1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی میں دھماکہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏22 اپریل 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں ایک عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
    ایس پی ارشاد سیھڑ کا کہنا ہے کہ شام نو سوا نو بجے کے قریب جناح آْباد کی گلی نمبر چار میں واقعے رمی کلب میں دھماکہ ہوا۔ ان کا کہنا ہے جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہاں گڑھا پڑ گیا ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ بم نصب کیا گیا تھا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رمی کلب میں غریب طبقے کے لوگ پچاس اور سو روپے کی پرچیوں پر سٹہ اور جوا کھیلتے ہیں۔ اس اڈے پر مقامی لوگ اعتراض کرتے رہے ہیں جو کچھ عرصہ بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا۔ گنجان آبادی ہونے کی وجہ سے سے غیر سرکاری امدادی اداروں کی ایمبولینسیں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں بیس منٹ لگے۔ اس دوران ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو فوری طور پر رکشوں میں ڈال کر سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں