1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں، خواجہ سعد رفیق

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Nov 12, 2018.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سابق وزیر ریلوے اور (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں، میرے خلاف تحقیقات نیب لاہور کے بجائے کسی اور ریجن سے کروالی جائے۔
    خواجہ سعد رفیق نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے میڈیا پر میرے خلاف تحقیقات کا تذکرہ کیا اور ٹاک شوز میں مجھے مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی لہذا مجھے نہیں لگتا ایسے ماحول میں نیب لاہور شفاف تحقیقات کرے گا۔
     

Share This Page