1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی کنگز کی لانچنگ تقریب، پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کیلئے پُر جوش

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏11 فروری 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ٹیم کو آخری گیند تک لڑنے کی بات — فوٹو بشکریہ کراچی کنگز ٹوئٹر اکاؤنٹس

    کراچی کنگز نے طویل انتظار کے بعد بالآخر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے لیے ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی، جبکہ ٹیم کا نیا گانا بھی ریلیز کردیا۔

    کراچی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کراچی کنگز کی لاؤنچنگ تقریب ہوئی جس میں ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی گئی جبکہ نیا گانا بھی ریلیز کیا گیا جو معروف گلوکار شہزاد رائے نے گایا۔

    اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق وصی، کپتان عماد وسیم، کوچ مکی آرتھر اور ڈائریکٹر وسیم اکرم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔


    ایونٹ میں فلم اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی اپنے رنگ بکھیرتے ہوئے دکھائی دیے۔

    کراچی کنگز کے جو کھلاڑی ایونٹ میں شریک ہوئے ان میں محمد عامر، بابر اعظم، محمد رضوان اور عثمان شنواری شامل تھے۔

    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]

    اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے ایک پیغام میں پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کراچی سمیت پورے پاکستان سے پی ایس ایل کے شائقین پر میچز دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے میدانوں کا رخ کرنے پر زور دیا۔


    [​IMG]



    ٹیم کے ڈائریکٹر وسیم اکرم ویڈیو پیغام میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کا جوش بڑھاتے ہوئے دکھائی دیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں بطور ڈائریکٹر اپنی ٹیم کے ذہن میں ایک بات ڈالوں گا کہ ہار جیت میچ کا حصہ ہے، اس کا سوچے بغیر آپ کو میچ کی آخری گیند تک لڑنا ہے‘۔


    [​IMG]



    اس موقع پر ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی صلاحیت سے مطمئن نظر آئے۔

    مکی آرتھر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں گزشتہ تین سیزن سے اس ٹیم کے ساتھ ہوں اور یہ ہر گزرتے سیزن کے ساتھ بہتر ہوتی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے کے لیے پُر امید ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں