1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کئی جانوں کی قربانی کے بعد بسنت پر پابندی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏2 مارچ 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہلاکتوں کے بعد بسنت پر پابندی​


    علی سلمان
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور


    پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں بسنت پر مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    یہ پابندی اس جانی نقصان کے بعد لگائی گئی ہے جو لاہور میں بسنت کے موقع پر دو روزہ پتنگ بازی کے دوران ہوا۔ صوبائی حکومت نے دوسرے شہروں میں بسنت منانے یا پتنگ بازی کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ بسنت کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چھ سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

    آنے والی ان درخواستوں کو بھی مسترد کر دیا ہے جن میں بسنت کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

    مقامی ذرائع ابلاغ میں اگرچہ ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں، لیکن سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ پتنگ بازی سے متعلقہ حادثات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    جمعرات کو لاہور میں وزیر اعلیٰ نے اپنے دفتر میں پتنگ بازی کے دوران ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو بلایا اور انہیں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔

    اس موقع پر وزیر اعلی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بسنت کے موقع پر صرف دو روز کے لیے پتنگ بازی کی اجازت دی گئی تھی لیکن بعض افراد نے اس موقع کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بسنت کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چھ سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت

    ہلاکتوں کے بعد لاہور، گوجرانوالہ اور روالپنڈی میں پتنگ بازی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے تھے اور مظاہرین نے حکومت کو ان ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا


    حکومت پنجاب نے دو روز کی اجازت کےدوران پتنگ بازی کے چند قواعد بنا کر انہیں قانونی شکل دی تھی۔ بسنت مخالف حلقوں کا کہنا ہے کہ حادثات کی شرح سے بظاہر یوں لگتا ہے کہ حکومت ان قوانین پر عملدرامد کرانے میں ناکام رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب پورے صوبے میں کسی جگہ بھی بسنت منانے کی اجازت نہیں ہے اور صوبے میں تفریحی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے حکومت ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کروانے پر غور کر رہی ہے۔

    وزیر اعلی ٰ نے ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کے اہلخانہ کو حکومت کی طرف سے ایک سے تین لاکھ روپے کے چیک دیئے اور تین متاثرین کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں میں بھی پتنگ بازی میں ہلاک ہونے والوں کے کوائف اکٹھے کیے جارہے ہیں اور تصدیق کے بعد انہیں بھی امدادی رقوم کے چیک دیئے جائیں گے۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ بہت بڑا المیہ ھے ھر سال کتنی قیمتی جانیں ضائع ھو جاتی ھیں پابندی کے باوجود لوگ باز نہیں‌آتے ھر کوئی اپنے گھر سے شروع کرے تبھی اس کو روک سکتے ھیں
     
  3. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    السلام علیکم خوشی !
    آپ نے درست کہا۔ اصلاح کا آغاز ہمیشہ اپنی ذات سے ہوتا ہے۔
    میری رائے ہے ہم سب کو یہاں اس لڑی میں‌ عہد کرنا چاہیے کہ ہم آئندہ بسنت میں نہ صرف خود بائیکاٹ کریں گے اور کسی بھی طرح کی پتنگ بازی میں حصہ نہیں لیں‌گے بلکہ اپنے دوست احباب کو بھی اسکے نقصانات سے آگاہ کرکے انہیں بھی روکنے کی کوشش کریں گے۔

    سب سے پہلے میں یہاں‌وعدہ کرتا ہوں کہ بسنت کے موقع پر کسی بھی قسم کی ہلڑبازی یا پتنگ بازی نہیں‌کروں گا اور اپنے حلقہ احباب کو بھی اس Killer شغل سے روکنے کی پوری کوشش کروں‌گا۔


    محمد نعیم رضا
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اور میں بھی عہد کرتی ھون ویسے میں تو پہلے بھی ایسا نہیں‌کرتی تھی
    نعیم جی شکر[​IMG]
    یہ بھی ادا کر دیں لگے ھاتھوں کہ میں نے اپ کی اس لڑی میں پہلا جواب دیا ھے


    مزاق کر رھی ھوں میں جانتی ھوں جتنے آپ مشھور ھیں اپ کو تو ضرورت ھی نہیں کسی کے جواب کی
     
  5. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    مین نے کبہی پسنت بازی نھہین کی
    ائندھ بہی نھہین کرنون گا ۔ وعدھ :hands:
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکر ھے کچھ تو اچھا آپ بھی کرتے ھیں اللہ جزا دینے والا ھے وہ مالک دو جہان ھے
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔
    اچھی تحریک ہے۔
    میں بھی عہد کرتا ہوں کہ ایسی بسنت بازی جس میں مال و جان کا ضیاع ہو اس سے اجتناب کروں گا۔


    البتہ کبھی کبھار مفت و مفتی شغل میلہ میں ایک آدھ پتنگ اڑا لینے کی پابندی نہیں لگاتا ۔ آہو
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    لڑی بنانے سے پہلے کیا عہد نہیں‌کیا تھا
    :119: :119:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے مہمان کے طور پر عہد کیا تھا۔
    اب باقاعدہ صارف کے طور پر عہد کیا ہے اور اس عہد میں میں‌اکیلا نہیں بلکہ فیضان بھی ساتھ ہے۔ :yes:
    خود دیکھ لیجئے :139:
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میرے خیال میں‌بسنت منانے کے لئے کسی کھلی جگہ پہ انتظام ھونا چاھیے اور ڈور نارمل ستعمال کی جائے تو کوئی ہرج نہیں‌اس میں، مگر گھروں کی چھتوں پہ نہیں کھلی جگہ پہ
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے لڑی کے عنوان میں یہ بھی لکھا ہے کہ " وزیر اعلی پنجاب " کا اعلان۔
    اب نہ وہ وزیر اعلی ہے اور نہ ہی اسکے اعلانات۔
     
  12. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    آپ لوگ کچھ سمجھدار نظر آتے ہیں۔
    جب وزیر اعلی ہی نہ رہا تو اسکے اعلانات کیسے ؟

    اب تو مابدولت کے احکامات بلکہ شہنشاہی فرمان کا انتظار کیا کریں ۔
    کیونکہ یہی جمہوریت ہے :131:
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ایسی جمہوریت سے تو آرمی ہی بہتر تھی یہ میرا خیال ھے
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جناب زرداری صاحب !
    آپ ہی فرما دیں کہ آپ کا " بسنت " کے بارے میں‌کیا خیال ہے ؟ :soch:
     
  15. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    عزیز ہم وطنو !!!
    بسنت سے تو ہمیں بہت دلچسپی ہے۔ دلچسپی اس لیے ہے کہ بہت عرصہ پہلے ایک انڈین فلم میں " ہما مالینی" کا نام " بسنتی " تھا ۔ اس کے حسن و دلکشی دیکھ کر ہم بسنت پر فریفتہ ہو گئے ۔ آج تک ہر بسنت ہم اسی بسنتی کی یاد میں مناتے رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پوری قوم بسنت پر ہماری بھارتی بسنتی کی یاد کو عام کرے۔
    پوری قوم کو مغربی اور بھارتی کلچر کے رنگ میں رنگنا ہی ہماری ترقی کا راز ہے۔
    اب ذرا سارے مل کے بولو

    پاکستان کھپے
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خیر ہو آپکی زرداری صاحب ۔
    ہر معاملے میں ہی کوئی نہ کوئی یاد وابستہ ہے۔
    جبھی تو آپکے برسوں‌جیل میں گذارنے پر بھی بی بی مرحومہ کو آپکی کمی محسوس نہ ہوتی تھی۔
     
  17. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    غریب عوام کا یہ نمائندہ مسٹر نعیم رضا کچھ سمجھدار لگتا ہے۔
    ویسے ہم ہوں‌ یا نہ ہوں ۔۔ مابدولت کی کمی کسی کو محسوس نہیں ہوتی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں