1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی میں ’امن میراتھن‘ کا انعقاد، وزیر اعلیٰ سندھ بھی شریک

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏4 فروری 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ایتھلیٹس نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا — فوٹو : ڈان نیوز

    [​IMG]
    ایتھلیٹس نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا — فوٹو : ڈان نیوز

    [​IMG]
    ایتھلیٹس نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا — فوٹو : ڈان نیوز

    [​IMG]
    ایتھلیٹس نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا — فوٹو : ڈان نیوز

    [​IMG]
    ایتھلیٹس نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا — فوٹو : ڈان نیوز


    شہر قائد میں کئی سالوں بعد ’ امن میراتھن ‘ کا انعقاد کیا گیا۔

    امن میراتھن میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے ریس کے فاتحین کو میڈل پہنائے اور انعامات سے نوازا۔

    میراتھن کا آغاز معین خان اکیڈمی کے مرکزی دروازے سے ہوا جس میں ریس کے شرکا خیابان ٹیپو سلطان، عبدالستار ایدھی ایونیو، خیابان اتحاد اور خیابان شیریں سے ہوتے ہوئے واپس اسی مقام پر پہنچے۔


    ریس میں شریک ایتھلیٹس نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا،مردوں میں ہارون گل اور خواتین میں دیوان ہیرا امن میراتھن کے فاتح قرار پائے، ریس میں خصوصی افراد کے ایونٹس بھی رکھے گئے تھے۔

    ریس میں کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی، معروف کھلاڑیوں، فنکاروں اور غیرملکی سفارتکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


    [​IMG]

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو کامیاب تقریب کے انعقادپر مبارک باد دی اور کہا کہ کراچی میں اس طرح کی تقاریب جاری رہنی چاہیے۔

    انہوں نے خود بھی میراتھن میں بطور کھلاڑی شریک ہونے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ اگلی میراتھن میں حصہ لیں گے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان قائم ہونے سے شہر میں کھیلوں، تجارت اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے دفاتر کھلنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کی مناسب سیاسی سرگرمی پر کوئی اعتراض نہیں۔

    پی ایس ایل کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے میٹنگز کی ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران سے بھی ملاقات کی ہے ۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش کریں گے پچھلے سال خامیاں رہ گئی تھیں اور انہیں دور کریں ، کوشش ہوگی کہ عوام کو کم سے کم پریشانی ہو۔

    ریس سے قبل کمشنر کراچی افتخار شلوانی شہریوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں سے شہر میں امن کے فروغ کی کوششوں میں مدد ملے گی۔
    [​IMG]
    امن میراتھن میں کراچی پولیس کے جوانوں نے بھی لیا اور تین میڈلز حاصل کیے، اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ کراچی نے اہلکاروں کو مبارک باد دی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں