1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں‘ دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوئی تو عید کے بعد سڑکوں پر ہونگے: عمران

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏11 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    لاہور (سپیشل رپورٹر) عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ووٹ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے اگر انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات نہ کرائی گئی تو پھر عید کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے اور میں خود اس کی قیادت کروں گا۔ جیت میں عمران نے کہا کہ ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں، الیکشن کمشن نے مایوس کیا اور ہمیں امپائرز نے ہروایا، انتخابات کے دن تحریک انصاف کے پاس تربیت یافتہ عملہ نہیں تھا جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کو اب اپنے انتخابی منشور کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ کو بھی سیاست سے پاک کرنا ہو گا۔ فوزیہ قصوری پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد تمام جماعتیں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں۔ ڈرون حملوں پر وفاق کو مل بیٹھ کر قومی پالیسی بنانا ہو گی‘ پارلیمنٹ میں سیاسی دھماکہ کرونگا، فرینڈلی نہیں بلکہ تعمیری او رمثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ایک مبارکباد اسمبلی میں اپنی تقریر میں دوں گا اور دوسری مبارکباد اس وقت دیں گے جب ٹریبونل ان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنائے گا‘ ان سے حلف لینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، کمشن سے بڑی توقعات تھیں لیکن اس نے مایوس کیا اور امپائرز نے ہرایا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات تاریخ کے پہلے انتخابات ہیں جس میں تمام جماعتیں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں۔ جب مسلم لیگ (ن) عروج پر تھی تو اسے 68 لاکھ ووٹ ملے جبکہ آج سے ایک کروڑ 48 لاکھ ووٹ کس طرح پڑ گئے۔ آئندہ الیکشن میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دی جائے گی۔ کھلاڑی تو جیتنے کےلئے میدان میں اترتا ہے اگر امپائر کسی سے مل جائے تو اس میں کھلاڑی کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔ ملک و قوم کے مفاد میں ہر ممکن طور پر حکومت کا ساتھ دیں گے لیکن اس کے برعکس کسی اقدام کو قبول نہیں کیا جائےگا۔ پارلیمنٹ میں پہنچنے کے بعد دھواں دار تقریر کروں گا بلکہ سیاسی دھماکہ کروں گا۔ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا ہے انشاءاللہ وہاں مثالی حکومت کر کے دکھائیں گے اور کرپشن فری صوبہ بنائیں گے اور امیر اور غریب میں فرق ختم کر یں گے۔ علاوہ ازیں ابرار الحق نے بھی عمران سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمرا ن خان نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں ایک قوت کے طور پر سامنے آئی ہے۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں