1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی: صفورا چوک پر بس پر فائرنگ،41افرادجاں بحق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏13 مئی 2015۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    کراچی: صفورا چوک پر بس پر فائرنگ،41افرادجاں بحق
    [​IMG]
    [​IMG]
    May 13, 2015 - Updated 1020 PKT
    7 8 1 0
    کراچی.....کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب بس پر فائرنگ سے41افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 16خواتین اور25مرد شامل ہیں۔ ایس ایس پی ملیر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔صفورا چورنگی پر میمن میڈیکل سینٹر کے قریب درجن سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسماعیلی برادری کی بس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں41افراد جاں بحق 20سے زائد زخمی ہوگئے ۔ بس اسکیم 33سے عائشہ منزل جارہی تھی۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میمن میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ بس میں 60سے 70افراد موجود تھے۔ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردیں۔
    http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=184598
    rabya khan ‏@rabya11 8m8 minutes ago
    #TTP accepting responsibility of #SafooraKillings & our media is not taking their name. #Karachi
    https://twitter.com/hashtag/SafooraKillings?src=hash
    کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ، 43 افراد ہلاک

    http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/05/150513_khi_safoora_bus_attack_zs
    جند اللہ نے ذمہ داری قبول کی
    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستانی طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شدت پسند گروپ جند اللہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔جند اللہ کے ترجمان احمد مروت نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کراچی میں بس پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی۔پاکستان میں مقیم اسماعیلی برادری اور کالاش قبائل کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اکثر و بیشتر دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔گزشتہ برس فروری میں 50 منٹ کی ایک وڈیو میں ٹی ٹی پی میڈیا ونگ نے اپنی ویب سائٹ پر اسماعیلی مسلمانوں اور کالاش برادری کے خلاف ' مسلح جدوجہد' کا اعلان کیا تھا۔

    http://www.dawnnews.tv/news/1021056
    کراچی:دہشتگردوں کی بس میں گھس کر فائرنگ،45افراد جاں بحق
    http://beta.jang.com.pk/73594

     
    Last edited: ‏13 مئی 2015
  2. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    کیا ہم ایک نبی اور ایک دین کو ماننے والےمسلمان نہیں ؟ آج مرنے والا اور مارنے والا دونوں ہی مسلمان ہیں۔ پھر بھی ہم مسلمان کہلاتے ہیں اور اپنے آپ کو رسول ہاشمی کی امت گردانتے ہیں ۔اور بعض اوقات ہم حیوانیت کے ایسے مظاہرے کرتے ہیں کہ مسلمان اور انسان کہلانے پر شرم محسوس ہوتی ہے۔ فرقہ پرستوں کے ہاتھوں صرف شیعہ مسلمان ہی نہیں مارے جارہے بلکہ ان کے ہاتھ سنی مسلمانوں کے خون سے بھی رنگے ہوئے ہیں۔ یہ ایک زندہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے داخلی دفاع کو شدید نقصان، فرقہ واریت نے ہی پہنچایا ہے اور فرقہ واریت کی وجہ سے چند ساعتوں میں کراچی سے لے کر گلگت تک پاکستانیوں کا خون نہایت آسانی سے بہایاجاسکتا ہے۔قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کےخلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت نے قومی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔اسلام میں عورتوں اور بچوں کا قتل حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔
    طالبان،لشکر جھنگوی، جندواللہ اور دوسری کالعدم دہشت گرد تنظیمیں گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔
     
    Last edited: ‏13 مئی 2015
  3. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
     
  5. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
  6. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    درندگی کی انتہا۔۔۔اور کیا کہیں ۔۔کتنے گھر بے گھر ہوئے ،کتنے گھر ویران ہوئے ۔۔کتنا ظلم ہوا۔۔بلکہ ظلم کا لفظ بھی بہت چھوٹا ہے۔۔افسوس تو اس بات کا ہے یہاں اپنے مر رہے ہیں وہ بھی بے قصور مگر صرف ایک واقعہ سمجھ کر چند دن ذکر کرتے سب پھر بھول جاتے ہیں ۔۔جنگل کا قانون ہے یہاں کوئی بھی حکومت نہیں ۔۔ابھی تو سانحہ پشاور کے زخم بھرے نہیں تھے پھر ایک اور ۔۔بلکہ کراچی میں تو ہر دوسرے دن یہی تماشہ ہورہا ہے تماشہ اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ یہ ہے ہی تماشہ لوگ مارتے ہیں لوگ مرتے ہیں مگر سب تماشائی بنے ہوئے ہوں جیسے یا پھر برداشت کرتے کرتے "پتھر" کے ہوگئے ہیں سب۔۔
    [​IMG]
     
    اقبال جہانگیر، ملک بلال اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    اللہ تعالی معصوم مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور ہر ظاہری و خفیہ دہشتگرد اور انکے سرپرستوں کو نیست و نابود فرما کر وطن عزیز کو امن و سلامتی عطا کرے۔ آمین

    ظم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا بھی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے
     
    اقبال جہانگیر اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    نکلو گے تو ہر موڑ پہ مل جائیں گی لاشیں،
    ڈھونڈو گے تو اس شہر میں قاتل نہ ملے گا
    :(
     
    اقبال جہانگیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھہرے
    اقربا میرے کریں خون کا دعویٰ کس پر
     
    اقبال جہانگیر اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    عجیب مرحلہ ہے۔۔۔
    کراچی جیسے شہر کے وسط میں دن دیہاڑے اتنا بڑا واقعہ؟؟ ہمارے ادارے کہاں تھے؟؟؟ اتنی بڑی ناکامی؟

    یہ دہشت گرد لعین ۔۔ خدا ان کو نیست ونابود کرے۔۔۔ ان کے جرم میں وہ لوگ برابر کے شریک ہیں جو ان سے ہمدردی رکھتے ہیں۔
    ان خبیث دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں۔۔۔ ان کا فکری دفاع کرتے ہیں۔

    دار الافتاء مدرسہ بنوریہ کراچی کا فتوی موجود ہے۔۔۔ جس میں اسماعیلی بھائیوں کو کافراور دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا گیا ہے۔۔۔
    ان جیسے مدارس کے خلاف کاروائی کب ہوگی؟؟
    دہشت گردی کی اصل وجہ ان جیسے مدارس ہیں۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں