1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از عبیداللہ عبید, ‏4 اکتوبر 2012۔

  1. عبیداللہ عبید
    آف لائن

    عبیداللہ عبید ممبر

    شمولیت:
    ‏12 نومبر 2008
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ترجمہ اور ترتیب و تہذیب : عبیداللہ عبید

    مصری وزارت صحت کے حفظ ماتقدم کے شعبے کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عمرو قندیل نے کہا کہ کارونا اور سارس وائرسوں کی جنیاتی کوڈوں کے درمیان یکسانیت سائنسی طور پر آج تک ثابت نہیں ہوئی ۔اسی طرح کارونا وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہونے کا سائنسی ثبوت بھی نہیں ملا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کارونا وائرس کے پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے اور صرف دو کیس سامنے آئے ہیں جن میں ایک سعودی اوردوسرا قطری شخص اس وائرس کا شکار ہوگئے تھے ۔

    ڈاکٹر قندیل نے کہا کہ کارونا ان وائرسوں میں سے ہے جن کی وجہ سے سردی کا زکام لاحق ہوتا ہے اور نظام تنفس کو متاثر کرتے ہیں کبھی کبھار نظام انہضام پر بھی برا اثر ڈالتے ہیں ۔

    اس کی علامات انفلوئنزا سے مشابہ ہیں اور اکثر حالات میں اس کی علامتیں واضح ہوتی ہیں ، شاذو نادر پیچیدگیوں کا سبب بن جاتا ہے بالخصوص بڑی (پینسٹھ سال سے زائد) عمر کے افراد میں ، جبکہ وہ پھیپھڑوں کی سوزش ، دل کے امراض ، کم قوتِ مدافعت کے حامل اور پرانے امراض میں مبتلا ہوں۔

    ملک بھرمیں وبائی انفلوئنزا پر نظر رکھنے کے لیے ایسا سسٹم قائم کیا گیا ہے جس میں چارسو پچاس سے زائد اسپتال ہفتہ وار رپورٹ وزارت صحت و آبادی کو ارسال کرتے ہیں ۔ وزارت صحت و آبادی کی مرکزی تجربہ گاہوں میں انفلوئنزا وائرس کی جانچ کے لیے مزید ضروری آلات بھی فراہم کیے جارہے ہیں ۔ اسی طرح پانچ صوبائی تجربہ گاہوں کو بھی اس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

    معلومات فراہم کرنے کا شکریہ
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

    اس وائرس کے بارے میں پہلی دفعہ پڑھا۔ عبید اللہ جی شکریہ مفید معلومات شیئر کرنے کے لیے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں