1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈچ پارليمنٹ نے مذہبى ذبيحہ پر پابندى لگادى

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از قاسم کیانی, ‏30 جون 2011۔

  1. قاسم کیانی
    آف لائن

    قاسم کیانی ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جون 2011
    پیغامات:
    375
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    ڈچ پارليمنٹ نے مذہبى ذبيحہ پر پابندى لگادى

    نيدر لينڈ (ہالينڈ) كى پارليمان نے جانورں کے حقوق كى تنظيم کے مطالبے كو تسليم كرتے ہوئے ملك بھر ميں جانوروں کے ذبيحہ پر پابندى كا بل منظور كر ليا ہے۔ تنظيم تحفظ حقوق حيواناں کے مطابق : ذبح كرنے سے جانوروں كو تكليف ہوتى ہے ! ، مذہبى لوگوں كو حد سے زيادہ آزادى نہيں دى جا سكتى ۔"
    ليكن اس پابندى كے بعد ڈچ عوام گوشت كى جگہ كيا كھائيں گے؟ اس سوال كا جواب ہے: " صرف مردہ جانوروں كا گوشت !"
    اس پابندى كے بعد ڈچ مسلمان سب سے زيادہ متاثر ہیں جو ابھی پچھلے دنوں گیرٹ ولڈرز نامى گستاخ رسول اسلام صلى اللہ عليہ وسلم كى بريت كے صدمے سے سنبھل نہیں پائے تھے مگر ڈچ یہودى بھی كم متاثر نہیں كيونكہ یہ پابندى حلال گوشت كے ساتھ ساتھ كوشر گوشت پر بھی عائد ہوتى ہے۔
    ايك ڈچ صحافى كے مطابق : اس واقعے کے بعد ڈچ مسلم اور يہوديوں ميں اتحاد كا ايك نادر مظاہرہ سامنے آ رہا ہے۔
    حقوق حيوانات كے تحفظ كے اس اقدام كے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے كہ ڈچ اقليتوں كے مذہبى آزادى كے حق كا تحفظ كون كرے گا ؟
    تحرير وترجمہ : ام نور العين
    بحوالہ:
    Dutch parliament votes to ban ritual slaughter of animals - Telegraph
    Dutch Parliament Approves Controversial Ban on Religious Animal Slaughter | Breaking news and opinion on The Blaze
     

اس صفحے کو مشتہر کریں