1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چینی ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر توانائی بحران پر قابو پا لیں گے : شہباز شریف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏9 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    چینی ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر توانائی بحران پر قابو پا لیں گے : شہباز شریف
    لاہور(خبر نگار) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شرےف نے کہا ہے کہ چےن کی معاونت اور چےنی ماہرےن کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پالے گا۔ چےن نے ہر مشکل گھڑی مےں پاکستان کا ساتھ دےا ہے اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لےے وہ ہمےں بھر پور تعاون کرے گا۔ چےن کے دورہ کے دوران شمسی توانائی اورکوئلے سے بجلی پےدا کرنے والی چےنی کمپنےوں کے سربراہوں سے ملاقات ہوئی، انہےں پنجاب کے دورے کی دعوت دی ہے۔ چےنی سرماےہ کاروں کے مختلف وفودسے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ ہے ہماری پہلی اور آخری ترجیح انرجی کے بحران کا خاتمہ ہے۔ توانائی سیکٹر میں مختلف ذرائع سے توانائی کے حصول کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کیا جا رہا ہے متعدد کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ حکومت پنجاب چےنی ماہرےن کو ہر ممکن سہولےات اور تحفظ فراہم کرے گی۔ پنجاب مےں سولر سسٹم نصب کرنے کے لےے حکومت چےنی سرماےہ کاروں کو نہاےت آسان شرائط پر زمےن فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزےراعظم کے دورہ چےن کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ پاکستان مےں سرماےہ کاری کرےں حکومت آپ کو ہر ممکنہ تعاو ن فراہم کرےں گی۔ چین سے توانائی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ بجلی کا ضیاع اور چوری ختم کرنے کی رہنمائی بھی لے رہے ہیں۔ دورے میں ہونے والے کچھ معاہدوں پر ایک ماہ کے اندر عملدرآمد کا آغاز ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو قطر کے امیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لئے وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے دوحہ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم، عوام اور اپنی جانب سے امیر قطر کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی عوام قطر کے نئے امیر کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قطر کے امیر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی مدبرانہ قیادت کی بھی تعریف کی جس کی بدولت قطر دنیا کے نقشے پر تیزی سے ترقی کرتا ہوا اور اہم ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا درپیش چیلنجوں سے عہدہ برا ہوگا۔ امیر قطر نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں قطر پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے گا۔ پاکستان دنیا میں ایک اہم اسلامی ملک ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ امیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر کی حکومت مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کو کام کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔ شہباز شریف نے قطر کے امیرکو پاکستان میں جاری توانائی کے بحران سے آگاہ کیا معیشت کی بحالی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان آئندہ برسوں میں قطر کی ترقی کے لئے ہنر مند پاکستانی کارکنوں کو بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ قبل ازیں انہوں نے قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم قطر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے معیشت کی بحالی اور توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پاکستانی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔قطر کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مبارکباد اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ قریبی برادر اسلامی ممالک ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں تو کہتا ہوں حکومت ہی چائنا کو دیدیں سب مسائل حل ہوجائیں گے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہتری ہوجائے گی حکمران کہتے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں