1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مشاہدرضوی: نبی کا عشق و خیال دیدے

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏9 جولائی 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    نبی کا عشق و خیال دیدے

    از : ڈکٹر محمد حسین مشاہدرضوی

    کوئی رضا کی مثال دیدے
    مجدّدِ عصرِ حال دیدے
    ترے نبی کو پسند ہو ، جو
    خدایا! ایسا کمال دیدے
    نبی کے گستاخ کانپ اُٹھّیں
    ہمیں تو ایسا جلال دیدے
    کریں فقط تیری بندگی ہم
    ترے نبی کا خیال دیدے
    جو دیکھے جانے ہے مردِ مومن
    جبیں پہ ا یسا جمال دیدے
    نبی کے جتنے ہیں نام لیوا
    تو سب کو رزقِ حلال دیدے
    دلوں میں تیری تڑپ ہو یارب
    تو ہم کو ایسا ملال دیدے
    مری محبت کے آئنے میں
    نبی کا عکسِ جمال دیدے
    رضاؔ کے صدقے میں یا الٰہی
    نبی کا عشق و خیال دیدے
    کرے تری ہی ثنا مُشاہدؔ
    اسی میں اس کو کمال دیدے
    ٭
     
    Last edited: ‏9 جولائی 2015
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں