1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مُشاہدرضوی:امیٖن آپ امانت کی آبرو بھی آپ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏29 ستمبر 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    امیٖن آپ امانت کی آبرو بھی آپ

    عرض نمودہ: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدرضوی

    صبیح آپ ، صباحت کی آبرُو بھی آپ
    ملیح آپ ، ملاحت کی آبرُو بھی آپ
    ہوا ، نہ ہے ، نہ کبھی ہوگا آپ سا کوئی
    وجیہ آپ ، وجاہت کی آبرُو بھی آپ
    سعادتوں نے سعادت ہے آپ سے پائی
    سعید آپ ، سعادت کی آبرُو بھی آپ
    سراپا آپ کا معمور نکہتوں سے ہے
    نفیس آپ ، نفاست کی آبرُو بھی آپ
    زبان گنگ فصیحانِ کائنات کی ہے
    فصیح آپ ، فصاحت کی آبرُو بھی آپ
    بلاغتوں میں جو یکتا تھے بن گئے گونگے
    بلیغ آپ ، بلاغت کی آبرُو بھی آپ
    جو قتل کرنے کے درپَے تھے وہ بھی کہتے تھے
    امیٖن آپ ، امانت کی آبرُو بھی آپ
    قسیمِ نعمتِ رب آپ ہیں مرے آقا
    کفیل آپ ، کفالت کی آبرُو بھی آپ
    ہزار جُرم وخطا ہیں ، ہیں آپ کے لیکن
    شفیع آپ ، شفاعت کی آبرُو بھی آپ
    بروزِ حشر مشاہدؔ کے ، پیشِ ربِّ جلیل
    وکیل آپ ، وکالت کی آبرُو بھی آپ
    ٭​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں