1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏21 مارچ 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سپریم کورٹ نے زینب کیس میں غیر ذمہ دارانہ صحافت کرنے پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر 3 ماہ کی پابندی لگا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود 3 ماہ تک پروگرام نہیں کر سکتے، الزامات پر معافی بھی مانگنا ہوگی۔

    ڈاکٹر شاہد مسعود کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو پھانسی نہیں دیں گے، ڈاکٹر شاہد مسعود تحریری معافی نامہ جمع کرائیں جس میں غیر مشروط معافی مانگنا ہو گی، تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے بعد حکم نامہ جاری کریں گے۔

    وکیل نے کہا ڈاکٹر شاہد مسعود غیر مشروط معافی کیلئے تیار ہیں۔ چیف جسٹس ثاقتب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پیمرا قانون کے تحت پروگرام بند اور دہشتگردی کا مقدمہ بھی بن سکتا ہے، آپ نے خود کہا تھا الزام جھوٹا نکلے تو پھانسی لگا دیں، ہم پھانسی نہیں لگائیں گے، آپ اپنی سزا خود تجویز کر لیں، 6 ماہ کیلئے آف ایئر ہو جائیں، معاف کردوں گا۔

    چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا اب عدالت پہلے والی نہیں رہی، شاید میں بدل گیا ہوں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ایک ماہ کیلئے پروگرام آف ایئر کر دیتا ہوں۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا ایک ماہ سے کام نہیں چلے گا۔
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    اس کیس میں چیف جسٹس مشکوک لگ رہے ہیں میری رائے کے مطابق فیصلہ درست نہیں معاملہ ایک زینب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بچوں کا تھا اور ڈاک ویب کے ساتھ منسلک پاکستانی مافیا کو اور شے دینے پر ڈاکٹر کو سزا دینا انصاف نہیں۔

    والسلام
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    تجربہ کار ہیں بہت کچھ نہیں جانتے یہ ڈاک ویب ہے ،،،، یا dark web
     
    Last edited: ‏22 مارچ 2018
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اصل حقائق پوشیدہ ہیں اب تک
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    '''' ماردیا گیا تھا '''''" ڈاکٹر شاہد مسعود ،، نے بات پتہ کی تھی '''''' پولیس تو اس کے ساتھ پہلے سے ملی ہوئی ہے؛؛؛؛؛
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    درست فرمایا آپ نے.

    ہاہاہاہا ............ ناصر اقبال صاحب کی تحریر پر صرف قہقہہ بلند کرسکتی ہوں
    بات پتے کی کی تھی انکو سمجھ نہیں آئی آپ نے پتے کی بات کی تھی لکھنا تھا تب سمجھ آتی ہاہاہاہاہا
     
  7. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر شاہد مسعود ،، نے عدالت میں جھوٹ بولا ،،،، عدالت کو گمراہ کیا ،،، عمر قید ھونی چاہیے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں