1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈرون حملے‘ سیکورٹی صورتحال‘ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی اے پی سی 12 جولائی کو بلا لی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏4 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ڈرون حملے‘ سیکورٹی صورتحال‘ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی اے پی سی 12 جولائی کو بلا لی
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کے سربراہوں کی آل پارٹیز کانفرنس 12 جولائی کو طلب کر لی ہے۔ اس اجلاس میں عسکریت پسندی کے لئے قومی حکمت عملی اور ڈرون حملوں کے بارے میں بات چیت کی جائے گے۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور سکیورٹی حالات پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ مخدوم امین فہیم، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، ایم کیو ایم، اے این پی سمیت 16 سے زائد سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کے دعوت نامے ارسال کئے جا رہے ہیں۔ نیشنل پارٹی، فنکشنل لیگ، بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) قومی وطن پارٹی، عوامی جمہوری اتحاد کو بھی شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بارہ جولائی کو طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس میں عسکریت پسندی کے خلاف حکمت عملی وضع کر نے کے لیے غوروخوض کیا جا ئے گا اور ملک کی مجموعی امن وامان سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بھی حکمت عملی کی تشکیل کے لئے تبادلہ خیال کیا جا ئے گا، ذرائع کے مطابق اس مشاورتی عمل کی روشنی میں جامع سکیورٹی پالیسی تشکیل دی جا ئے گی جو منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کی جا ئے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت عظمی کا حلف اٹھا نے کے بعدعسکریت پسندی اورامن وامان وسیکورٹی امور کے حوالے سے اپنی جماعت کے سینئر رہنماﺅں سے تبادلہ خیال کرکے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا ارداہ ظاہر کیا تھا، کو ئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد وزیرا عظم نے فوری طور پر تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کر کے حکمت عملی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم دورہ چین سے واپسی پر مذکورہ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان اور کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔ قومی قیادت ڈرون حملوں کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی بھی مرتب کرے گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں