1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی حملہ آغازہے۔مستقبل میں ایسے مزید حملے کیے جائیں گے۔ تحریک طالبان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏10 جون 2014۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی ایئرپورٹ پر حملہ آغاز ہے آئندہ مزید کارروائیاں کرینگے، کالعدم تحریک طالبان

    [​IMG]
    مستقبل میں اس طرز کے مزید حملے کئے جائیں گے، شاہد اللہ شاہد فوٹو: آئی این پی/فائل

    کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے حکیم محسود کی ہلاکت اور قبائلی علاقوں پاک فضائیہ کی کارروائیوں میں بے گناہ بچوں اور خواتین کو مارنے کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ پر کیا جانے حملہ آغاز ہے اپنے ساتھیوں کو مارے جانے کا بدلہ لینے کے لئے مستقبل میں اس طرز کے مزید حملے کئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 10 سے 15 جدید اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجےمیں اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید جب کہ فورسز کے آپریشن کے دوران 10 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

    ایکسپریس نیوز
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پتہ نہیں اور کتنی تبائی اور نقصان کے بعد حکومت فوج کو اپریشن کی اجازت دے گی
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت اجازت کیسے دے گی؟ الیکشن میں دہشتگردوں سے مدد لے کر پنجاب میں الیکشن مہم چلائی گئی ۔ یاد نہیں باقی ہر صوبے میں دہشت گردی تھی ۔ لیکن پنجاب میں امن و امان تھا۔؟جھنگ فیصل آباد کے حلقوں میں رانا ثنائاللہ اور کالعدم سپاہ صحابہ وغیرہ کے دہشت گرد اکٹھے گاڑیوں میں الیکشن رابطہ مہم چلاتے رہے۔
    پھر سعودیہ بہادر سے اربوں ڈالرز کے تحفے دہشتگردی کو روکنے کے لیے نہیں بلکہ فروغ دینے اور انہیں مضبوط کرنے کے لیے مل رہے ہیں۔

    فوج نے جب بھی آپریشن کرنا ہے اپنے بل بوتے پر کرناہے۔
     
    غوری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن جب تک یہ حکومت ہے نہ ملک محفوظ ہے نہ عوام
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں کہوں گا جب تک یہ نظام ہے۔ کیونکہ اگر مڈٹرم کے نتیجے میں (بالفرض) تحریک انصاف بھی اقتدار میں آگئی تو وہ بھی طالبان کے دوست ہیں۔ انکے بیانات و خیالات بھی سب کے سامنے ہیں۔
    موجودہ کراچی حملے پر طالبان کی مذمت بھی انکی طرف سے نہیں کی گئی ۔ صرف سرکاری اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
    ساتھ ہی اعلان فرمایا گیا " تحریک انصاف اب بھی طالبان سے مذاکرات کی حامی ہے"
    حیرت ہے ایسی سوچ پر۔ جب اللہ کے رسول :drood: نے دہشت گرد خوارج کو جہنم کے کتے فرمایا اور حکم دیا "جہاں پاؤ قتل کردو" تو پھر بزدلانہ انداز میں مذاکرات کا ڈھونگ کیوں ؟

    اب ہمیں ضرورت ایسی قیادت کی ہے جو قرآن و سنت کا علم بھی رکھتی ہو اور رہنمائی بھی لیتی ہو، محب وطن بھی ہو اور غیرت مند بھی ۔ جبھی اس فتنے سے نمٹا جاسکتا ہے۔
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بات تو آپ کی درست ہے لیکن انہیں ختم کرنے کے لئے ایک بہت بڑے انقلاب کی ضرورت ہے ۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جس دن ہماری عوام اس "انقلاب" کی ضرورت کو محسوس کرکے اس ظالمانہ نظام کے خلاف کھڑی ہوجائے گی ۔ اسی دن ملک کی تقدیر بدلے گی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پتہ نہیں عوام کو کب انقلاب کی ضرورت محسوس ہو گی ۔ہماری زندگی میں ہو گی یا بعد ،جب سے ہوش سنبھالا ہے لوٹ مار ہی دیکھی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں