1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چہرے سے جانیں صحت کا حال

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چہرے سے جانیں صحت کا حال


    آپ کا چہرہ آپ کی صحت اور زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔خراب نظامِ ہضم سے لے کر جسم میں آئرن کی کمی کی مقدار تک سب چہرے سے عیاں ہوتا ہے۔ہونٹوں کے گرد پڑی لائنیں آپ کی عمر ظاہر کرتی ہیں۔ہونٹوں پر باقاعدگی سے بام لگانے سے انہیں مندمل کیا جا سکتا ہے۔دہانے کے ارد گرد اور کونوں پر بنے دُکھنے والے زخم وٹامن بی کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔


    ماہرین جلد کے مطابق اپنی خوراک میںگندم،تازہ سبزیاں اور گوشت شامل کر کے ان کو دور کیا جا سکتا ہے،یا پھر وٹامن بی سپلیمنٹ بھی اس کمی کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔خشک ہونٹ آپ کے جسم میں پانی کی کمی اور آئرن کی گرتی ہوئی مقدار کو ظاہر کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال اس کمی اور ہونٹوں کی خشکی کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔پیشانی پر پڑنے والی لکیریں نظامِ ہضم میں خرابی کو ظاہر کرتی ہیں۔ان کو دور کرنے کے لیے صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا جوس شامل کر کے پینا بے حد مفید ہے۔


    آنکھوں کے درمیان نمودار ہونے والی تیوری جگر پر دبائو کو ظاہر کرتی ہے۔جگر پر دبائو خوراک سے الرجی،دکھ ،تکلیف ،جذباتی کیفیت اور موسم کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔انگلیوں سے تیوری پر آہستہ آہستہ دائرے کی شکل میں مساج اس میں کمی لا سکتا ہے۔پیشانی پر نمودار ہونے والے دانے جگر اور پیٹ میں ہونے والی خرابی کی عکاسی کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق toxinکو جسم سے نکالنے کے لیے بہت سا پانی پینا چاہیے۔اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانے کو ترجیح دیں۔اگر کانوں میں خارش محسوس ہو تو صاف ظاہر ہے کہ آپ کا جسم وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے۔


    روزانہ جسم کو آدھا گھنٹہ دھوپ لگوانا وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرتا ہے۔گالوں اور جبڑوں میں بننے والے دانے زیادہ چینی،برگر،چپس اور کاربو ہائیڈریٹڈ ڈرنکس کے استعمال کی وجہ ہیں۔ تازہ خوراک کا استعمال اس مسئلے سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے۔اس کے علاوہ روزانہ چہرے کی کلینزنگ کرنا بھی ضروری ہے۔چہرے کے نئے خلیے نہ بننے کی وجہ سے جلد روکھی اور بے جان لگنے لگتی ہے۔شکر قندی اور آ م کا استعمال نئے خلیے پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی چمک اور رونق بحال کرتا ہے۔آنکھوں کے گرد پڑے حلقے بھی آئرن کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔


    ان حلقوں سے نجات کے لیے آٹھ گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔اس کے علاوہ جلد کا ناہموار ہونا بتاتا ہے کہ آپ جو کاسمیٹکس استعمال کر رہی ہیںوہ آپ کی جلد کے لیے مناسب نہیں ہیں۔لہٰذا ان کا استعمال فوراً ترک کر کے اپنی جلد کی مناسبت سے بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کریں۔بڑھتی عمر کو ظاہر کرنے والے نشانات جسم میں toxinsکی زیادتی کے باعث بنتے ہیں۔صاف پانی اور تازہ خوراک کے ساتھ ساتھ کاسٹر آئل کا مساج بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔چہرہ کتاب ہوتا ہے اسے پڑھ کر کوئی بھی آپ کے بارے میں جان سکتا ہے۔اس کتاب کا سر ورق حسین ہونا چاہیے تا کہ جو بھی اس کو پڑھے وہ آپ کی شخصیت کا گرویدہ ہو جائے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں