1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کالعدم جماعت کے رہنما سے چوہدری نثار کی ملاقات

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از صحیح انسان, ‏23 اکتوبر 2016۔

  1. صحیح انسان
    آف لائن

    صحیح انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2016
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے اتحاد " دفاع پاکستان کونسل " کے ایک وفد نے کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی کے شیڈول فور میں شامل کالعدم مذہبی جماعت اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی شامل تھے ۔
    جمعے کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں دفاع پاکستان کونسل کے وفد نے ملاقات کی ۔
    خیال رہے کہ مذہبی شدت پسند تنظیم سپاہ صحابہ پر 2001 میں پابندی لگائی گئی تھی اور اس کے چند برس بعد اس جماعت نے اہل سنت و الجماعت کے نام سے اپنا کام شروع کر دیا تھا ۔ اسے بعد میں کالعدم قرار دے دیا گیا اور اس جماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کا نام انسداد دہشت گردی کے شیڈول فور میں شامل ہے ۔
    مولانا محمد احمد لدھیانوی پر سابق پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد تھی ۔
    اس ملاقات کے بارے میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وفد سے کہا ہے کہ تمام صوبوں سے کہا جائے گا کہ وہ شیڈول فور کی فہرستوں کا دوبارہ جائزہ لیں ۔
    اس کے علاوہ وفد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ شیڈول فور میں شامل افراد کے شناختی کارڈ اور شہریت منسوخ نہیں کی جائے گی ، آئندہ اس قسم کے فیصلوں سے مکمل اجتناب کیا جائے اور صوبائی حکومتوں سے مل کر دینی حلقوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔
    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے تھے جن میں مولانا محمد احمد لدھیانوی کا نام بھی شامل تھا ۔
    وفاقی وزیر داخلہ نے مذہی جماعتوں کے اتحاد سے ایک ایسے وقت ملاقات کی ہے جب حکومت تحریک انصاف پر الزام عائد کر رہی ہے کہ اس نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے مذہبی جماعتوں سے اپنے کارکن مہیا کرنے کے لیے رابط کیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے اس کی تردید کی ہے ۔
    ( کالم نگار : ذیشان ظفر ، بی بی سی ڈاٹ کام )
     
  2. صحیح انسان
    آف لائن

    صحیح انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2016
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے ہمارا اپنا ذاتی تجزیہ یہ ہے کہ چوہدری نثار ، تحریک انصاف اور آج کی موجودہ اسٹیبلشمنٹ تینوں ایک ہی پیج پر ہیں
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سوچنے کی بات :
    کہ دہشت گرد جماعتوں کے سربراہ ایوانانِ وزارت میں جا کر وزیرداخلہ سے ملاقات کرتے ہیں ۔ انکے ہمراہ مولوی سمیع الحق جیسے معروف لوگ بیٹھے ہیں۔
    نیشنل ایکشن پلان کے ٹھیکیدار فوج ، خفیہ ادارے اور عدالتیں چپ چاپ بیٹھے تماشا دیکھتے ہیں۔
    پختون خواہ میں #انصاف کی علمبردار حکومت مولوی سمیع الحق کے مدرسہ کو صوبائی بجٹ میں 30کروڑ روپے کی خطیر مدد دیتی ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور عین جس دن 2نومبر میں اسلام آباد میں حکومت کے خلاف احتجاج میں ڈاکٹرطاہرالقادری کی بھی شرکت کا اعلان کرتا ہے ۔ اسی دن شام کو کوئٹہ میں دہشتگردوں کا حملہ ہوجاتا ہے۔

    میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں
    تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. اخری انسان
    آف لائن

    اخری انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2016
    پیغامات:
    192
    موصول پسندیدگیاں:
    42
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد کی گلیوں میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید احمد نے فرمایا برھان وانی نے شہادت سے ایک روز قبل ان سے فون پر بات کی تھی اور اب اڑی سیکٹر پر بھی جماعتہ الدعوہ خود کی موجودگی کا اعتراف کر رہی ہے
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں