1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی: 4 اہلکاروں سمیت 11 افراد کی زندگی کے چراغ گُل۔ ایکشن اینڈ ری ایکشن

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از محسن ندیم, ‏12 مارچ 2013۔

  1. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکے سے گاڑی تباہ ہو گئی، فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کی زندگی کے چراغ گل کر دئیے گئے، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔


    کراچی: (دنیا نیوز) پرانی سبزی منڈی کے قریب ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دھماکے سے قریب کھڑی دوسری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ شیشے لگنے سے 3 افراد بھی معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ گاڑی کی بیٹری میں آئل جانے کے باعث ہوا۔ اس سے قبل کالا پل کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں عمران اور جاوید کو قتل کر دیا۔ جاں بحق اہلکار نیب اور بوٹ بیسن تھانے میں تعینات تھے۔ ناظم آباد انو بھائی پارک کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی عابد اور گلزار جاں بحق ہو گئے۔ فیڈرل بی ایریا میں فضل مل کے قریب مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سمیع اللہ نامی تاجر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ مشتعل افراد نے حملہ آوروں کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔ گلستان جوہر میں کار سے فائرنگ سے مرسلین نامی شخص جاں بحق ہوا۔ شفیق موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے محمد اصغر جاں بحق ہوا۔ ملیر میمن گوٹھ میں ندی سے دو لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان لله وان اليه راجعون
     
  3. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں