1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈیانا ایوارڈ جیتنے والے پانچ پاکستانی نوجوان

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏3 جولائی 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    واں سال پانچ پاکستانی نوجوانوں کو اپنے علاقوں میں تعلیم اور بچوں میں عمومی شعور اجاگر کرنے پر ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    'دی ڈیانا ایوارڈ' وہ واحد خیراتی ادارہ ہے جو ویلز کی شہزادی ڈیانا کی یاد میں قائم کیا گیا ہے اور اس کے تحت ہر سال ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔ ادارے کو شہزادی ڈیانا کے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی بھی حمایت حاصل ہے۔

    اس میں نوجوانوں کی رہنمائی کے پروگرام کے علاوہ تعلیمی اداروں میں دیگر طالب علموں کو مارپیٹ سے روکنے اور سماجی سطح پر تبدیلی پیدا کرنے والے نوجوانوں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

    دی ڈیانا ایوارڈ کی خاص توجہ نوجوانوں اور معاشرے میں تبدیلی لانے پر مرکوز ہے۔

    اس ادارے کو برطانوی حکومت نے سنہ 1999 میں اس مقصد سے قائم کیا تھا کہ شہزادی ڈیانا کو خیراج عقیدت پیش کیا جاسکے اور ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو معاشرے میں بچوں کی تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں۔

    2006 میں ایک آزاد خیراتی ادارہ بننے کے بعد ڈیانا ایوارڈ نے ادارے کو مکمل طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی مہم میں تبدیل کرلیا۔

    رواں سال منعقد ہونے والے ایوارڈز میں پانچ پاکستانی نوجوانوں کی سماجی سطح پر خدمات کو سراہا گیا ہے جن میں محمد شعیب بنگش، راعنہ خان، نبیلہ عباس، عمر مختار اور احمد طور شامل ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں