کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے بابر اعظم صرف 2 رنز کے مہمان ثابق ہوئے اور 54 کے مجموعی اسکور پر اولیفیر کی گیند پر سلِپ میں کیچ دے بیٹھے۔

    پاکستان ٹیم سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا مزہ چکھ چکی ہے تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اس میچ کو جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

    دونوں ٹیموں میں وکٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    جنوبی افریقہ نے اسپنر کیشو مہاراج کو آرام کا موقع دیا جبکہ ان کی جگہ پر نیولینڈز کے ہیرو ویرون فلینڈرز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کوچ نے گزشتہ میچ کی ناکام بیٹنگ لائن پر ایک مرتبہ پھر بھروسہ کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تاہم سینچورین میں صرف 3 وکٹیں لینے والے حسن علی کی جگہ عالمی نمبر 3 محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ میچ سے ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 بلے بازوں اور 3 فاسٹ باؤلر اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا تھا کہ کیپ ٹاؤن کی وکٹ کو دیکھ کر لگ رہا ہے اس میں یاسرشاہ کو مدد ملے گی اور ہم ایک اسپنر کے علاوہ 3 فاسٹ باؤلرز کو بھی شامل کریں گے۔

    فاسٹ باؤلر محمد عباس کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمدعباس مسلسل کھیلتے رہے تو فیلنڈر جیسے کامیاب باؤلر بن جائیں گے۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر بلےباز حارث سہیل زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔
     
  27. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی میزبان جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے پاکستانی بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا اور پہلی اننگز میں 117 رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 294 رنز پر مہمان ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔

    جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 431 رنز بنا کر 254 رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور سوائے اسد شفیق اور شان مسعود کے علاوہ کوئی بڑی شراکت قائم نہ ہوسکی۔

    اسد شفیق نے 88، شان مسعود 61 اور اننگز کے اختتامی لمحات میں اکیلے رہ جانے والے بابراعظم نے 72 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو اننگز کی شرم ناک شکست سے بچا لیا تاہم واضح برتری دلانے میں ناکام رہے۔

    جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بلے بازوں کو صرف 41 رنز کا ایک آسان ہدف دلا دیا۔

    [​IMG]
    شان مسعود نے 61 رنز بنا کر سیریز میں ایک اور نصف سنچری بنائی—فوٹو:اے پی

    [​IMG]
    جنوبی افریقہ کی بیٹنگ 431 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی—فوٹو:اے پی

    [​IMG]
    پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے پی

    [​IMG]
    اسد شفیق نے سب سے زیادہ 88 رنز بنائے—فوٹو:اے پی

    [​IMG]
    جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی

    [​IMG]
    جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے پاکستانی بلےبازوں کو بڑی اننگز کھیلنے کی اجازت نہیں دی—فوٹو:اے پی

    [​IMG]
    بابراعظم نے72 رنز بنائے—فوٹو:اے پی

    [​IMG]
    پہلے ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی اولیور نے دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لیں—فوٹو:اے پی

    [​IMG]
    جنوبی افریقی باؤلرز نے دوسری اننگز میں اچھی کارکردگی دکھائی—فوٹو:اے ایف پی

    [​IMG]
    پاکستان کی پوری ٹیم 294 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی—فوٹو:اے پی
     
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک روزہ سیریز میں بھی شکست دے دی
    [​IMG]
    جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن میچ میں بہترین باؤلنگ اور بلے بازی کا مظاہرہ کیا—فوٹو: کرکٹ ساؤتھ افریقہ ٹویٹر

    جنوبی افریقہ نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے ایک روزہ سیریز 2-3 سے جیت لی۔

    کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اوپنر امام الحق فیصلہ کن میچ میں ناکام رہے اور شروع میں آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم اس دوران انہوں نے فخرزمان کے ساتھ اسکور کو 64 رنز تک پہنچایا۔

    [​IMG]
    فخرزمان نے 70 رنز بنائے جس میں 10 چوکے شامل تھے—فوٹو:اے ایف پی


    فخر زمان نے ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے ایک اچھی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا جس کے لیے محمد حفیظ نے 17 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا, جس کے بعد وہ خود 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر فیلکوایو کا نشانہ بنے۔

    سرفراز کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھانے والے محمد رضوان موقع سے فائدہ اٹھا نہ سکے اور نہ ہی فخر زمان کی جانب سے ترتیب دیے گئے معقول رن ریٹ کو برقرار رکھ سکے، رضوان پریٹوریس کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 147 رنز تھا۔

    قائم مقام کپتان شیعب ملک نے 31 اور شاداب خان نے 19 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے اختتامی لمحات میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے جارحانہ 47 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 240 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

    عماد وسیم کے ساتھ محمد عامر 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 240 رنز بنائے۔

    [​IMG]
    جنوبی افریقہ نے باآسانی کامیابی حاصل کرلی—فوٹو:اے ایف پی


    جنوبی افریقہ کے پریٹوریس اور فیلکوایو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک نے ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ میں 39 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے ہاشم آملا کو آؤٹ کرکے پاکستان کو اہم کامیابی دلائی تاہم ہینڈرکس نے ڈی کوک کا بھرپور ساتھ دیا۔

    پاکستانی باؤلرز کی کوششوں پر پانی پھیرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے تاہم ہینڈرکس 34 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد کپتان فاف ڈیوپلیسی اور ڈی کوک نے 46 رنز کا اضافہ کیا۔

    ڈی کوک نے بہترین بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کپتان فاف ڈیوپلیسی اور وینڈردوسن نے ناقابل شکست نصف سنچریاں بنائیں اور میچ کے 40ویں اوور میں ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

    جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

    کوئنٹن ڈی کوک کو میچ اور امام الحق کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    [​IMG][​IMG]

    واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر تھی، پہلے میچ میں پاکستان نے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی تھی، چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی، پاکستانی باؤلرز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کو محض 164 پر آؤٹ کردیا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

    پاکستان: شعیب ملک (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور محمد عامر۔

    جنوبی افریقہ: فاف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در ڈوسن، ویان ملڈر، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، عمران طاہر اور وائن پریٹورئیس۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔
     
  29. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا بغیر کسی جیت کے اختتام پذیر ہوگیا
    [​IMG]

    وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف بدترین شکست کو سابق کپتان سرفراز کو ڈراپ کیے جانے سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح اور وقار کی پسند و ناپسند کی قیمت ٹیم کو چکانا پڑی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم پہلے خاموش رہا جب ٹیم کا انتخاب کیا گیا تھا اور آسٹریلیا جارہی تھی لیکن پی سی بی نے سرفراز کو ٹیم سے ڈراپ کرتے ہوئے کیا سوچ رہا تھا’۔

    کراچی سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی زیدی نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘انہوں نے تن تنہا ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ایک ٹیم بنایا ساتھ ہی چمپیئنز ٹرافی بھی جیت لی’۔

    وفاقی وزیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘انہوں نے بھارت کو آئی سی سی کے ٹورنامنٹ میں دو مرتبہ ہرایا اور حالیہ برسوں میں پاکستان کا کامیاب ترین کپتان بن گیا’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘جب مصباح اور وقار کی جوڑی نے سرفراز کو ڈراپ کیا تھا ہر کسی کو بو آئی تھی کہ کچھ گڑ بڑ ہے، ان کی ناپسندیدگی سے سب واقف ہیں، ان کی پسند و ناپسند کی پاکستان کو قمیت چکاناپڑی’۔

    ٹیم میں انتشار کی خبر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ٹیم گروپنگ عام ہے لیکن اس کوقیادت اور لپیٹ کر رکھا جاتا ہے، پی سی بی معاملے کو فوری طور پر دیکھے’۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘بدقسمتی سے اس مرتبہ وہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی صورت میں آشکار ہوئے، یہ وقت ہے کہ ہر سطح پرچند مشکل فیصلے کیے جائیں’۔

    قبل ازیں آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں باآسانی ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلیا تھا اور ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی آسٹریلیا نے جیت لی تھی۔

    پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کی سرزمین میں اس طرح کی ہزیمت کا سامنا پہلا مرتبہ نہیں ہوا کیونکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو لگاتار پانچویں مرتبہ کلین سوئپ کر دیا ہے۔

    گزشتہ 24 برسوں کے دوران پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ان کی سرزمین میں کوئی ٹیسٹ میچ نہ جیت سکی یہاں تک کہ ڈرا کرنے میں بھی ناکام رہی اور ماضی میں سرفراز بھی شکست کھانے والی ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔


     
  30. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں