1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر فرمان فتح پوری وفات پاگئے

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏4 اگست 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر فرمان فتح پوری وفات پاگئے

    [​IMG]
    3 اگست 2013 ، اردو کے ممتاز نقاد، محقق، ادیب اور شاعر ڈاکٹر فرمان فتح پوری کراچی میں وفات پاگئے۔ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کا اصل نام سید دلدار علی تھا اور وہ 26 جنوری 1926 ء کو اتر پردیش کے شہر فتح پور میں پیدا ہوئے تھے ۔1950 ء میں ٓاگرہ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد ڈاکٹر فرمان فتح پوری کراچی ٓگئے جہاں انھوں نے ایم اے، ایل ایل بی، بی ٹی اور پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کیں ۔1974ء میں انھیں ان کے مقالے “اردو شعراءکے تذکرے اور تذکرہ نگاری” پرڈی لٹ کی سندعطا کی گئی ، وہ یہ سند حاصل کرنے والے پہلی پاکستانی شخصیت تھے ۔
    وہ تقریبا تیس برس تک جامعہ کراچی سے وابستہ رہے جہاں ان کی زیر نگرانی متعدد اسکالرز نے پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کیں ۔ جامعہ کراچی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈاکٹر فرمان فتح پوری اردو ڈکشنری بورڈ سے وابستہ ہوگئے ، اس ادارے سے ان کی یہ وابستگی ایک دہائی سے زیادہ جاری رہی۔ ۔ڈاکٹر فرمان فتح پوری ، نیاز فتح پوری سے گہری وابستگی رکھتے تھے اور نیاز صاحب کی وفات کے بعد ان کے مشہور جریدے نگار کو جاری رکھنا فرمان صاحب کا ایک بڑا کارنامہ تھا۔​

    ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی تصانیف کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہے جن میںاردو رباعی،تدریس اردو،اردو کی منظوم داستانیں:تحقیق و تنقید،نیا اور پرانا ادب،نواب مرزا شوق کی مثنویاں،قمر زمانی بیگم،زبان اور اردو زبان،اردو املا اور رسم الخط،اردو کی نعتیہ شاعری،تاویل و تدبیر،اقبال سب کے لیے،فن تاریخ گوئی،غالب شاعرامروزو فردا،میر انیس حیات اور شاعری،اردو افسانہ اور افسانہ نگاری،ہندی اردو تنازع،عورت اور فنون لطیفہ اور غزلیات غالب شرح اور متن کے نام سر فہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے ڈاکٹر فرمان فتح پوری کو ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا تھا۔​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ و انا الیہ راجعون
    ایک عالم کی موت ایک عالم کی موت ہوتی ہے۔ ایک عظیم عالم، محقق، ادیب، نقاد، مصنف، شاعر ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی پوری زندگی ادب کی خدمت کرتے گزری۔
    اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے۔
    آمین
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون​
    اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں آمین​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں