1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی معطل، سیٹھی کو کام سے روک دیا گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏29 اکتوبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کی ایک عدالت نے ملک کے کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری کمیٹی کو معطل کرتے ہوئے بورڈ کے نگراں سربراہ نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا ہے
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے منگل کو یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخابات سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سنایا۔
    مئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کے انتخاب کو عدالت نے کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سینیئر صحافی نجم سیٹھی کو نگران چیئرمین مقرر کیا گیا۔ عدالت نے انھیں تین ماہ میں بورڈ کے چیئرمین کے لیے انتخاب کروانے کا حکم دیا تھا۔
    لیکن نگران چیئرمین یہ انتخابات کروانے میں ناکام رہے جب کہ کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم نواز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے ایک عبوری کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔
    منگل کو عدالت نے اس کمیٹی کو بھی معطل کرتے ہوئے نجم سیٹھی سمیت کمیٹی کے پانچ اراکین کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں چار ہفتوں میں عدالت میں جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
    عدالتی فیصلے میں سابق جج منیر اے شیخ کو کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
    http://www.urduvoa.com/content/pakistan-cricket-board-court-29/1778968.html
     

اس صفحے کو مشتہر کریں