1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلامقابلہ وزیراعلی بلوچستان بن گئے ۔

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏9 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر عبدالمالک بلامقابلہ وزیراعلی بلوچستان بن گئے‘ ناراض بھائیوں سے مذاکرات کا پلان موجود ہے : جلد رابطہ کرینگے : مالک
    کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ ایجنسیاں) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے صبح 10سے 2بجے تک کاغذات نامزدگی جمع وصول کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔ اس دوران نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔ بعد میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم جمعیت کے رکن اسمبلی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ اس طرح سہ جماعتی اتحاد کی طرف سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے جس کا باقاعدہ سرکاری اعلان اتوار کو بلوچستان اسمبلی کے گیارہ بجے ہونے والے اجلاس میں کیا جائیگا ۔دریں اثناءگورنر بلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی اتوار کی شام گورنر ہا¶س میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے انکے عہدے کا حلف لیں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک کو مسلم لیگ (ن)، نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے تاہم جے یو آئی (ف)کی جانب سے بھی ان کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے اس سے قبل اسمبلی میں نمائندگی رکھنے والی دیگر جماعتوں نے بھی انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرادی تھی۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے کاغذات نامزدگی کی توثیق کے بعد ڈاکٹر مالک بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلوچستان کے عوام کی خدمت کا موقعہ مل رہا ہے، امن و امان کی بہتری کےلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ اپنے بچوں کو بندوق کی جگہ قلم دوات دے سکیں۔ واضح رہے کہ عبدالمالک بلوچ ملک کی تاریخ میں بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ ہیں جو بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں اس سے قبل نومنتخب اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی بلامقابلہ ہوا تھا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل حل کرنے کے لئے منتخب کیا ہے ہم اپنے اتحادیوں پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور (ن) لیگ کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ہم مل کر بلوچستان کی گھمبیر صورت حال کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے ۔ دعا ہے ک اللہ تعالیٰ ہمیں بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کی توفیق دے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پائیں ہمیں اللہ تعالی توفیق دے کہ اپنے بچوں کو قلم دوات اور ایک ایسا ماحول دیں کہ وہ 21 ویں صدی کے تقاضوں پر پورا اتر سکیں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے لئے ہمارے پاس لائحہ عمل ہے، ہم نے بہت مصیبتیں جھلیں خدا کرے بلوچستان کو سکھ کا سانس ملے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو جلد تشکیل دیں گے، ہمارے پاس سنجیدہ لوگ ہیں ہم نے تمام کام سنجیدگی سے طے کئے ہیں ۔ ناراض بلوچوں سے بات چیت کے لئے لائحہ عمل ہے ہم تینوں جماعتیں وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر عمل درآمد کریں گی ۔ میاں نواز شریف نے ہمیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمیں کمزوریاں بتائے ہمیں سکینڈلائز نہ کرے ان کا کہنا تھا کہ مسخ شدہ نعشیں ہوں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا فرقہ واریت ہو یا اغواءبرائے تاوان ہو یا بندوں کا نقل مکانی کر جانا ہو یہ تمام مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے ہماری خواہش ہے ہم وہ سب کچھ کریں جو ہمارے جی میں ہے ق لیگ کو ڈپٹی سپیکر دینے کا فیصلہ ( ن ) ہے ۔ ( ق ) کا ( ن ) سے اتحاد ہے۔ ہم نے جو بھی دینا ہے وہ بلوچستان کے عوام کو دینا ہے ان کا کہنا تھا ہماری تین پارٹیاں ہیں ان کے ماہرین بیٹھیں گے ہماری کوشش ہو گی کہ اگر ہمارے پاس ایکسپرٹ نہیں تو ایکسپرٹ ہائر کریں گے تاکہ وہ ہمارے بجٹ کو صحیح معنوں کو دیکھیں ہماری کابینہ ہو گی وہ بیٹھ کر فیصلے کرے گی۔ مزید ڈاکٹر مالک نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، عوامی بجٹ لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مزاحمت کاروں اور پہاڑوں پر چلے جانے والے ناراض بھائیوں سے مذاکرات کا پلان موجود ہے جلد رابطہ کرینگے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جائے گی۔ بلوچستان میں صورتحال کی بہتری اور اصل عوامی حکومت کی تشکیل کیلئے تمام اتحادی جماعتوں کے ہمراہ مشترکہ جدوجہدکی جائے گی۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کی جانب سے ہماری حمایت کرنے پر شکر گزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام (ف) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع اور رکن اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد مسلسل میں مصروف عمل ہیں اور اس ضمن میں ہمیں تمام سیاسی جمہوری قوتوں کے تعاون کی بھرپور ضرورت ہے تاکہ عوامی حکومت کی تشکیل کو یقینی بناکر ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز کیا جاسکے۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما و رکن ا سمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے تاہم آج ہونے والے اجلاس میں ہم انہیں وزیراعلیٰ کی نشست پر بیٹھاکر مثبت اپوزیشن کا کردارادا کریں گے ۔جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے کاغذات نامزدگی حاصل کئے تاہم ہم ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی حمایت کااعلان کر رہے ہیں اب ہم کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائیں گے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کی بہتری کیلئے ہر مثبت اقدام کا بھر پور ساتھ دیا جائے ۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں