1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کامیابی کا انحصار ریاستی اداروں اور عوام کے تعاون پر ہے‘ جنرل کیانی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏17 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے تعاون سے ملک کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے ہر اعتبار سے تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے یہ بات ملٹری وار گیمز ”عزم نو چہارم“ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کے ساتھ ان وار گیمز کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج مستقبل کے تمام چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ فوج کی کامیابی کا انحصار مکمل عسکری تیاری، عوام اور دیگر اداروں کے تعاون پر ہوتا ہے۔انہوں نے وار گیمز کے شرکا کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وار گیمز عزم نو چہارم تین جون سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں شروع ہوئی تھیں۔ ان وار گیمز میں آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر افسروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وار گیمز کے دوران سٹرٹیجک اور آرپیشنل منصوبوں کی جانچ کی گئی۔ یاد رہے کہ وار گیمز کے شرکا سے جنرل کیانی کا خطاب اس اعتبار سے نہایت معنی خیز ہے کہ انہوں نے ملک کے خلاف فوجی جارحیت ناکام بنانے کی بات کی ہے۔ فوجی جارحیت کا ارتکاب ملکوں کی طرف سے ہوتا ہے جب کہ اندرون ملک جس شورش کا سامنا ہے وہ تکنیکی لحاظ سے فوجی جارحیت کے زمرے میں نہیں آتا۔ یہ شورش کچلنے میں بھی فوج کا اہم کردار رہا ہے اب بھی فوج، فضائیہ کے ساتھ مل کر ان قبائلی علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہے جہاں سے اس شورش کو پھیلایا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنرل کیانی نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ عزم نو مشقیں مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔آرمی وار گیمز کا آغاز تین جون کو ہوا تھا جس کے دوران جامع ریسپانس کی تیاری کے لئے سٹریٹجک اور آپریشنل پلانز کو بہتر بنایا گیا۔ وار گیمز کے دوران پاکستان ائر فورس کے آپریشنل پلانز کو بھی آرمی کے قریبی اشتراک سے حتمی شکل دی گئی۔ جنرل کیانی نے کہا کہ عزم نو مشقیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں ، فوج کامیابی کا دارومدار مکمل تیاری، دیگر اداروں کی مدد اور عوامی حمایت پر ہوتا ہے۔ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر لمحہ اپنی تیاری جاری رکھے گی۔ فوج کی کامیابی کا انحصار ریاستی اداروں اور عوام کے تعاون پر ہے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر وار گیمز میں شرکاءکی لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے اپنی پوری پیشہ وارانہ اقدار کیساتھ ان وار گیمز میں شرکت کی۔ عزم نو مشقیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے انتہائی اہم ہیں، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تربیت اطمینان بخش ہے، جنگی مشقوں میں حصہ لینے والوں کے عزم اور کارکردگی کو بھی سراہتے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں