1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن تندوری پیزا

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از سارا, ‏5 نومبر 2011۔

  1. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    چکن تندوری پیزا
    اجزا

    پیزا ڈو کے اجزا:

    میدہ چار کپ
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    انڈا ایک عدد
    مکھن تین کھانے کے چمچ
    خمیر ایک کھانے کا چمچ
    دودھ یا پانی حسب ضرورت
    نمک حسب ذائقہ

    پیزا ٹاپنگ:

    شملہ مرچ ایک عدد
    پیاز ایک عدد
    ٹماٹر ایک عدد
    سیاہ زیتون چھ سے آٹھ عدد
    ہرے زیتون چھ سے آٹھ عدد
    ٹماٹو پیوری ڈیڑھ کپ
    موزریلا چیز ایک پیکٹ
    اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
    روز میری آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ حسب ضرورت
    سفید مرچ حسب ضرورت
    نمک حسب ذائقہ
    پارسلے ایک گڈی

    پیزا کے لیے:

    مرغی دو سو گرام ﴿بغیر ہڈی﴾
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    دہی سو گرام
    پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل حسب ضرورت

    تر کیب

    اوون کو دو سو ڈگری تک پری ہیٹ کر لیں۔
    ڈو بنانے کا طریقہ: ایک کپ میں خمیر اور بیکنگ پاؤڈر شامل کریں اور آدھا کپ گرم پانی ملا کر مکس کر لیں۔ اسے سائیڈ میں رکھ دیں۔
    ایک الگ باؤل میں میدہ، نمک، مکھن اور انڈا شامل کر کے ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر لیں۔
    پھر اس میں خمیر اور بیکنگ پاؤڈر کا جو آمیزہ بنایا تھا وہ بھی شامل کر لیں۔
    پانی تھوڑا اور شامل کر کے گوندھیں، لیکن پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔
    ذرا سا خشک آٹا بھی شامل کر کے ڈو کو اچھی طرح ذرا سخت گوندھ لیں۔
    ڈو ایسی ہونی چاہیے کہ آپ اس کو کھینچیں تو وہ فوراً ٹوٹ جائے۔ ربڑ کی طرح کھنچے نا۔
    ڈو کو ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں تاکہ وہ رائیز ہوجائے ۔
    ایک گیلے نچوڑے ہوئے کپڑے سے ڈھک دیں تاکہ ڈو خشک نہ ہو۔
    چکن بنانے کا طریقہ: چکن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
    شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر کو چھوٹے کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
    ایک پین میں آئل گرم کریں، لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں۔
    اب چکن، نمک، ہلدی، لال مرچ، گرم مصالحہ اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں۔
    اب دہی شامل کر کے چکن کو درمیانی آنچ پر بھون کر پکا لیں۔
    ٹماٹو پیوری سوس بنانے کا طریقہ:ایک فرائنگ پین میں آئل گرم کر کے اس میں تھوڑا سا لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر لیں۔ ذرا ذرا سا پکائیں۔
    پھر روز میری اور اوریگانو شامل کر کے مکس کریں اور ساتھ ہی ٹماٹو پیوری شامل کر دیں۔
    دھیمی آنچ پہ ذرا سی دیر پکا لیں کہ ٹماٹر کا کچا پن ختم ہو جائے اور نرم سا پیسٹ تیار ہو جائے۔
    پیزا کا بیس، فلنگ اور ٹاپنگ کا طریقہ: بیکنگ ٹرے کے سائز کے مطابق ڈو کا پیڑا لے کر نرمی سے ہاف انچ سے ذرا کم موٹا بیل لیں۔
    بہت زیادہ طاقت سے نہ بلیں ورنہ ڈو چپکنے لگے گی۔
    پری ہیٹڈ بیکنگ ٹرے کو اوون سے نکال کر اس پر خشک آٹا لے کر ذرا سا چھڑک دیں۔
    اب ٹرے میں بیلی ہوئی ڈو رکھیں اور ٹماٹو پیوری سوس اچھی طرح ڈو کے اوپر پھیلا دیں۔
    پھر اس کے اوپر چکن تندوری جو تیار کی تھی وہ پھیلا دیں۔
    شملہ مرچ، پیاز، ٹماٹر، پارسلے‘ہرے زیتون اور کالے زیتون بھی اس کے اوپر پھیلا دیں۔ سب سے آخر میں گریٹڈ چیڈر چیز اچھی طرح پھیلا دیں۔
    مزید اسپائسی کرنے کے لیے اوپر کُٹی لال مرچ بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اسے پری ہیٹڈ اوون میں دس سے بارہ منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
    جب چیز پگھل جائے اور پیزا سائیڈز سے لائٹ براؤن ہو جائے تو اوون سے نکال لیں۔
    ایک پلیٹر میں گرم گرم پیزا نکال کے سرو کریں۔
    نوٹ : پیزا کو کاٹنے کے لیے آپ پیزا کٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں اور سمپل چھری سے بھی خوبصورتی سے ٹرائی اینگل شیپ میں کاٹ سکتے ہیں

    http://www.khanapakana.com/recipe/afb7e9d7-fd0a-4e99-ad84-c8ebe47ac67c/-chicken-tanduri-pizza
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن تندوری پیزا

    یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: چکن تندوری پیزا

    یہ تو کافی مزیدار چیز لگتی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں