1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مشاہدرضوی : ہمیں عطا ہوں نعیمِ جناں مرے اللہ

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏9 جولائی 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    ہمیں عطا ہوں نعیمِ جناں مرے اللہ

    ہے تیرے نور سے روشن جہاں مرے اللہ
    ہے تیرے فیض کا دریا رواں مرے اللہ

    ترے سوا نہ کسی سے طلب کروں کچھ بھی
    تُو بخش دے مجھے ایسی زباں مرے اللہ

    ترابیان مری دسترس سے باہر ہے
    ہر اک عیاں میں ہے تو ہی نہاں مرے اللہ

    نجات دیدے غموں سے ہر اک مسلماں کو
    تو سب کو رکھنا سدا شادماں مرے اللہ

    ہمارا عہد کہ بپھرا ہوا سمندر ہے
    ہے نامِ پاک ہی اک بادباں مرے اللہ

    ترے حبیب کا میں وصفِ رُخ بیان کروں
    ہو نامِ پاک ہی وِردِ زباں مرے اللہ

    رضاؔ کی راہ پہ چلنے کا فیض دے ہم کو
    ہمیں عطا ہوں نعیمِ جناں مرے اللہ

    دکھا دے جلوہ شہِ دیں کا مجھ مُشاہدؔ کو
    نہ چشم میری بنے خوں فشاں مرے اللہ
    ٭​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں