1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ میچوں کے نشریاتی حقوق سٹار کے پاس

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏3 اپریل 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    کرکٹ میچوں کے نشریاتی حقوق سٹار کے پاس

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ملک میں ہونے والے تمام بین الاقوامی کرکٹ میچوں کے نشریاتی حقوق ذرائع ابلاغ کی دنیا کے مشہور نام روپرٹ مردوخ کی کمپنی سٹار گروپ کو دے دیے ہیں۔
    میچوں کے نشریات کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ اور موبائل کے نشریاتی حقوق بھی چھ سال کے لیے سٹار گروپ نے حاصل کر لیے ہیں۔

    سٹار گروپ کو بین الاقوامی میچوں کے علاوہ رنجی ٹرافی، دليپ اور ایرانی ٹرافی کے میچوں کے نشریات کا حق بھی دیا گیا ہے۔
    خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، جولائی 2012 سے مارچ 2018 تک بھارتی کرکٹ میچوں کے نشریات کے حقوق ای ایس پی این كرك انفو کے ساتھ سٹار گروپ کے پاس ہوں گے۔
    سٹار انڈیا نے چھ سال کے لیے یہ حق تین ہزار آٹھ سو اکیاون کروڑ روپے میں حاصل کیے ہیں اور اس دوران وہ کل چھیانوے میچ کور کرے گی۔
    سٹار انڈیا ہر میچ کے بدلے بی سی سی آئی کو چالیس کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گی۔ اس سے پہلے نمبس ہر میچ کے لیے بی سی سی آئی کو ساڑھے بتیس کروڑ روپے ادا کرتی تھی لیکن ادائیگی میں مشکلات کی وجہ سے گزشتہ سال اس کا معاہدہ ختم کر دیا گیا تھا۔
    نشریاتی حقوق کے حصول کے لیے صرف دو کمپنیوں اسٹار اور ملٹی سکرین میڈیا (سونی) نے ہی بولی دی تھی۔
    بی سی سی آئی کے صدر این شری نواسن نے اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا،’بی سی سی آئی اس معاہدے سے بے حد خوش ہے اور میڈیا کے حقوق کا صحیح مول لگا ہے‘۔
    اس بولی میں شامل دوسرے گروپ ملٹی سکرین میڈیا (سونی) نے تین ہزار سات سو کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔
    سٹار گروپ انڈیا کے سی ای او ادے شنکر نے کہا ہے کہ نشریات کا حق دینے کے لیے وہ بی سی سی آئی کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ای ایس پي این کے ساتھ مل کر کمپنی اچھا کام کرے گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں