1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر صاحب آپ نے اپنے سوالات کیوں محو کر دیئے؟

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏12 مارچ 2008۔

  1. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    السلام علیکم
    ڈاکٹر صاحب آپ نے طبابت و معالجے میں پیش آنے والے مسائل کے شرعی احکام پوچھے تھے تو انھیں ختم کیوں کردیا؟ طبابت میں درپیش مسائل دو طرح کے ہوتے ہیں۔ کبھی تو ان کا تعلق مریض سے ہوتا ہے اور کبھی معالج سے، بلکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ طبی مسائل مریض کو درپیش ہوتے ہیں۔ اس لئے عوام کو ان مسائل کے احکام سے آشنا ہونا زیادہ مناسب ہے۔ آپ کے سوالات ہوتے تو ناظرین ان کے جواب بھی ملاحظہ فرماتے۔ میرا دل تو چاہتا ہے کہ ایسے مبتلا بہ جدید مسائل علما سے استفتا کر کے ان پر ایک مکمل کتاب لکھی جائے تا کہ لوگ دور حاضر کے مسال سے باخبر ہو سکیں۔
    خیر آپ سوال پیش کرتے رہیں تاکہ ان کے جواب استفتا کیے جا سکیں۔
    طالب دعا
    خادم رسول
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    السلامُ علیکم: بابا جی!

    ڈاکٹر صاحب کے سوالیہ پیغامات صارفین کی اعتراض پر ختم کئے گئے ہیں۔

    صارفین کی طرف سے ملنے والے پیغامات میں سے اکثر میں یہ لکھا گیا تھا:
    اُمید ہے آپ سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ شکریہ۔
     
  3. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    ڈاکٹر صاحب کے بہت سے سوالیہ پیغامات ایسے بھی تھے جن سے ماں، بہنوں اور بیٹیوں کے ہوتے ہوئے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، مثلآ خون کی خرید و فروخت کا مسئلہ، الکحل(Alcohol) کی طہارت و نجاست یا اس کی خرید و فروخت کا مسئلہ اور معاینہ و تشخیص میں حرمت و عدم حرمت نگاہ کا مسئلہ۔ پس ڈاکٹر صاحب کے تمام سوالیہ پیغامات کو ختم کرنے کا کیا مطلب؟ اور پھر جن سوالات کو ہم شاید شرم آور محسوس کر رہے ہیں، در حقیقت شرم آور نہ ہوں، آخر ہماری خواتین بھی تو اپنے مخصوص مسائل کے احکام تو کہیں سے معلوم کرتی ہی ہونگی نا! یا وہ اپنے دینی مسائل میں لاپروائی برتتی ہیں؟ دور حاضر میں بیولوجی وغیرہ سائنسی علوم میں تو وہ تمام شرم آور چیپٹرس پڑھتے ہوئے کسی کو شرم نہیں آتی، لیکن جب شرعی احکام کی باتیں آتی ہیں تو وہ شرم آور کیسے ہوجاتی ہیں؟
    اگر ڈاکٹر صاحب مسائل کے احکام اپنے محلہ کے امام جمعہ سے پوچھتے ہیں تو ان کی معلومات میں تو اضافہ ہوگا، لیکن اس سے دوسروں کا کیا فائدہ ہوگا۔
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میرا خیال ہے بابائے عملیات اور ڈاکٹر معظم سمیت سب مرد حضرات کو نسوانی بیماریوں کی اتنی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    میں ذاتی طور پر ہماری اردو کی انتظامیہ کی مشکور ہوں جنہوں نے ہماری اردو کے اعلی اخلاقی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے غیر اخلاقی الفاظ پر مبنی سوالات حذف کردیے گئے۔
     
  5. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    نیچے دیکھیں
     
  6. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    مجھے لگتا ہے کہ محترمہ کو کسی قسم کی غلط فہمی ہوئی ہے! ورنہ تو اسپرٹ کی طہارت و نجاست یا خون کی بیع و شراء، یا پھر زندہ افراد سے جدا کیے گئے اعضاء کی طہارت و نجاست اور ان کی خرید و فروخت کا مسئلہ و شرعی حکم کا نسوانی بیماریوں سے کیا تعلق ہو سکتا ہے؟ اور یہ سب غیر اخلاقی کیسے ہو سکتے ہیں؟
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    محترم بابا جی!

    ڈاکٹر صاحب کے سوالات کے جوابات اگر آپ کے پاس ہیں تو اُنہیں ذاتی پیغام کر کے بتا دیں، تا کہ اُن کا مسئلہ تو حل ہو۔

    اور باقی صارفین اگر نہیں جاننا چاہتے تو کیوں زبردستی اُنہیں بتانا چاہتے ہیں؟
     
  8. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ذاتی مسئلہ نہیں!

    جناب میرا ذاتی مسئلہ نہیں، دنیا میں ہزاروں مسلم ڈاکٹروں کو یہ مسائل درپیش ہیں، جناب بابائے عملیات نے بالکل درست فرمایا ہے کہ ایسے مسائل ڈاکٹروں سے زیادہ مریضوں کو پیش آتے ہیں۔ ان مسائل کو تو میں دریافت کر ہی لونگا یا کرچکا ہوں، لیکن میں نے اسے اپنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے عرض کیا تھا تاکہ دیگر افراد بھی مستفید ہوں کیونکہ اس آیت
    فَلَوْلاَنَفَرَ مِنْ کُلِّ فِرْقَةٍ مِنْہُمْ طَائِفَة لِیَتَفَقَّہُوا فِی الدِّینِ وَلِیُنذِرُوا قَوْمَہُمْ ِذَا رَجَعُوا ِلَیْہِمْ لَعَلَّہُمْ یَحْذَرُونَ (سورہ توبہ آیت ١٢٢)
    کا بھی تو کچھ مطلب ہے۔ گذارش ہے کہ کوئی دانشمند برادر اس آیت کا ترجمہ و تفسیر کر دے۔ دین اسلام کے قوانین کی ترویج کا بھی تو کوئی مطلب ہے؟ ورنہ ہم مسلمان کس بات کے؟ بس نام کے رہے مسلمان، لیکن کام اسلامی نہ رہا!
    جناب نے بجا فرمایا! اسلام میں زبردستی نہیں ہے کیونکہ راہ ہدایت بتا دیا گیا ہے۔
    جیسا کہ ارشاد پروردگار ہے: لا اکراہ فی الدین قد تبین الرشد من الغی فمن یکفر بالطاغوت و یؤمن باللہ فقد استمسک بالعروۃ الوثقیٰ (آیتہ الکرسی)
     
  9. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    ڈاکٹر صاحب
    میرا خیال ہے اگر آپ کے سینے میں پوری انسانیت کا درد اتنی کثرت سے سما گیا ہے :mashallah: تو آپ اپنی ویب سائٹ بنائیں اور اس پر جا کر جو مرضی لکھتے پھریں۔
    اگر کوئی آپ کے “مردانہ و زنانہ پوشیدہ اعضا و امراض و معالجات کی تفصیلات“ سے سرِعام مستفیض نہیں ہونا چاہتا تو آپ کیوں اپنے علوم و تجربات کی لٹھ اٹھا کر اسکے پیچھے لگ جاتے ہیں ؟
    اور پھر ہماری اردو کی انتظامیہ سے بھی بحث تکرار شروع کر دی گئی ؟ جمہوری انداز میں اگر کسی فورم کے لوگ آپکی بات سننا نہیں چاہتے تو کبھی آپ انکے خیالات کو “بکواس“ قرار دے کر بعد میں خود کو ارسطو ثابت کرکے “تحقیق اور سروے“ کا نام دے دیتے ہیں۔ تو کبھی ایسے شرمناک الفاظ پر مبنی سوالات و مضامین شامل کرتے ہیں جو محترم ڈاکٹر صاحب اور بابائے عملیات سمیت کوئی بھی صاحبِ اخلاق شخص اپنی سگی ماں بہن کے سامنے “علم و تحقیق“ کے نام پر استعمال نہیں کرتا۔

    کسی بھی فورم کی انتظامیہ اس فورم کے بھلے برے کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور انہیں‌فورم کو چلانے کا پورا حق ہوتا ہے۔ اگر ہماری اردو کے صارفین اور انتظامیہ کچھ مخصوص قسم کے مضامین و مواد نہیں پڑھنا چاہتے تو آپ لوگ کیوں‌ اس سب پر ٹھونسنا چاہتے ہیں ؟ یہ تو سراسر علم کی تحقیر کرنے والی بات ہے۔ آپ فروغِ علم کے لیے حکمت و دانشمندی سے کام لیں اور میرے خیال میں‌بہتر ہے کہ یوں‌مختلف فورمز پر جاکر بحث مباحثہ کرکے سب کو مخصوص مضامین پڑھنے پر مجبور کرنے کی بجائے اپنا الگ فورم بنائیں یا کوئی ویب لنک تشکیل دیں اور اس پر جو مواد چاہے ڈالتے چلے جائیں اور لوگوں کو فائدہ حاصل کرنے کی دعوت دیں۔ جس جس کو ضرورت ہوگی استفادہ کر لے گا۔
    امید ہے میری کڑوی باتیں آپ کو بری نہیں‌لگیں گی ۔ کیونکہ میں نے جو درست سمجھا وہ لکھ دیا۔ شکریہ
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عقرب نے لکھا ۔۔۔
    عقرب بھائی کی بات بہت معقول اور قابلِ غور ہے ۔
     
  11. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    میرا اپنا ویب سائٹ ہے! اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو پھر منتظمین سے کہہ کر میرا اندراج ختم کرادیں۔ میں اپنے پیغامات کو خود حذف کروں تو شاید یہ میری کم ظرفی اور علم کی تقسیم میں بخل محسوب ہوگا۔
    دیگر صارفین بھی شاید اس بات پہ راضی نہ ہوں۔
    جناب میں نے شرعی مسائل دریافت کیے تھے تو اس میں زنانہ مردانہ امراض پہ تحقیق اور رسالے بھی بات ہی کہاں تھی؟اور پھر میں نے کس مسئلہ کو زبردستی پیش کرنا چاہا ہے ذرا مثال بھی پیش کریں! اور اگر کوئی غیر اخلاقی بات ہے آپ کی نظر میں تو منتظمین سے کہہ کر انھیں محو کرا دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے یا پھر جس لڑی میں میری جانب سے کوئی غیر اخلاقی بات پاتے ہیں تو اس لڑی میں جاکر اس کے حذف کا صریح تقاضا کریں میں خود بھی اس کو حذف کرنے پر تیار ہوں۔
    آپ کے صریح تقاضے کی ضرورت اس لئے ہے کہ علمی تحقیقی مضامین کو ختم کرنے پر بھی بعض دیگر صارفین اعتراض کرتے ہیں۔ میرے پاس دلیل ہو قطع و برید کی تو میں یقینا اپنے کسی پیغام کو ختم کر سکتا ہوں۔
     
  12. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    جنا عقرب (بچھو) صاحب توجہ فرمائیں!
    میرا کہنا یہ تھا کہ ڈاکٹر صاحب کے سوالات دو گروہ کے تھے ایک: بخیال عوام شرم آور الفاظ پر مشتمل سوالات دو: صاف اور سادے سوالات۔ لہذا ان کے تمام سوالات کے ختم کرنے کی کوئی معقول وجہ نہ تھی۔ چاہیے تو یہ تھا کہ صرف ان سوالات کو ختم کرتے جو لوگوں کی نظر میں معیوب تھے۔ آج ہماری اسلامی اخلاقی لائبریریوں میں ہزاروں عناوین پر مشتمل ہزاروں کتابیں موجود ہوتی ہیں، تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ ان تمام کتابوں کا مطالعہ بھی کریں۔ اگر ڈاکٹر صاحب کے کچھ سوالات تمام لوگوں کے لئے قابل استفادہ نہیں ہوتے تو کیا ضروری ہے کہ ان کو پڑھیں بھی! عنوان دیکھ کر اس کے اندر وارد نہ ہوں! جیسا کہ لائبریریوں میں ہوتا ہے۔ اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ لائبریریوں سے وہ کتابیں ہی نکال دی جائیں؟
    رہی بات یہ انتظامیہ کو اپنی ویب پر حق تصرف حاصل ہے، تو اسے تو ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ویب سائٹ ان کی ملکیت ہے وہ جیسے چاہیں اس میں تصرف کریں، وہ چاہیں تو بلا دلیل بھی کسی کے پیغام کو ختم کر سکتے ہیں، لیکن وجہ دریافت کرنے کا حق تو ہمیں ہے نا؟ وہ چاہیں تو جواب میں کہہ دیں کہ ہم نے بلادلیل یہ کام انجام دیا ہے تو پھر ہمیں بھی کسی بات کا شکوہ نہ ہوگا۔
    بچھو تو ایک موذی جاندار ہے نا؟ اس لئے صرف ڈنک مار سکتا ہے اور کچھ نہیں!
     
  13. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے بھی آپ کی بات سے اتفاق ہے۔۔ منتظمین کو ان سوالات کو ختم کرنے کی گذارش کرنے والوں میں ایک میں بھی تھی۔۔ دیکھیں آپ کو ایسے سوال نہیں کرنا چاہیے تھے۔۔ جو آپ اپنی ماں۔ بہن یا بیٹی کے سامنے نہیں کر سکتے۔۔ باقی سوالوں کا آپ جانے یا منتظمین۔۔ بس زیادہ نہیں لکھوں گی۔۔ تا کہ کسی کا دل نہ دکھے۔۔ ویسے بھی مجھے بابا جی سے بہت ڈر لگتا ہے۔۔ :212:
     
  14. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    (اے نبئ مکرّم!) آپ فرما دیجئے: وہ اﷲ ہے جو یکتا ہےo
    اﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہےo
    نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہےo
    اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہےo

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    آپ عرض کیجئے کہ میں (ایک) دھماکے سے انتہائی تیزی کے ساتھ (کائنات کو) وجود میں لانے والے رب کی پناہ مانگتا ہوںo
    ہر اس چیز کے شر (اور نقصان) سے جو اس نے پیدا فرمائی ہےo
    اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب (اس کی) ظلمت چھا جائےo
    اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سےo
    اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرےo

    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
    آپ عرض کیجئے کہ میں (سب) انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوںo
    جو (سب) لوگوں کا بادشاہ ہےo
    جو (ساری) نسلِ انسانی کا معبود ہےo
    وسوسہ انداز (شیطان) کے شر سے جو (اﷲ کے ذکر کے اثر سے) پیچھے ہٹ کر چھپ جانے والا ہےo
    جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہےo
    خواہ وہ (وسوسہ انداز شیطان) جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سےo


    دوستوں ۔۔عبدالجبار بھائی، نعیم بھائی، نور صاحبہ، عقرب بھائی مریم سیف صاحبہ میں آپ لوگوں کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں۔۔
    اور میں انتظامیہ سے گذارش کرتا ہوں‌کہ اس قسم کے پیغام کو فوری طور پر ڈلیٹ کیا جائے اور جادو ٹونا کرنے والوں اور اشتہاری ڈاکٹروں کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے۔۔۔ جب سے مسز مرزا نے بابا عملیات سے باتیں کی ہیں اس دن سے ہی انہیں‌کچھ ہو گیا تھا جس کی وجہ کر پورے فورم کا مزا خراب ہو گیا تھا اور انہوں نے اپنے پیغام بھی ڈلیٹ کر دیئے ہیں۔۔
    پلیز دستوں جادو گروں سے بچے ورنہ تو ہم ایک ایک کر کے یہاں سے غائب ہوتے جائے گیں۔۔۔ سب قل پڑھیں جادو کے اثر سے بچنے کے لیئے۔۔

    اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
    اللہ حافظ
     
  15. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    کیا دفع جادو کے لئے ایسا کرنا آپ کی نظر میں جادو نہیں ہے؟
     
  16. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    سوالیہ پیغامات کے ختم کیے جانے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں تھا اور تب تک میں نے کسی سے بحث و مباحثہ کی شروعات بھی نہیں کی تھی، شروعات اوروں نے کی ہے میں نے صرف اس کا جواب پیش کیا ہے۔ یہ بات بھی عرض کرتے چلوں کہ میرے کتابخانے میں تقریبآ ہزار سے بھی زائد میڈیکل کے مختلف موضوعات پر کتابیں موجود ہوں گی تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہر کوئی ان پر نگاہ اندازی کرے۔ جو اہل ہوں انھیں مسئلے میں وارد ہونا چاہیے۔ میں نے سر بستہ طور پر میڈیکل سائنس کے سیکشن میں میڈیکل ہی سے متعلق مختلف عناوین کے تحت سوالا ت پیش کیے تھے تو انھیں خواتین کو پڑھنے کیا ضرورت؟ میں نے کوئی ان سوالات کو خواتین کے حضور تو پیش کیا نہیں تھا کہ خواہر گرامی نے فرمایا:دیکھیں آپ کو ایسے سوال نہیں کرنا چاہیے تھے۔۔ جو آپ اپنی ماں۔ بہن یا بیٹی کے سامنے نہیں کر سکتے۔۔
    جب میڈیکل کا سیکشن بنایا گیا ہے تو اس میں میڈیکل کے سبھی ٹاپک پہ باتیں ہو سکتی ہیں چاہے وہ جنسیات کا مسئلہ ہو یا دوسرے امراض کا! ہاں ناظرین کو اس سیکشن میں محتاط ہو کر عناوین میں وارد ہونا چاہیے۔ اگر میں نے طبی حدود سے باہر نکل کر کوئی بات کی ہوتی تو آپ حضرات کو مجھ پہ اعتراض کا پورا حق تھا۔
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ بابائے عملیات کی کمال درجے کی علمی لفاظی کے باوجود انہوں‌نے عقرب بھائی کے بارے میں جو ذاتی عناد پر مبنی الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اس سے کم از کم مجھے تو انکے اندر کا عامیانہ پن ہی جھلکتا نظر آیا ہے۔ کافی افسوس ہوا۔ کیونکہ انسان کو خود کو کبھی بھی عقل کل نہیں‌سمجھنا چاہیے۔ اگر آپ کو کچھ عملیات آتے ہیں یا کچھ اچھی لفاظی آتی ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کے نک نیم کو نشانہ بنا کر اسکی عزت نفس مجروح کرنا شروع کردیں۔

    اور محترم ڈاکٹر صاحب ۔ بات ہزارہا کتب کے علمی ذخیرے کی نہیں۔ بات انسانی سوچ کی ہوتی ہے۔ کیونکہ آپ کے پہلے چند مضامین ہی براہ راست جنسی بیماریوں پر اور وہ بھی عورتوں‌کی جنسی بیماریوں‌پر تھے (امید ہے آپ کو یاد ہوگا) ۔ جس سے آپکا ذوقِ طبعی بھی عیاں ہوتا ہے اور ذہنی رجحان بھی سامنے آتا ہے۔
    علاوہ ازیں‌ ہماری اردو کے اعلی اخلاقی ماحول کو پراگندہ کرنے کی نیت بھی کارفرما ہوسکتی ہے کیونکہ جب کوئی آپکے مضامین کو نظر انداز کرتا ہے تو آپ اسے بکواس بازی قرار دیتے ہیں اور صارفین کی طرف سے مذمت کیے جانے پر بقول عقرب بھائی خود کو “ارسطو یا افلاطون“ قسم کا فلاسفر ثابت کرکے تحقیق و ریسرچ کے بہانے بناتے ہیں۔
    اخلاقی حدود کے اندر رہتے ہوئے جو سوالات آپ نے کیے تھے ۔ وہ واقعی معقول تھے اور ختم نہیں‌ہونے چاہیئں تھے لیکن اگر انتظامیہ نے ایسا کیا ہے تو انکے پاس کوئی وجہ بھی ہوگی ۔ یہاں تو پھر بھی جمہوری اندازِ فکر کارفرما ہے کہ آپ صارفین کی تحقیر کرکے ان کی گفتگو کو “بکواس“ بھی قرار دیتے ہیں تو منتظمین نہ صرف آپ کو کھلی اجازت دیے رکھتے ہیں بلکہ بحث مباحثہ اور تکرار و انتشار بھری گفتگو کرنے کے لیے بھی آزادی دیے رکھتے ہیں۔ وگرنہ میرے ذاتی تجربےمیں کئی ایسے لنکس ہیں جن پر اگر ایک جملہ بھی مزاجِ منتظمین کے خلاف لکھ دیں تو آپکو دوبارہ اپنا پیغام لکھنے کی اجازت نہیں‌ملتی۔

    میں ذاتی طور پر ہماری اردو کی انتظامیہ سے گذارش کرتا ہوں کہ اخلاقی حدود کے اندر رہتے ہوئے تمام صارفین کو سوال و جواب کرنے کی اجازت دی جانی چاہیئے البتہ قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی مواد پر نظر رکھتے ہوئے فوراً حذف کردیا جانا چاہئے۔

    شکریہ
     
  18. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    لگتا ہے جناب نے اس مطلب کو سپرد فراموشی کردیا ہے۔ میرا سب سے پہلا مضمون بلڈ پریشر پہ تھا۔ لگتا ہے کہ آپ کسی ذاتی عناد کی بنیاد پر میری ذات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ خدا تو ستار العیوب ہے، اس واضح عیوب کو بھی چھپانے کا حکم دیا ہے اور جناب تو نہ جانے اپنی کن کن غلط فہمیوں کی بنیاد پر لوگوں کے ذوق طبعی کو عیاں کرنے کا دعوا کرتے ہیں۔
     
  19. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    تہمت آمیز جملے

    جناب نعیم صاحب کسی بھی تہمت لگانے والے کے ساتھ سخت رویہ اور انداز بیان رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ جناب عقرب صاحب نے اپنی غلط فہمیوں کی بنیاد پر جو تہمت آمیز طریقہ اپنا یا ہے یہ کسی بھی باعزت کے شخص کو زیب نہیں دیتا اور کسی جرم میں مجرم کے ساتھ شرکت کرنے والا بھی جرم میں برابر ہوتا ہے۔ لہذا آپ بھی تہمت لگانے والے کی حمایت تو نہ کریں جناب؟۔
     
  20. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    تو گویا آپ ہی ڈاکٹر معظم ہیں جو ہم سب کو مختلف ناموں سے دھوکہ دے رہے ہیں ؟؟؟ :131:
     
  21. نوید سلیم
    آف لائن

    نوید سلیم ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2006
    پیغامات:
    60
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بابے اور ڈاکٹر کے لئے تالیاں :101: ان کو ھمیشہ کے لئے بین کر دیں
     
  22. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    پندرا سو فیصد متفق ہوں۔۔۔ اس کی تائید کرتا ہوں۔۔۔
    لیکن پر امن ممبر شہری کے طور پر رہنا چاہتے ہیں تو رہنے دینا چاہیئے۔۔۔۔
    ورنہ وزیریستان یا سوات بھیج دیں ان کو وہاں جا کر علاج کرے گیں یہ۔۔
     
  23. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    محترم ڈاکٹر اور بابائے عملیات صاحب!

    انتظامیہ اندھی نہیں ہوتی، ہم جان چکے تھے کہ آپ ایک ہی ہیں۔ اس لئے آپ کو بے نقاب کرنے کے لئے، آپ کے سارے سوالات ختم کئے گئے۔

    فی الحال آپ کو عارضی طور پر بین کیا جا رہا ہے۔ تا ہم حتمی فیصلہ بعد میں ‌کیا جائے گا۔
     
  24. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    مستقل پابندی

    السلام علیکم
    اب جبکہ بعض سنجیدہ صارفین کی طرف سے بھی تجویز آ رہی ہے تو ڈاکٹر بابا کی اس حالیہ عارضی پابندی کو مستقل کیا جا رہا ہے۔ البتہ اس لڑی کو جاری رکھا جائے گا تاکہ اگر کسی صارف کو اس بارے میں‌ مزید بات کرنا ہو تو ادھر ہی جاری رکھ سکے۔
     
  25. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    سنجیدہ سے کیا مراد؟
     
  26. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ۔۔ منتظمین ہم سے بہتر سوچ سکتے ہیں۔۔
     
  27. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    آپ کو کیسے معلوم۔۔
     
  28. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    میں کچھ زیادہ نہ لکھوں گا۔ صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ انتظامیہ نے انتہائی دانشمندی کو مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔

    اللہ اس بزم کو سدا آباد رکھے جہاں صرف محبتیں پھیلانے کا رواج ہے اور یہ ہی اس کو سجتا ہے۔

    باقی رہی بات میڈیکل سائنس اور عملیات کی تو ایسے ‌ لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہیں، کسی کو ضرورت نہیں‌ہے خصوصی طور پر اس فورم میں‌ آکر استفادہ کرنے کی۔ اللہ ایسے شر سے سب کو محفوظ رکھے۔ آمین

    ڈاکڑ صاحب عرف بابا عملیات صاحب آپ لوگوں کا شیوہ جاہل لوگوں‌کو بےوقوف بنانا ہے، یقینا یہ ہی آپ کے روزی کمانے کا گھٹیا طریقہ ہے۔ لیکن ایک انٹرنیٹ فورم میں کم از کم آپ کو اتنے کم علم اور جاہل لوگوں کی موجودگی کی توقع نہیں‌رکھنی چاہیے تھی، اسی لیئے شائید آپ کی دکان نہ چل سکی۔

    اب یہاں سے خس کم جہاں پاک۔ کہیں اور جاکر لوگوں کو بے وقوف بنائیں۔ اللہ ان کو بھی آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سچ کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں‌ہوتے اور مزید یہ کہ دنیا کا ذہین سے ذہین مجرم بھی کوئی نہ کوئی غلطی ضرور کر دیتا ہے۔
    الحمد للہ کہ انتظامیہ نے بروقت ایک بہت بڑے فتنے کو پہچان لیا اور ہماری اردو پیاری اردو کی خوبصورت بزم کا ماحول محفوظ کر لیا۔
    لیکن وسیم صاحب کی عقلمندی کی بھی داد دیے بغیر چارہ نہیں کہ جنہوں نے عین موقع پر باباڈاکٹر یا ڈاکٹر بابا کیطرف سے کی گئی غلطی کو فوراً نمایاں کردیا اور بھری بزم میں انکا دوغلا پن عیاں‌کردیا۔
    اللہ تعالی ہماری اردو پیاری اردو کی محبتوں کا گلشن ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین
     
  30. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    Re: مستقل پابندی

    السلام علیکم
    نہایت شکر گزار ہوں انتظامیہ کا کہ انھوں نے غلط فہمی کو دور کرکے بہت جلد اس کا تدارک بھی کر لیا۔ اب رہی بات صارفین کے ذوق کی تو اگر ان کی بھی رائے ہوگی تب تو میں نئے طبی پیغامات ارسال کروں گا، البتہ مجھے میڈیکل سائنس لکھتے وقت پورا حق بیان و اختیار در کار ہے!۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں