1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چل دیا وہ رشکِ مہ، گھر اپنا سونا ہوگیا - جناب صفی اورنگ آبادی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏7 ستمبر 2011۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (جناب صفی اورنگ آبادی)

    چل دیا وہ رشکِ مہ، گھر اپنا سونا ہوگیا
    "چار دن کی چاندنی تھی پھر اندھیرا ہوگیا!"

    پوچھتے کیا ہو کہ تیرا حال یہ کیا ہوگیا؟
    تم نہ جانو توخدا جانے مجھے کیا ہوگیا!

    عاشقی میں وہم بڑھتے بڑھتے سودا ہوگیا!
    قطرہ قطرہ جمع ہوتے ہوتے دریا ہوگیا!

    ان کا دامن کیا پھٹا، اک حشر برپا ہوگیا
    اپنا قصّہ "قصّہء یوسف زلیخا" ہوگیا!

    قابل حیرت نہ ٹھہری زندگی تیرے بغیر
    میرا مرنا یار لوگوں کو اچنبھا ہوگیا!

    جس کو پہلے پہلے دل آزار ہم سمجھا کئے
    رفتہ رفتہ اب وہی دل کی تمنّا ہوگیا!

    ان کو دیکھو، وہ نظر آیا کئے ہر رنگ میں
    مجھ کو دیکھو، دیدہ و دانستہ اندھا ہوگیا!

    میری آنکھیں تو لگی تھیں شوخیء رفتار پر
    اور وہ چلتے ہوئے دل لے کے چلتا ہوگیا!

    وہ سراپا ناز ہے مجھ سے بُرا تو کیا کروں!
    "چار نے اچھا کہا جس کو وہ اچھا ہوگیا"

    اپنے دل کا خون کر ڈالوں تو شاید چین ہو!
    یہ تو جس کا ہوگیا کم بخت اس کا ہوگیا!

    تاب نظارہ رہے ہر ایک کو ،ممکن نہیں
    ان کا بے پردا نکل آنا ہی پردا ہوگیا

    وقت بے وقت آئے،بیشک آئے، لاکھوں بار آئے
    دھوپ میں پھرنے سے دیکھو رنگ کالا ہوگیا!

    لے کے دل الزام دیتے ہو، غنیمت ہے یہی
    "مال کا مول آگیا، ادلے کو بدلا ہوگیا"

    دل کی گبھراہٹ نسیم صبحدم سے کم ہوئی
    تم نہ آئے، "غیب سے سامان پیدا ہوگیا"

    چاہنے والوں کو دیوانہ بنایا آپ نے
    اور " بن پیسے کا لوگوں کو تماشا ہوگیا"

    عاشقی میں نام اگر درکار ہے، بدنام ہو!
    دیکھ، سب کچھ ہوگیا جب قیس رسوا ہوگیا!

    کچھ نہ کچھ میں بھی تو سن لوں اپنے دل کی واردات
    یا کسی کو دے دیا، گم ہوگیا، کیا ہوگیا؟

    عاشقی میں نیک و بد پر آنکھ پڑتی ہی نہیں
    اس بلا نے آلیا جس کو وہ اندھا ہوگیا!

    کیا یہی ہے شرم، تیرے بھولے پن کے میں نثار
    منہ پہ دونوں ہاتھ رکھ لینے سے پردا ہوگیا!

    میری ہر اک بات قانونِ محبت ہے، مگر
    اے صفی! میں شاعری کرنے سے جھوٹا ہوگیا!
     
  2. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: چل دیا وہ رشکِ مہ، گھر اپنا سونا ہوگیا - جناب صفی اورنگ آبادی

    بہت خوب!

    بہت عمدہ اور استادانہ غزل ہے۔ شکریہ اس پیشکش کا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں