1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ ورلڈکپ2011 کےشیڈول کا اعلان

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏10 نومبر 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ورلڈ کپ 2011: پاکستان تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا، شیڈول جاری
    روزنامہ جنگ
    ممبئی (اے ایف پی) 2011 کے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم تمام 6 گروپ میچ سری لنکا میں کھیلے گی البتہ اگلے مرحلے میں اسے بنگلادیش اور بھارت جانا ہوگا۔ پیرکو آئی سی سی نیوورلڈکپ کے پروگرام کا اعلان کردیا۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے علاوہ پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے،کینیڈا اور کینیاکی ٹیمیں ہیں۔گروپ بی میں بھارت،جنوبی افریقا،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز، بنگلادیش،آئرلینڈ اور ہالینڈ کورکھا گیاہے۔ بھارت 29 میچ ممبئی، موہالی، احمدآباد، ناگ پور، کول کتہ، بنگلور،چنائی اور نئی دہلی میں کرائے گا۔ سری لنکاکے 12 میچ کولمبو، ہمیان ٹوٹا اور پالیکیلے میں کرائے گا۔ بنگلادیش کے میچ ڈھاکا اورچٹاگانگ میں ہوں گے۔

    پروگرام کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کوکینیا کے خلاف ہمیان ٹوٹا میں میچ کھیلے گی،26 فروری کو سری لنکا کے خلاف اس کا مقابلہ کولمبو،3 مارچ کوکینیڈا کے خلاف کولمبو،8 مارچ کو نیوزی لینڈکے خلاف کولمبو،14 مارچ کو زمبابوے کے خلاف پالیکیلے اور19 مارچ کوآسٹریلیا کے خلاف کولمبو میں ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل 23 مارچ کوڈھاکا،دوسرا کوارٹر فائنل 24 مارچ کوکولمبو،تیسراکوارٹر فائنل 25 مارچ کو ڈھاکا اور چوتھاکوارٹر فائنل 26 مارچ کو احمد آباد میں ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل 29 مارچ کوکولمبو،دوسرا سیمی فائنل 30 مارچ کوموہالی اور فائنل 2 اپریل کو وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں ہوگا۔ 19 فروری کو میرپور میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ ہم نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے پروگرام کا اعلان کیاہے، سینٹرزکا اعلان کھلاڑیوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو دیکھ کرکیا گیاہے،13 میدانوں میں ٹورنامنٹ 43 دن میں مکمل ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ 2007ء کے ورلڈکپ کے مقابلے میں ایک ہفتے کم میں مکمل ہوگا۔ ٹیموں کودوگروپ میں تقسیم کیا گیاہے۔ ہرگروپ سے 4 ٹاپ ٹیمیں کوارٹرفائنل میں جگہ حاصل کریں گی۔

    [​IMG]
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    قمر بھائی شیئرنگ کا شکریہ :khao:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قمر آزاد بھائی ۔ معلومات پہنچانے کے لیے بہت شکریہ ۔


    مگر


    سری لنکا والے تامل ٹائیگروں کے ذریعے کہیں ہمارے کھلاڑیوں سے بدلہ لینے کا تو نہیں‌سوچ رہے ؟ :soch:
     
  4. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    شیئرنگ کا شکریہ

    میچ تو میں بھی دیکھتی ہوں صرف پاکستان کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں