1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن پزا

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حریم خان, ‏10 جولائی 2012۔

  1. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    چکن پزا
    [​IMG]
    روٹی"بیس" کے لیے اجزا
    میدہ۔۔۔۔۔۔۔ 4 کپ
    انڈے.......دو
    انسٹنٹ خمیر ۔۔۔۔ایک ساشے ’’ 11 گرام‘‘
    نمک۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
    چینی۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
    خشک دودھ۔۔۔دو کھانے کا چمچ
    تیل مکھن یا گھی۔۔۔۔۔۔4 کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ان تمام اجزا کو ایک باول میں ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔۔ایک برتن کو چکنا کر کے اس میں رکھیں اور ڈھک کر کسی گرم جگہ پر ایک گھنٹے کے لیے رائز ہونے دیں۔۔ایک گھنٹے بعد آٹے کا حجم دوگنا ہوچکا ہوگا۔۔اب اسے برتن سے نکال کر دوبارہ گوندھ لیں ۔۔ساری ہوا نکل جائے گی اب اسے دوبارہ ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ایک گھنٹے بعد پھر گوندھ لیں اور تین یا چار پیڑے بنا لیں۔۔ پزا ٹرے میں لگا لیں۔

    اجزا برائے پزا ساس
    ٹماٹر۔۔۔۔۔اچھی طرح پکے ہوئے 5 سے 6 بڑے سائز کے
    نمک۔۔۔آدھی چائے کی چمچی
    چینی۔۔۔ایک چائے کی چمچی
    سرخ مرچ موٹی کٹی ہوئی۔۔۔۔ ایک چائے کی چمچی یا حسب ذائقہ
    اوریگانو۔۔۔۔۔آدھی چائے کی چمچی
    لہسن۔۔4 جوے
    تیل ۔۔ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    ٹماٹروں کو پانی میں ایک ابال دے کر چھلکا اتار لیں اور بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔۔ایک فرائی پان میں آئل گرم کریں اور لہسن کے جوے باریک کاٹ کرڈالیں۔۔خوشبو آنے لگے تو ٹماتر کا پیسٹ ڈال کر پکنے دیں ۔۔جب گاڑھا ہونے لگے تو نمک، سرخ مرچ ،چینی اور اوریگانو ڈال کر مزید پکائیں۔۔پانی خشک ہوجائے اور پیسٹ اچھی طرح گاڑھا ہوجائے تو ایک پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

    ترکیب برائے چکن ٹاپنگ:
    بون لیس چکن۔۔ایک کپ
    نمک۔۔۔حسب ذائقہ
    سرخ مرچ موٹی کٹی ہوئی۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاوڈر۔۔۔ایک چائے کا چمچ
    اوریگانو۔۔۔آدھی چائے کا چمچ

    بغیر ہڈی کے چکن لیں اور اسے باریک باریک قتلوں کی صورت میں کاٹ لیں۔۔فرائی پان میں آئل گرم کر کے لہسن کاٹ کر ڈالیں اور خوشبو آنے پر چکن ڈال دیں۔۔۔جب چکن گلنے لگے تو اس میں نمک ،کالی مرچ پاوڈر اورموٹی کٹی ہوئی سرخ مرچ ڈال کر بھونیں۔۔جب اچھی طرح گل جائے تو اوریگانو ڈال دیں اور چولہے سے اتار کر ٹھندا کر لیں۔

    اجزا برائے پزا ٹاپنگ

    چکن پکی ہوئی
    کالے یا سبز زیتون۔۔بیج نکالے ہوئے
    شملہ مرچ۔۔گول یا لمبائی میں‌کٹی ہوئی
    موزریلا اور چیڈر چیز۔۔کش کی ہوئی

    ہدایات برائے پزا بیکنگ

    پزا ٹرے میں خمیر کیا ہوا میدہ لگانے کے بعد پزا ساس لگائیں۔۔۔تھوڑا سا چیز چھڑک دیں۔۔پھر چکن کے قتلے۔۔۔شملہ مرچ اور زیتون ڈال دیں ۔۔ زیادہ سپائسی بنانے کے لیےاس پر سرخ مرچ کٹی ہوئی چھڑک دیں۔۔ایک چٹکی اوریگانو بھی چھڑک دیں۔سب سے اوپر کش کیے ہوئےدونوں پنیر اچھی طرح پھیلا دیں۔۔اور گیس اوون میں مارک 5 پر دس سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کر لیں۔۔۔۔لیجیے گرما گرم مزیدار پزا تیار ہے۔اسے سافٹ ڈرنک اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔


     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    بہترین تحریر ہے۔ اللہ نے کس قدر صلاحیتوں سے نوازا ہے آپ کو۔ ماشاءاللہ
    حق بات ہمیشہ پر تاثیر اور دیرپا ہوتی ہے، اس فیض کو جاری رکھیں۔
    اس ریسیپی کو اگست کے شمارے کی زینت بنائیں۔
     
  3. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    واؤ

    ویسے پڑھنے میں تو اتنا مشکل نہیں لگا حریم جی ، اب ٹرائی کرکے دیکھوں کہ کیسا بنتا ہے.

    جزاک اللہ حریم جی:222:
     
  4. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    آپ بلا جھجک ٹرائی کریں ہادیہ جی۔۔۔یہ میری آزمودہ ترکیب ہے۔۔تما م اجزا کی مقدار آپ کی آسانی کے لیے چمچ اور کپ میں لکھی ہے۔۔۔چکن کی جگہ سبزی بھی استعمال ہوسکتی ہے۔۔
     
  5. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    شاندار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن میرے پاس تو مائکروویو اون ہے گیس اوون نہیں
    :doh:
     
  6. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    بیکنگ تو گیس اوون کے بغیر ممکن نہیں ہے:113:
     
  7. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    ہاں وہ تو ہے لیکن میں نے کہی سے سنا تھا تھا مائکرویوو میں بھی بنا سکتے ہیں:y_thinking:
    اس لئےہمت کرکے دو تین بار بنانے کی کوشش کی تو ڈو پاپے کی صورت میں باہر نکلتا تھا:eek:
     
  8. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    جی بالکل ایک کوشش میں نے بھی کی تھی سارا چیز جل کر سیاہ ہوگیا اور بیس بھی بہت سخت ہوگئی تھی۔۔۔
     
  9. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    لیکن کوکنگ چینلز پر سنا ہے کہ پین میں بھی پزا بن جاتا ہے۔۔کوشش کر دیکھیں
     
  10. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    ٹھیک ہے ایک بار پین میں بھی بنانے کی کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں:237:
     
  11. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    :mashallah:
    حریم خان جی بہت اچھی اور مزیدار ریسیپی شیئر کی آپ نے:n_great: ۔۔۔۔۔یو آر سو سوئیٹ اینڈ سو نائس ۔۔۔بہت اچھا لگا مجھے ۔۔۔۔تھینکس فار شیئرنگ ۔۔۔۔۔میں بھی کبھی ٹرائی کرونگی ویلے ٹائم میں ۔۔۔۔۔شیئرنگ کا ایسا سلسلہ ضرور جاری رکھئے گا
     
  12. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن پزا

    حریم چار کپ میدے سے کتنے پیزا بنیں گے آپ نے تین یا چار پیڑے کہا تو کیا تین یا چار اس سائز میں بنیں گے جو آپ نے تصویر شئیر کی ہے ،کیا اس ریسیپی کو ہاف نہیں کیا جا سکتا؟یعنی پیزا ڈو کے اجزاء کو ؟؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں