1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چنے کی دال

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چنے کی دال

    اجزاء: اُبلی چنے کی دال1/2کلو،پیاز دو عدد،ثابت لہسن ایک گٹھی،ادرک پانچ گرام،ہری مرچیں چھ عدد،ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ، پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،پسے ٹماٹر دو کپ،تیز پتاایک عدد، تیل ایک کپ
    ترکیب: تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں،پھر اس میں ادرک،ثابت لہسن،تیز پتا اور ثابت کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔ا س کے بعد زیرہ،پسی لا ل مرچ،پسی ہلدی،نمک،پسا دھنیا اور پسے ٹماٹر شامل کر کے پکا لیں۔اب اس میں اُبلی چنے کی دال،پسا گرم مصالحہ اور ہری مرچ ڈال کر پکائیں۔آخر میں ہرا دھنیا شامل کر کے گرم گرم سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں