1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چند عام غذائیں جو گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چند عام غذائیں جو گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں
    upload_2019-11-15_2-2-41.jpeg
    گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیرو کی طرح ہوتے ہیں ۔گوشت جسم میں پروٹین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ضروری ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے
    لاہور(نیٹ نیوز) کہ اس کا بہت زیادہ استعمال خصوصاً سرخ گوشت گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ اگر آپ جنک یا فاسٹ فوڈ کو کھانا عادت بنا لیں جس میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے تو گردے جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے کیلئے حرکت میں آتے ہیں، جس کے نتیجے میں گردوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے جو گردوں کے حصے نیفران کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو کچرے کو فلٹر کرتا ہے ۔اگر آپ کو گردوں کے امراض کا شبہ ہے تو کیلوں کا استعمال محدود کرنا چاہیے کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ، جو گردوں کے افعال کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے ۔ کولڈ ڈرنکس جیسے سوڈا اور انرجی ڈرنکس گردوں کی پتھری کا باعث بن سکتی ہیں ۔ ایک تحقیق کے مطابقدودھ سے بنی مصنوعات میں فاسفورس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو گردوں پر دباؤ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں، جب گردے مکمل طور پر کام نہیں کرپاتے تو ان کیلئے اضافی فاسفورس کو خارج کرنا بھی مشکل ہوتا ہے جس سے ہڈیاں پتلی اور کمزور ہوسکتی ہیں۔مالٹے اور اس کے جوس میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو گردوں کے مسائل میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں