1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت سینہ زوری پر اتر آئی ہے، بلاول بھٹو

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 نومبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت اب سینہ زوری پر اتر آئی ہے جب کہ 50 لاکھ نئےگھروں کا نعرہ دینے والوں نےعوام سے چھت اورروزگار چھین لیا ہے۔
    گلگت بلتستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت اب سینہ زوری پر اتر آئی ہے یہ لوگوں کی عزتیں پامال کررہے ہیں ، ان سے معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی حکومتی امور چلائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو 100 دن بھی پورے نہیں ہوئے اور یہ 100 سے زائد یوٹرن لے چکے ہیں۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے پاکستان والوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلاکررکھ دی ہیں، انتخابات سے پہلے قوم کو سبزباغ دکھائےگئے یہ سبز باغ لوگوں کوتو یاد ہیں مگر پی ٹی آئی والے خودبھول گئے ہیں، قرض مانگنے پر خودکشی کو ترجیح دینے والے آج قرض لینے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔
    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ 50لاکھ نئےگھروں کا نعرہ دینے والوں نےعوام سےچھت اورروزگارچھین لیا جب کہ ایک کروڑنوکری کاوعدہ کیا لیکن لوگوں سےتجاوزات کے نام پر ان کے ذریعہ روزگار چھینے جارہے ہیں یہ کیسا نیا پاکستان ہےجومعاشی بدحالی کی طرف لےجارہاہے ،10 کی روٹی اور 15 روپے کا نان ،یہ ہے نیا پاکستان واہ رے عمران خان ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں