1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چیمپئینز لیگ فٹبال

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از عمر خیام, ‏20 مئی 2012۔

  1. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    چیمئینز لیگ یورپی فٹبال کا سب سے سخت ترین مقابلہ ہے ۔ جو کلب یہ کپ جیتے وہ یورپ کا چیمپئین بن جاتا ہے ۔ کئی سال تک ہسپانوی اور اطالوی ٹیموں کی برتری اس میں رہی ہے لیکن اب کچھ سالوں سے برطانوی یعنی انگلش ٹیمیں بھی پے در پے میدان ماررہی ہیں ۔ انگلش تماشائیوں کے جارحانہ رویوں کی وجہ سے انگلش کلبوں پر نوے کی دہائی میں حصہ لینے پر پابندی لگی رہی تھی جس کی وجہ سے انگلش کے معیار کو بہت زد پہنچی تھی ۔ اور دنیا بھر کے معروف کھلاڑی اس وجہ سے ان کلبوں کی طرف سے کھیلنے سے کتراتے تھے ۔ کیونکہ ہر بڑا کھلاڑی یورپی چیمئینز لیگ کھیلنے کا خواہاں ہوتا ہے ۔
    جب سے انگلش کلبوں پر سے پابندی ہٹی ہے مانچسٹر یونائیٹڈ دو بار اور لیورپول ایک بار اس کو جیت چکی ہیں ، اور کل رات لندن کی ٹیم چیلسی نے جرمنی کی بائرن میونخ کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر ہرا کر یورپی چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ چیلسی کی ٹیم روسی ارب پتی رومن ابراہموچ کی ملکیت ہے۔
    بات انگلش فٹبال کی ہورہی ہے تو میں یاد دلاتا چلوں کہ پچھلے ہفتے انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر کی دو ٹیموں یعنی مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ چیپمئین بننے کی کھنچا تانی بالکل آخری دن تک چلی گئی ۔ آخری دن تک صورتحال یہ تھی کہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس بالکل برابر تھے۔ لیکن مانچسٹر سٹی کا گول ریٹ بہتر تھا، دونوں ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیت جاتیں تو سٹی چیمپئن بن جاتی ۔ لیکن جو کچھ اس دن ہوا ایسا فلموں میں بھی نہیں ہوتا۔ یونائیٹڈ کی ٹیم اپنا میچ باآسانی ایک صفر سے جیت رہی تھی اور سٹی کی ٹیم ایک کے مقابلے میں دو گول سے اپنا میچ ہار رہی تھی ۔ میچ ختم ہونے سے دو منٹ پہلے سٹی نے ایک گول کرکے میچ برابر کردیا۔ لیکن یہ کافی نہ تھا کیونکہ ان کیلیئے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ صرف اسی صورت میں وہ لیگ چیمپئین بن سکتے تھے ۔ ورنہ بازی یونائیٹڈ لے جاتی ۔ کھیل کے آکری منٹ میں ارجنٹائن کے مشہور کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کے داماد اگویرو نے کک لگا کر یقینی شکست کو فتح میں بدل کر سارے شہر میں جشن کا سماں پیدا کردیا۔۔۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ابودبئی کے شیخ المنصور بن النہیان کی ملکیت ہے ۔ اور گذشتہ تین سالوں میں اس نے اس ٹیم پر ایک ارب ڈالر خرچ کیئے ہیں ۔44 سال کے بعد مانچسٹر سٹی انگلش فٹبال چیمپئین بنی ہے ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ دنیا کی مشہور ترین فٹبال ٹیم ہے ۔گزشتہ بیس سالوں میں یہ کوئی 15 بار چیمپئین بن چکے ہیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں