1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مُشاہدرضوی: شمعِ جمالِ مصطفائی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏11 جولائی 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    شمعِ جمالِ مصطفائی ﷺ

    از : ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدرضوی

    دل کی کلی مرجھائی ، کھِلا جا
    قسمتِ خفتہ میری جگا جا
    خواب میں ہی جلوہ دکھلا جا
    آنکھوں میں آکے دل میں سما جا
    بارِ گُنہ سے پُشت مری خم
    عفو و کرم کے پیکر آجا
    ’’اے شمعِ جمالِ مُصطفائی‘‘
    روح میں دل میں نظر میں آجا
    دور ہو میرے دل سے ظلمت
    ہر گوشے میں نُور بسا جا
    آپ کا روضہ نور کا مخزن
    کہِ دیں ’’روضہ دیکھنے آجا‘‘
    غوث و رضا کا صدقہ عطا کر
    بختِ مُشاہدؔ کو بھی جگا جا
    ٭
     

اس صفحے کو مشتہر کریں