1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چہرے کے مسائل اور قدرتی ٹوٹکے ....نجف زہرا تقوی

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چہرے کے مسائل اور قدرتی ٹوٹکے ....نجف زہرا تقوی

    جوان اور خوبصورت نظر آنے کے لئے چہرے کا شاداب اور ترو تازہ ہونا بے حد ضروری ہے،مگر سردیوں کے اس موسم میں چہرے کا خیال رکھنا بھی کسی مشکل سے کم نہیں۔بہت سے چہرے کے مسائل جیسے کہ جھریاں، جلد پر چکنائی،ہونٹوں کا پھٹنااورسیاہ ہوناوغیرہ چہرے کی خوبصورتی کو کم کر نے کا سبب بن سکتے ہیں،مگر قدرتی ٹوٹکوں کا استعمال چہرے کو ان تمام مسائل سے پاک رکھنے اور دیگر جلدی مسائل کے حل میں مدد دیتے ہیں۔اور ان مسائل سے پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں اب کوئی بھی گھر بیٹھے گھریلو قدرتی ٹوٹکوں سے مدد لے سکتا ہے۔

    اب تو ماہر جلد نے بھی یہ بات دریافت کی ہے کہ قدرتی ٹوٹکے جلد کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جیسے اکثر آنکھوں کے نیچے کی جلد بہت زیادہ چکنی ہو جاتی ہے۔اس مسئلے کے حل کے لئے بھی قدرتی ٹونرز کا استعمال کرنا چاہیے۔ کچے آلو کے رس میں روئی کا ٹکرا بھگو کر ذرا سا نچوڑ لیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں۔ٹھنڈا ہونے کے بعد اس روئی کو آنکھوں کے نچلے حصہ پر رکھیں۔
    اسی طرح ایک قدرتی حل ہونٹوں کی سیاہی کے لئے، ایک ٹماٹر کا جوس، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا جوس اور پودینے کی 10سے 15پتیاں ملا کر پیس لیں اور مسل کر روزانہ ایک کپ پئیں، ہونٹوں کی سیاہی ختم ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر لیموں کا چھلکا ہاتھوں پیروں کے جوڑوں پر ملیں صاف ہو جائیں گے۔
    اس سب کے ساتھ’’ وٹامن سی ‘‘ کا صحیح تناسب میں استعمال ہماری عمر کے بڑھنے کے اثرات کو آہستہ کر دیتا ہے۔اور ہمارے چہرے پر جھریاں ختم کر کے ہمیں لمبے عرصے تک جوان رہنے کا احساس دلاتا ہے۔
    دیکھا جائے تو یہ سب قدرتی ٹوٹکے آسان اور کم خرچ بھی ہیں جسے ہر کوئی با آسانی استعمال کر سکتا ہے۔
    اہم چیز جس کا ہمیں رات کو سوتے وقت خیال رکھنا چاہیے کہ سوتے وقت اپنے پاس صرف ایک ہی تکیہ رکھیں کیونکہ دو یا دو سے ذیادہ تکیے رکھنے سے آپ کی گردن اور تھوڑی پر جھریاں پڑ سکتی ہیں اور سوتے وقت منہ رگڑنے سے بھی گریز کریں۔اسکی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہم بستر پر الٹے ہو کر سوتے ہیں جس سے منہ کاتکیے سیدھا ہوتا ہے ، اس طرح سونے سے بھی چہرے پر جھریاں پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
    ان ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک بھی چہرے کی خوبصور تی کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایک صحت مند جلد ہی صحت مند جسم کی عکاسی کرتی ہے۔اور ایک بیمار چہراہمارے جسم کی بیماریوں یا ذہنی پریشانیوں کو ظاہر کرتا ہے۔اس لئے چہرے کو پرجوش رکھنے اور خوبصورت بنانے کے لئے قدرتی خوراک کا بھی استعمال بہت ضروری ہے۔
    وٹامن اے کو اینٹی رینکل یعنی دافع جھریاں بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ چہرے کو نرم اور لچکدار رکھتا ہے اور اسے خشک ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔یہ وٹامن چہرے کے زیریں حصہ میں نئے خلیے پیدا ہونے میں مردہ خلیے باہر خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن اے مچھلی،دودھ ،انڈے وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
    تیکھی ہے مگر فائدہ دے گی
    ہری مرچ کو جلد کی حفاظت کے لیے بھی بہترین مانا جاتا ہے۔اس میں وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے اور جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ وٹامن سی جلد کے لیے بہترین اور فائدہ مند غذائی جزو ہے۔اس لیے جو خواتین اس کا استعمال اپنے کھانوں میں مسلسل کرتی ہیں ان کا چہرہ اور جلد نہ صرف صحت مند بلکہ چمکدار بھی رہتی ہے۔
    روزانہ ہری مرچ کھانے سے انسانی جسم میں مدافعتی نظام نہ صرف مضبوط ہوتا ہے بلکہ امیون سسٹم کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس لیے اپنی روزانہ کی خوراک میں ہری مرچ کا استعمال ضرور کریں۔ہری مرچ میں وٹامن سی کی موجودگی آپ کے نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتربناتی ہے،خاص طور پر اگر اسے سلاد میں استعمال کیا جائے۔
    ٹھنڈک،کھانسی یہاں تک کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں بھی ہری مر چ کھانے سے افاقہ ملتا ہے۔اس ضمن میں ہری مرچ کا روزانہ استعمال انتہائی ضروری ہے۔یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور ان کی حفاظت کا کام بھی انجام دیتی ہے۔اس کے استعمال سے جسم میں موجود ٹشوزصحیح حالت میں کام کرتے ہیں اور نئے بلڈ سیل بنانے کا کام انجام دیتے ہیں۔جس سے ہڈیاں مضبوط اور صحت مند رہتی ہیں۔
    وہ لوگ یا خواتین جو اپنی خوراک میں ہری مرچوں کا استعمال کرتی ہیں ان کے چہرے پر عمر کے اثرات بہت دیر سے ظاہر ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود کئی قدرتی اجزاء کی وجہ سے چہرے پر جھریاں اور لائنیں جلدی یا فوراً نمودار نہیں ہوتیں اور عمر کے اثرات بھی دیر سے ظاہر ہوتے ہیں۔
    اس کے علاوہ ہری مرچ کے استعمال سے قبض کی شکایت پیدا نہیں ہوتی۔یہ جسم میں موجود نقصان دہ زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور قبض ہونے سے روکتی ہے۔ہری مرچ کیونکہDietary Fiber کا بھی ایک بہت برا ذریعہ ہے جس کی وجہ سے ہمارا Bowl سسٹم بہترین کام انجام دیتا ہے۔ہری مرچوں کے استعمال سے وزن میں کمی بھی واقع ہوتی ہے کیونکہ یہ جسم میں موجود فاضل چربی کو گھٹا دیتی ہے جس سے وزن کے کم ہونے میں مدد ملتی ہے اور جسم میں میٹا بولزم کو بڑھاتی ہے۔
    یہ بات حیرت انگیز ہے کہ ہری مرچ کھانے سے انسانی موڈ پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں یعنی اس کے استعمال سے آپ کا موڈ اچھا رہتا ہے۔سبز مرچ کھانے سے خوشی کے احساس کے ہارمونز آپ کے دماغ تک پہنچ کر موڈ پر بہترین اثرات مرتب کرتے ہیں۔
    ہری مرچ کھانے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ کھانے چبانے کے دوران منہ میں جو لعاب بنتا ہے اس سے کھانا ہضم ہونے میں مد د ملتی ہے۔سبز مرچ کھانے سے لعاب بننے میں بھی مدد ملتی ہے۔
    اگر آپ نے ہری مرچ کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے تو یاد رکھیں کہ روزانہ کم مقدار میں ہری مرچ کا استعمال کریں،کیونکہ تیز اور سپائسی مرچ زیادہ مقدار میں کھانے سے نہ صرف آپ کے پیٹ یا معدے کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ معدے کا درد یا دیگر عوارض کا شکار ہونے کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں