1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏19 اپریل 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    چکن ملائی بوٹی
    اجزاء ۔
    چکن آدھا کلو چھوٹی بوٹیاں
    پیکٹ والی بالائی یا کریم ایک پیالی
    دہی آدھا پاؤ
    دوعدد لیموں کا جوس
    پسا ہوا کھوپرا 2 کھانے کا چمچہ یا کوکونٹ ملک آدھی پیالی
    کچا پپیتا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ
    کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
    پسا ہوا مکس گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
    سفید مرچ پسی ہوئی چُٹکی بھر
    نمک حسبِ ضرورت
    آئل 2 کھانے کا چمچہ
    ترکیب ۔
    چکن دھو کر چھلنی میں رکھیں تاکہ پانی نکل جائے ، اب سارے مصالحے ، دہی ، لیموں کا جوس اور بالائی چکن میں اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹے کے لیئے فریج میں رکھ دیں ، فرائی پین میں آئل ڈال کر پھیلائیں اور مصالحہ لگی چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں چکن کا پانی خشک ہوجائے تو تیزی سے چمچہ چلاتے ہوئے بھونیں مصالحہ چکن پہ لگ جائے اور ہلکی سی سرخی نظر آجائے تو چولہا بند کردیں ۔۔ ( چکن بون لیس ہو تو زیادہ بہتر ، کچا پپیتا نہ ہو تو فرق نہیں پڑتا )
    چکن پلیٹ میں نکال کر تھوڑی سی بالائی چکن پر ڈال کر گارنش کریں ،​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اص ترکیب حاضر ہے)
    کے ایف سی فرائیڈ چکن
    اجزا:
    مرغی اسکن والی 1 (آٹھ ٹکڑے کروا لیں)
    انڈے 4
    چاول کا آٹا آدھا کپ
    میدہ ایک کپ
    کارن فلور آدھا کپ
    مسٹرڈ پیسٹ ا کھانے کا چمچ
    پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    لہسن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    پسی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت
    سفید سرکہ ایک ٹیبل سپون
    تیل تلنے کے لیے
    ترکیب:
    سرکہ،نمک،لال مرچ مکس کریں اور مرغی کے ٹکروں پر لگا کر ایک دو گھنٹے کے لیے میرینیٹ کریں
    اب ایک برتن میں میدہ،کارن فلور،چاول کا آٹا،کالی مرچ،گالک پوڈر،مسٹرڈ پوڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں
    انڈے پھینٹ لیں
    مرغی کے ٹکروں کو پہلے انڈے میں ڈبو کر میدے والے مکسچر میں ڈالیں اور اچھی طرح کوٹ کریں پھر دوبارہ انڈے میں ڈپ کریں اور دوبارہ ڈرائی مکسچر کا کوٹ کریں اور اچھی طرح ڈیپ فرائی کر لیں-
    چکن کے ٹکڑوں کو آئل میں ڈالنے کے پانچ دس منٹ بعد ہلکے سے ہلانا یا پلٹنا ہے تا کہ اس کی کوٹنگ نہ اترے​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    حیدرآبادی چکن 65

    بنانے کا طریقہ دو مرحلوں میں تقسیم کر لیتے ہیں تاکہ بہ آسانی سمجھ اور بنا سکیں ۔

    1 ⚀- چکن کے پکوڑے بنانا
    2 ⚁- پکوڑے دہی کے ساتھ بگھارنا

    چکن کے پکوڑے بنانا

    اجزاء :
    1۔ چکن ۔۔۔۔ 1کیلو (بغیرہڈی)
    2۔ کارن فلورپاؤڈر۔۔۔۔ 2 بڑے کھانے کے چمچے
    3۔ میدہ ۔۔۔۔۔۔۔ 2 بڑے کھانے کے چمچے
    4۔ انڈے ۔۔۔۔۔۔ 2 عدد
    5۔ نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
    6۔ لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
    7۔ ہلدی پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔ 1/2 چائے کا چمچہ
    8۔ ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔۔۔۔ 2 چائے کے چمچہ
    9۔ سویا ساس ۔۔۔۔۔۔۔ ایک بڑا چمچہ
    10۔ تیل ۔۔۔۔۔۔۔ تلنے کے لئے

    ترکیب :
    1۔ چکن کو اچھی طرح دھونے کے بعد چھلنی میں ڈال کررکھ دیں تاکہ پانی اچھی نتھر جائے
    2۔ پھر اس میں نمک ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ادرک لہسن پیسٹ، کارن فلور پاؤڈر، میدہ ، سویا ساس، انڈے سب اچھی طرح مکس کر لیں اور آدھ گھنٹے یا اگلے دن تک کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
    3۔ پھر اسے فریج سے نکال کر تیل میں فرائی کریں۔ لیجئے چکن کے پکوڑے تیار ہیں ۔
    دہی میں پکوڑے بگھارنا
    اجزاء
    1۔ دہی ۔۔۔۔۔ 400 گرام
    2۔ نمک ۔۔۔۔ تھوڑا سا
    3۔ لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔ حسب ذائقہ
    4۔ ہلدی پاؤڈر ۔۔۔ 1/2 چمچہ
    5۔ ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔ ایک چائے کاچمچہ
    6۔ سرخ رنگ ۔۔۔۔ تھوڑا سا
    7۔ کڑی پتے۔۔۔۔۔۔ تھوڑے سے
    8۔ ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔ 4 عدد
    ترکیب :
    1۔ دہی میں نمک ، مرچ، ہلدی پاؤڈر ، ادرک لہسن پیسٹ، رنگ مکس کر دیں۔
    2۔ تھوڑے سے تیل میں کڑی پتہ، ہری مرچ تل کر نکال لیں اور اس تیل میں مکس کیا ہوا دہی ڈال دیں۔
    3۔ جب دہی پکنے لگے پھر اس میں چکن پکوڑے ڈال دیں اور اچھی طرح مکس ہونے تک پکائیں ۔
    4 ۔کسی برتن میں نکال کر تلی ہوئی ہری مرچ اور کڑی پتے سے سجا کر پیش کریں​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں